کیا فیض احمد فیض غالب اور اقبال کے بعد سب سے بڑے شاعر ہیں

فاتح

لائبریرین
کم از کم آپ کو میرے دھاگے دیکھ کرمیری عمر کا اندازہ ہو جانا چاہئے تھا
ممکن ہے میں آپ سے بڑا ہوں
معذرت خواہ ہوں۔ اگر آپ ہم سے بڑے ہیں تو ہمارے لیے بزرگ ہیں۔ اور رہی بات آپ کے دھاگوں کی تو یقین کیجیے ہماری نظر سے نہیں گزرے
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
سید شہزاد ناصر صاحب۔ میں خود بھی اسی شش و پنج میں ہوں کہ آپ نے آخر تصویر کس کی لگائی ہے؟ مجھے بہرحال یہ خوب علم ہے کہ "ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ" اسی لیے آپ کو نوجوان سمجھنے کی غلطی میں نے بہرحال کبھی نہیں کی۔ اور آپ کے شعر میں سے "مرغ" میں نے خود ہی نکال لیا تھا، کہ مجھے علم تھا یہ آپ کی غلطی ہرگز نہیں ہو سکتی!

ویسے اس دھاگے کو پڑھ کر پتا چلا کہ میرے اور غالب کے بیچ میں فیض نامی کوئی صاحب بھی آنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ کمال ہے!
 
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/غالب-،-مرزا-اسداللہ-خاں-حالاتِ-زندگی.60591/
آپ ذرا یہ دھاگہ دیکھیں یہ میں نے 2 دن پہلے لگایا ہے اس میں ایک مشاعرے کا ذکر ہے جس میں نواب مرزا خاں داغ دہلوی شیخ محمد ابراہیم ذوق حکیم مومن خاں مومن مرزا قربان علی بیگ سالک یہ سب شریک ہوئے تھے
اگر آپ نفسِ مضمون پر اعتراض کرتے تو مجھے خوشی ہوتی ممکن ہے ان ناموں کے معاملے میں غلطی پر ہوں بہرحال ہر انسان کی عزت نفس ہوتی ہے اگر کوئی عمر میں آپ سے چھوٹا بھی ہو تو اس کا مطلب نہیں کہ آپ اس کی اس طرح عزت افزائی شروع کر دیں بہرحال آپ نے معذرت کر لی میری طرف سے بھی اگر کوئی ذیادتی ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں چلیں رات گئی بات گئی
بس ایک بات یاد رکھیں یہاں ہم سیکھنے کے لئے آئے ہیں اور انسان آخر عمر تک سیکھتا رہتا ہے اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو دوستانہ انداز میں اس کی اصلاح کریں نہ کہ دل آزاری۔
 
سید شہزاد ناصر صاحب۔ میں خود بھی اسی شش و پنج میں ہوں کہ آپ نے آخر تصویر کس کی لگائی ہے؟ مجھے بہرحال یہ خوب علم ہے کہ "ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ" اسی لیے آپ کو نوجوان سمجھنے کی غلطی میں نے بہرحال کبھی نہیں کی۔ اور آپ کے شعر میں سے "مرغ" میں نے خود ہی نکال لیا تھا، کہ مجھے علم تھا یہ آپ کی غلطی ہرگز نہیں ہو سکتی!

ویسے اس دھاگے کو پڑھ کر پتا چلا کہ میرے اور غالب کے بیچ میں فیض نامی کوئی صاحب بھی آنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ کمال ہے!
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
بات کا بتنگڑ بنانا تو کوئی آپ سے سیکھے بہرحال مجھے کوئی گلہ نہیں
جو ہونا تھا ہو گیا دونوں نے ایک دوسرے سے معذرت کر لی
اب سوال یہ ہے کہ کیا داغ اور مرزا قربان بیگ سالک غالب کے دور کے شعراء ہیں کہ نہیں
اس معاملے میں میرا علم محدود ہے
 
