کیا فیض احمد فیض غالب اور اقبال کے بعد سب سے بڑے شاعر ہیں

فاتح

لائبریرین
آہ۔ یہ بھی تو دیکھیے کہ آپ "حضرات" میں شامل ہی نہ تھے!
حضور! کیا آپ خسرو کی سنت تازہ کر رہے ہیں "کہہ مکرنی" کی صنف میں نثری شاعری فرما کر؟ ;)
اگر آپ تمام حضرات 1990 کی تصاویر کی بجائے اپنی آج کی تصاویر لگا لیں، تو معافی تلافی کی نوبت نہ آئے۔
اول تو آپ تمام حضرات ہی اس دھاگے میں یا کم از کم اس موضوع پر گفتگو کرنے والے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اس پر طرہ یہ کہ معافی تلافی کی نوبت کا تیر کا ہدف تو خصوصاً ہم اور سید شہزاد صاحب ہی بنتے ہیں۔ :atwitsend:
اور اگر آپ ہمیں حضرات کی جنس سے محض اس لیے خارج کرنے پر آمادہ ہیں کہ ہماعی ڈاڑھی کی طوالت آپ کی ڈاڑھی سے ایک آدھ ملی میٹر کم ہے تو یہ نا انصافی ہے (حضرات سے بڑھ کر خواتین کے ساتھ)
 
اگر آپ تمام حضرات 1990 کی تصاویر کی بجائے اپنی آج کی تصاویر لگا لیں، تو معافی تلافی کی نوبت نہ آئے۔ مزمل شیخ بسمل صاحب، تصویر سے تو آپ 18 برس کے لگتے ہیں۔ مگر آپ کی عروضیانہ گفتار اگر سچ مچ آپ کی ہے، تو آپ 35-40 سے کم ہر گز نہیں!
کاشف صاحب! مزمل بھائی واقعی بیس سال کے ہیں۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
حضور! کیا آپ خسرو کی سنت تازہ کر رہے ہیں "کہہ مکرنی" کی صنف میں نثری شاعری فرما کر؟ ;)
اول تو آپ تمام حضرات ہی اس دھاگے میں یا کم از کم اس موضوع پر گفتگو کرنے والے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اس پر طرہ یہ کہ معافی تلافی کی نوبت کا تیر کا ہدف تو خصوصاً ہم اور سید شہزاد صاحب ہی بنتے ہیں۔ :atwitsend:
اور اگر آپ ہمیں حضرات کی جنس سے محض اس لیے خارج کرنے پر آمادہ ہیں کہ ہماعی ڈاڑھی کی طوالت آپ کی ڈاڑھی سے ایک آدھ ملی میٹر کم ہے تو یہ نا انصافی ہے (حضرات سے بڑھ کر خواتین کے ساتھ)​
گرچہ لکھا تھا مرے جملے میں اک لفظ "تمام"​
سچ مگر یہ ہے کہ مذکور نہ تھا آپ کا نام​
ہم یہ سمجھے کہ قرینے سے بتا پائیں گے​
لوگ خود دیکھ کے تصویر سمجھ جائیں گے​
پھر بھی سمجھے نہ مری بات تو یہ شعر لکھے​
اب بھی گر آپ نہ سمجھے تو میاں ہم تو چلے!​
 
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل اور عمر میں برکت فرمائے۔
بہت خوب۔ کیا کہنے ہیں آپ کے۔ دل خوش ہوجاتا ہے آپ کی باتیں پڑھ کر۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل اور عمر میں برکت فرمائے۔
بہت خوب۔ کیا کہنے ہیں آپ کے۔ دل خوش ہوجاتا ہے آپ کی باتیں پڑھ کر۔
ذرہ نوازی ہے آپ کی۔ کبھی کبھی یہی سوچ کر شعر میں بات کر لیتا ہوں کہ ذرا سی تک بندی سے اپنا اور یاروں کا دل بہل جائے تو کیا حرج ہے!
 
یقین نہ آیا کہ بسمل صاحب واقعی 20 سال کے ہیں! غالب کی زبان میں کہنا چاہا۔ افسوس شاید سمجھا نہ پایا!
پہلی بات تو یہ ہے کہ شعرائے کرام کو پڑھنے کے حوالے سے میرا مطالعہ کم ہے چہ جائے کہ ان کو سمجھنا۔
دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے جو مصرع لکھا ہے چونکہ میں اس میں اعتقادِ قیامت کی نفی ہے اس لیے میں ذرا چونک سا گیا۔
 
کمال ہے۔ غالب کو کیسے نہیں پڑھا آپ نے؟ یہ تو غالب کی بہترین غزلوں میں سے ایک ہے۔ میں نے مطلع کا مصرعہ اولیٰ لیا۔ ایک دو شعر کچھ یوں ہیں۔​
نہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں​
شبِ فراق سے روزِ جزا زیاد نہیں​
کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں تو کہتے ہیں​
کہ آج بزم میں کچھ فتنہ و فساد نہیں​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
سنا ہے بیس برس سے تو وہ زیاد نہیں
نہیں کہ مجھ کو مزمل پہ اعتماد نہیں
ہوا ہے حضرتِ "بسمل" کی عمر پر جھگڑا​
خدا کا شکر ہے جھگڑا مگر زیاد نہیں​
جو آئیں حضرتِ بسمل تو فیصلہ ہو جائے​
اگرچہ ان پہ کسی کو اب اعتماد نہیں​
برس ہیں بیس کہ چالیس عمر کے بسمل؟​
بتاؤ، رکنے کا ورنہ یہ سب فساد نہیں​
ہمیں غرض ہے تو سچائی سے جنابِ "شیخ"​
قسم خدا کی ذرا آپ سے عناد نہیں!​
 
