کیا قیامت ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بھئی ۔۔۔۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔۔۔۔;)
ہماری طرح رسواء ہوگے تو عقل آجائے گی ۔۔۔۔۔ یعنی ہماری طرح یہاں آتے اور جاتے رہو گے تو اتفاقاتِ زمانہ بھی سمجھ میں آجائیں گے اور منافقت بھی جان لو گے ۔ :notworthy:

ظفری یار یہ شعر تو سردیوں کے لیے مخصوص نہیں ہے

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں :cool2:

یہاں تو اب خوب گرمی پڑ رہی ہے۔

ویسے میرا آنا جانا تو لگا ہوا ہے مگر تم نے ضرور مجھے بھی رسوا کروانا ہے :tongue:

پہلے ہی مجھ سے پہلے میرے افسانے لوگوں تک پہنچ جاتے ہیں :onthephone:
 
محب جی۔ پہلے آپ نے کونسی خدمت کی ہے لائبریری کی سواے ترغیب کے۔ سو ترغیب بغیر رکنیت کے بھی کی جا سکتی ہے۔ :grin:
غضب خدا کا زبردستی مجھ سے پوری ڈکشنری ٹائپ کرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر پوری تو نہیں ڈبلیو والے الفاظ تو ٹائپ کرائے تھے:)

ہاہاہا جیا تم بھی صف دشمناں میں ہو اور ترغیب و تحریک ہی تو خاصہ ہوا کرتا تھا میرا اور لطف بھی بہت آتا تھا اس میں۔

ویسے ریکارڈ کی درستگی کے لیے بتاتا چلوں کہ سب سے پہلے آب گم مانچسٹر کی سرد راتوں میں پہروں بیٹھ کر لکھی ہے اور اس کتاب کو ٹائپ کرنے میں بہت دیر تک صرف میں اور رضوان ہی تھے اس کے بعد آخر میں ظفری کو شامل کیا اور پھر شمشاد کی برق رفتاری نے اس کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا مگر کتاب کا غالب حصہ میں نے اور رضوان نے ہی لکھا۔

اس کے بعد زاویہ 1 اور زاویہ 2 میں نے اور ماورا نے شروع کی اور کئی مہربان دوستوں کی مدد سے جلدی ہی مکمل کی۔ اس میں بھی کئی ابواب میں نے ذاتی ہاتھوں سے لکھے۔

اس کے بعد علی پور کا ایلی شروع کی ماورا ، شمشاد ، جاوید اقبال ، قیصرانی اور چند دوسرے دوستوں کے سات مل کر اور کچھ صفحات اس میں بھی لکھے۔

اور تمہیں یاد نہیں کہ دیوان غالب میں بھی ایک غزل لکھ کر شہیدوں میں اپنا نام لکھوایا تھا :tongue:

ویسے تم نے تو ڈبلیو پر ہی لکھا ، امن سے میں ہزار الفاظ لکھوائے تھے اور چند دوسرے دوستوں سے بھی ہزاروں الفاظ ٹائپ کروائے تھے اور خود بھی کیے تھے کچھ الفاظ :biggrin:

ویسے لغت خوب یاد کروائی ہے اس کا کچھ کرتا ہوں اور تمہارے لیے کوئی کام نکالتا ہوں۔
 
محب انکل، آپ یہاں باقاعدگی حاضری دیا کریں۔ ورنہ پھر لائبریری ارکان کی لسٹ سے تلاش گمشدگان کی لسٹ میں آپکا نام ڈالنا ہوگا! :)

عارف میں پڑھتا رہتا ہوں محفل کو البتہ لکھتا کم کم ہوں اور لائبریری سے بھی جڑا ہوا ہو مگر بہت کم حصہ ڈالتا ہوں تقریبا نہ ہونے کے برابر

وجہ ہے امریکی اردو پابندیاں ;) اور آپ جانتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کے آگے ہم پاکستانی کہاں دم مار سکتے ہیں
 