کم از کم آپ کو میرے دھاگے دیکھ کرمیری عمر کا اندازہ ہو جانا چاہئے تھا
ممکن ہے میں آپ سے بڑا ہوں

معذرت خواہ ہوں۔ اگر آپ ہم سے بڑے ہیں تو ہمارے لیے بزرگ ہیں۔ اور رہی بات آپ کے دھاگوں کی تو یقین کیجیے ہماری نظر سے نہیں گزرے
اپنی کہہ لی سب نے میں ششدر رہا۔ :chill:
 
فاتح

لائبریرین
کون سا تھ عذر تم کو کون سا تھا ڈر رہا؟ :chill:

ہاہاہا!! در اصل فاتح بھائی جہاں سب بڑے ہوں وہاں میں سن سن کر خوش ہوتا رہتا ہوں۔ یہاں بھی ایسا ہی تھا۔ :angel:
ایک تو آپ پہلے ہی بڑے۔ پھر آپ سے بھی بڑے سید شہزاد ناصر بھیا۔ اس لئے میں سوچ رہا تھا اپنی عمر بھی بتادوں اب۔ :p تاکہ آپ دونوں حضرات مجھے بھی بزرگ کہیں۔ :laughing:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اگر آپ تمام حضرات 1990 کی تصاویر کی بجائے اپنی آج کی تصاویر لگا لیں، تو معافی تلافی کی نوبت نہ آئے۔ مزمل شیخ بسمل صاحب، تصویر سے تو آپ 18 برس کے لگتے ہیں۔ مگر آپ کی عروضیانہ گفتار اگر سچ مچ آپ کی ہے، تو آپ 35-40 سے کم ہر گز نہیں!

گستاخی کی پیشگی معذرت۔ یہ نہ کہتا تو ساری رات پیٹ میں درد رہتا۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
بات کا بتنگڑ بنانا تو کوئی آپ سے سیکھے بہرحال مجھے کوئی گلہ نہیں
جو ہونا تھا ہو گیا دونوں نے ایک دوسرے سے معذرت کر لی
اب سوال یہ ہے کہ کیا داغ اور مرزا قربان بیگ سالک غالب کے دور کے شعراء ہیں کہ نہیں
اس معاملے میں میرا علم محدود ہے
سالک کے بارے میں علم نہیں۔ مگر غالب کی وفات کے وقت، داغ 35-40 برس کے تھے۔ اس لحاظ سے انھیں ایک حد تک ہم عصر کہا جا سکتاہے۔ تاہم داغ کے وفات 1905 میں ہوئی تھی۔ سو وہ غالب کے بعد بھی کوئی 35 برس تک زندہ رہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اگر آپ تمام حضرات 1990 کی تصاویر کی بجائے اپنی آج کی تصاویر لگا لیں، تو معافی تلافی کی نوبت نہ آئے۔ مزمل شیخ بسمل صاحب، تصویر سے تو آپ 18 برس کے لگتے ہیں۔ مگر آپ کی عروضیانہ گفتار اگر سچ مچ آپ کی ہے، تو آپ 35-40 سے کم ہر گز نہیں!

گستاخی کی پیشگی معذرت۔ یہ نہ کہتا تو ساری رات پیٹ میں درد رہتا۔
آج اور کل کی تو فی الحال کوئی ہے نہیں لیکن بلا مبالغہ یہ پرسوں کی تصویر ہے ہماری۔۔۔ گزارا ہو جائےگا اس سے یا آج ہی کی لازمی ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
سالک کے بارے میں علم نہیں۔ مگر غالب کی وفات کے وقت، داغ 35-40 برس کے تھے۔ اس لحاظ سے انھیں ایک حد تک ہم عصر کہا جا سکتاہے۔ تاہم داغ کے وفات 1905 میں ہوئی تھی۔ سو وہ غالب کے بعد بھی کوئی 35 برس تک زندہ رہے۔
سالک غالب کے شاگرد تھے
 
Top