سنا ہے بیس برس سے تو وہ زیاد نہیں
نہیں کہ مجھ کو مزمل پہ اعتماد نہیں

ہوا ہے حضرتِ "بسمل" کی عمر پر جھگڑا​
خدا کا شکر ہے جھگڑا مگر زیاد نہیں​
جو آئیں حضرتِ بسمل تو فیصلہ ہو جائے​
اگرچہ ان پہ کسی کو اب اعتماد نہیں​
برس ہیں بیس کہ چالیس عمر کے بسمل؟​
بتاؤ، رکنے کا ورنہ یہ سب فساد نہیں​
ہمیں غرض ہے تو سچائی سے جنابِ "شیخ"​
قسم خدا کی ذرا آپ سے عناد نہیں!​

ارے حضور اب کیا بتائیں ہم آپ کو؟
حقیقت تو یہ ہے بالوں میں چاندی، ٹانگوں میں لڑکھڑاہٹ، اور ہاتھوں میں رعشہ اتر آیا ہے۔ :cry:
سڑک کنارے کپ پیالیاں بیچنے سے لیکر درخت کے سائے میں ریوڑیاں بیچنے تک، نونہال میں بلا عنوان سے ہیگا سرگم کے معموں تک۔ ہر کام کیا ہے۔
عمر کی چھپن گرمیاں اور اٹھاون جاڑے دیکھیں۔ :)

ویسی عمر بیس سال اور ساڑھے تین ماہ ہے۔ :D
 
فاتح

لائبریرین
حقیقت تو یہ ہے بالوں میں چاندی، ٹانگوں میں لڑکھڑاہٹ، اور ہاتھوں میں رعشہ اتر آیا ہے۔ :cry:

ویسی عمر بیس سال اور ساڑھے تین ماہ ہے۔ :D
اس عمر میں اس حالت کی وجوہات یہاں بیان کرنا یقیناً امنِ عالم کے لیے درست قدم نہ ہو گا :rollingonthefloor:
 
سید ذیشان

محفلین
فیض احمد فیض کی عمدہ شاعری کی دلیل تو یہ ہے کہ غالب نے خود ایک شعر میں فیض کے آنے کی پیشن گوئی کی تھی:

دیکھئے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کی یہ سال اچھا ہے
 
فاتح

لائبریرین
:D:laugh:
اسے کہتے ہیں : sabotage
یہ ایک الگ پیرا گراف تھا فاتح بھائی۔:cool:
اوہ اچھا۔۔۔ ویسے ابھی تو ہم نے آپ کا لکھا ہوا اگلا جملہ شاملِ جواب نہیں کیا تھا جس میں وجوہات پر بھی آپ نے روشنی ڈالی تھی یعنی "ہر کام کیا ہے" :rollingonthefloor::
 
اوہ اچھا۔۔۔ ویسے ابھی تو ہم نے آپ کا لکھا ہوا اگلا جملہ شاملِ جواب نہیں کیا تھا جس میں وجوہات پر بھی آپ نے روشنی ڈالی تھی یعنی "ہر کام کیا ہے" :rollingonthefloor::

ہاہاہاہاہا :laugh::mrgreen: :D
چلو یہ بھی ٹھیک۔ مجھے کوئی غم نہیں اس بات کا۔ میں نے ہر کام ہی کر لیا ہے الحمدللہ۔ :LOL:
سوائے ایک کے۔ :laugh:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
ارے حضور اب کیا بتائیں ہم آپ کو؟
حقیقت تو یہ ہے بالوں میں چاندی، ٹانگوں میں لڑکھڑاہٹ، اور ہاتھوں میں رعشہ اتر آیا ہے۔ :cry:
سڑک کنارے کپ پیالیاں بیچنے سے لیکر درخت کے سائے میں ریوڑیاں بیچنے تک، نونہال میں بلا عنوان سے ہیگا سرگم کے معموں تک۔ ہر کام کیا ہے۔
عمر کی چھپن گرمیاں اور اٹھاون جاڑے دیکھیں۔ :)

ویسی عمر بیس سال اور ساڑھے تین ماہ ہے۔ :D

مزمل شیخ بسمل یار (صاحب نہ کہوں گا اب!)، کیوں یہ موٹی موٹی باتیں کر کے "نوجوانی" خراب کر رہے ہو! تمہیں واقعی کوئی اور کام نہیں؟ ہم غریبوں کو تو اب کوئی لفٹ نہیں کراتا، اس لیے مجبورا ایسے بورنگ کام کرتے ہیں؟ تمہیں کیا مجبوری ہے؟؟؟؟؟؟؟
 
Top