ماوراء

محفلین
محب، اتنے دلبرداشتہ نہ ہو۔۔! شگفتہ یا فرحت سے پوچھ لو۔
ویسے لائبریری ارکان کی نئی فہرست ترتیب دی گئی تھی۔ اور جب اراکین لائبریری میں شمولیت اختیار کر رہے تھے تو تب تم یہاں نہیں تھے۔لیکن پھر بھی مکمل تفصیل شگفتہ یا فرحت سے معلوم ہو سکے گی۔
 
سب سے پہلی بات تو یہ کہ میں نے کوشش کی ہے کہ بات کو بہت سنجیدہ رنگ نہ دوں اور مزاح کا کچھ عنصر بھی شامل رکھوں اس کے باوجود بھی اگر کسی کو ایسا لگ رہا ہے کہ بہت دلبرداشتہ اور مایوس ہو کر میں نے پوسٹ کی تو میں غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے افسوس اور دکھ ضرور ہوا تھا مگر دیرپا نہیں اور میں نے اسے دل میں رکھنے کی بجائے پوسٹ کرنا زیادہ بہتر سمجھا مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرا ہارٹ فیل ہونے والا ہو گیا یا میں مایوسی کی اتھاہ گہرائیوں میں گھر گیا بلکہ مقصد اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلانا ہے جسے شاید درخور اعتنا نہیں سمجھا گیا ہے۔ دوسرا میں سجھتا ہوں کہ کچھ دوسرے ممبران بھی اس قسم کی کسک دل میں لیے ہوئے ہیں اور میری زبانی ان کی بھی ترجمانی ہو گئی ہے۔

لائبریری ممبران کی فہرست مرتب ہوتے ہوئے ایک دفعہ میں محفل پر آیا تھا اور شاید کسی نے اعتراض کیا تھا کہ ماورا کا نام شامل نہیں ہے جس پر فرحت نے تمہاری ایک پوسٹ کا حوالہ دیا تھا جس میں تم نے خود لائبریری میں کام کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی اس وجہ سے میں یہ سمجھا تھا کہ جو خود رخصت لے رہا ہے اس کا معاملہ دوسرا باقی لوگ تو ممبر رہیں گے ہی اور رکنیت ختم کرنے کا فائدہ بھی مجھے بظاہر کوئی نظر نہیں آتا۔

اس کے علاوہ ممبران کو ایک عدد ذاتی پیغام اور اس کے بعد ایک عدد یاد دہانی کروانی تو لازمی بنتی تھی کہ ہر ممبر ہر روز آ کر ساری پوسٹس نہیں پڑھ سکتا البتہ اپنا ان باکس ضرور دیکھ سکتا ہے اور ایک یاد دہانی کے بعد منتظمین کی طرف سے بھی فریضہ ادا ہو جاتا کہ انہوں نے مطلع بھی کیا اور یاد بھی کروایا ۔ یہی طریقہ انٹر نیٹ پر رائج بھی ہے اور بہتر اسلوب بھی۔

اس پوسٹ کا مقصد بھی لائبریری ممبران کو مطلع کرنے اور ان کے درمیان رابطے کے فقدان اور اس کے نقصانات کی طرف اشارہ کرنا بھی ہے۔

مجھے امید ہے اس پوسٹ کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا اور بقول وارث زیادہ دل پر نہیں لیا جائے گا
 
بلال

کسک تو تھی لیکن کوئی خاص نہیں تھی۔ اب تو بالکل بھی نہیں البتہ آپ کی زبانی ترجمانی ضرور ہو گئی ہے۔ باقی لائبریری کی رکنیت کا دوبارہ کہتے ہوئے عجیب سا لگتا تھا۔ اور تو اور ایک کتاب ایسی بھی تھی جب وہ مکمل ہوئی تو اس کو ٹائیپ کرنے والوں میں ہمارا نام تک نہ تھا جبکہ میں نے اس کی ٹائیپنگ میں حصہ لیا تھا۔ پھر بھی ہمیں کسی سے کوئی گلہ نہیں بس موضوع ایسا تھا تو سوچا اپنا حال دل بھی لکھ دیتے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
محب، تمھاری اتنی لمبی لمبی پوسٹس دیکھ کر مجھے کچھ اور ہی اندازہ ہو رہا تھا۔:p

خیر۔۔مجھے کچھ نہیں پتہ اس بارے میں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
انقلابات زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے

مودبانہ گزارش ہے کہ میں لائبریری میں کوئی پوسٹ نہیں کر سکتا کیونکہ شاید اب میں لائبریری رکن بھی نہیں ،

کیا قیامت ہے :noxxx:

ویسے کس نے کمال چابکدستی سے میری لائبریری کی رکنیت ختم کی ہے ، ذرا پتہ تو چلے :surprise:

السلام علیکم

آپ کی لائبریری رکنیت کسی نے ختم نہیں کی بلکہ جنوری 2009ء میں پرانی لائبریری ٹیم ڈزالو کرنے کے بعد لائبریری ٹیم میں شرکت کا نیا طریقہ کار وضع کیا گیا تھا۔ جس کے لئے تمام ممبرز کو نئے سرے سے لائبریری ٹیم میں اندراج کرانے کو کہا گیا تھا۔ تا کہ ایک فعال ٹیم سامنے آ سکے۔ اس طریقہ کار کے تحت وہی لوگ لائبریری میں پوسٹ کرنے کے مجاز ہیں جنہوں نے اپنا نام دوبارہ سے شرکت کے لئے درج کرایا تھا۔ اس بارے میں فورم پر اعلان کے علاوہ ممبرز کو بذریعہ ذپ بھی مطلع کیا گیا تھا۔ جواباً چند ممبرز نے اندارج کرایا جبکہ کچھ نے بوجوہ لائبریری پراجیکٹ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ اور چند ممبرز نے جواب نہیں دیا۔
محب آپ اپنا ان باکس چیک کر لیں۔ اگر آپ کو کو ذپ نہیں ملا تو یہ میری کوتاہی ہو گی جس کے لئے بہت معذرت۔ ویسے میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی نئے ایونٹ کی صورت میں ہر ایک ممبر کو ذاتی پیغام میں تفصیل سے آگاہ کیا جا سکے۔ کچھ اراکین نے ذپ نوٹی فائیر ڈس ایبل کر رکھا ہوتا ہے جس کے سبب انہیں نئے ذپ کے بارے میں بر وقت اطلاع نہیں ملتی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اوپر کی پوسٹ میں یہ ربط شامل کرنا بھول گئی تھی۔

لگے ہاتھوں ایک عمومی شکوہ میں بھی کر دوں کہ ممبرز کو بارہا ذپ میں بھیجے جاتے ہیں لیکن جواب دینا تو دور کی بات اکثر اراکین رسید بھی نہیں دیتے کہ ان کو ذپ مل گیا ہے۔ :(
اور جیہ کی طرح میرا بھی ایک خصوصی شکوہ ہے محب علوی آپ سے کہ آپ نے ہم لوگوں سے اتنی محنت کرا کے لغت کا کام کرایا اس کا کیا بنا :confused: لوگوں کے کی بورڈز گھس گئے تھے ٹائپ کرتے کرتے :battingeyelashes:
 
فرحت ،
آپ کا یہ آخری پیغام 17 جنوری کو موصول ہوئی تھی جس میں لائبریری اراکین سے شناسائی کا حوالہ تھا۔

السلام علیکم
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
ماہِ لائبریری کے سلسلے میں یہ دھاگہ آپ کی توجہ کا منتظر ہے۔
دھاگا لائبریری ٹیم کی تنظیمِ نو اور لائبریری ایوارڈز کے لئے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس لئے آپ سے بھرپور حصہ لینے کی درخواست ہے خواہ آپ نئے رکن ہیں اور تاحال لائبریری میں خاطر خواہ کام نہیں کر پائے یا دیرینہ رکن ہونے کے باوجود ان دنوں زیادہ ایکٹو نہیں ہیں۔
بہت شکریہ!

اس کے بعد مجھے لائبریری میں شرکت والا مراسلہ نہیں ملا اور اسی وجہ سے میں شامل بھی نہ ہوسکا۔ اپنی حد تک میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ہر ذاتی پیغام کا جلد از جلد جواب دیتا ہوں کیونکہ کسی نے وقت نکال کر اگر آپ کو پیغام بھیجا ہے تو آپ کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ فورا جواب دیں۔

میری اس پوسٹ سے ایک فائدہ یہ ہوا کہ کچھ لوگ اور بھی ہیں جو کسی طور پر نظر انداز ہوئے مگر اظہار نہ کر سکے ان کے شکوے بھی دبے لفظوں میں سامنے آ گئے اور اس سے آپ کو لائبریری کو بہتر طور پر منظم کرنے کا موقع ملے گا اور چند ماضی کے فعال اراکین کا بھی اندازہ ہوگا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اوپر کی پوسٹ میں یہ ربط شامل کرنا بھول گئی تھی۔

لگے ہاتھوں ایک عمومی شکوہ میں بھی کر دوں کہ ممبرز کو بارہا ذپ میں بھیجے جاتے ہیں لیکن جواب دینا تو دور کی بات اکثر اراکین رسید بھی نہیں دیتے کہ ان کو ذپ مل گیا ہے۔ :(
اور جیہ کی طرح میرا بھی ایک خصوصی شکوہ ہے محب علوی آپ سے کہ آپ نے ہم لوگوں سے اتنی محنت کرا کے لغت کا کام کرایا اس کا کیا بنا :confused: لوگوں کے کی بورڈز گھس گئے تھے ٹائپ کرتے کرتے :battingeyelashes:

محب اس پوسٹ کو ضرور بالضرور دل پر لو ;)
 
ظفری

لائبریرین
ارے بھائی ۔۔۔۔ تم کن توجہات میں الجھ گئے ۔ ایسے دل ٹوٹنے پر ہماری طرح چھٹیوں پر جانے سے پہلے محفل سے جانے کی دھمکی دو ۔ اور غائب ہوجاؤ ۔ مہینہ ڈیڑھ خوب موجیں کرو ۔ جب آفس واپس آؤ تو سامنے پڑے ہوئے مانٹیر پر اردوویب ڈاٹ آرگ ٹائپ کرو اور کھسیاتے ہوئے دوبارہ پیغامات لکھنا شروع کردو ۔ بس اتنی سی بات ہے ۔ اور ہاں ساتھ اپنے آئی پاڈ پر درد ِ دل ، دردِ ڈسکو بھی سنتے رہنا ۔۔۔۔۔۔ :grin:
 
مغزل

محفلین
اوپر کی پوسٹ میں یہ ربط شامل کرنا بھول گئی تھی۔

لگے ہاتھوں ایک عمومی شکوہ میں بھی کر دوں کہ ممبرز کو بارہا ذپ میں بھیجے جاتے ہیں لیکن جواب دینا تو دور کی بات اکثر اراکین رسید بھی نہیں دیتے کہ ان کو ذپ مل گیا ہے۔ :(
اور جیہ کی طرح میرا بھی ایک خصوصی شکوہ ہے محب علوی آپ سے کہ آپ نے ہم لوگوں سے اتنی محنت کرا کے لغت کا کام کرایا اس کا کیا بنا :confused: لوگوں کے کی بورڈز گھس گئے تھے ٹائپ کرتے کرتے :battingeyelashes:

فرحت بہن ، ہم ’’ رسید ‘‘ دیتے ہیں تو ’’ بوڑھے طوطے ‘‘ ۔۔ ہمیں طنز ’’ رسید ‘‘‌کرتے ہیں کیا کیا جائے ۔:rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
فرحت بہن ، ہم ’’ رسید ‘‘ دیتے ہیں تو ’’ بوڑھے طوطے ‘‘ ۔۔ ہمیں طنز ’’ رسید ‘‘‌کرتے ہیں کیا کیا جائے ۔:rollingonthefloor:

جس دھجی کو گلیوں میں لیے پھرتے ہیں "طفلاں"
یہ میرا گریباں ہے کہ لشکر کا علم ہے​
ارے قبلہ آپ ہم "بوڑھے طوطوں" کو کیا سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top