محب جی۔ پہلے آپ نے کونسی خدمت کی ہے لائبریری کی سواے ترغیب کے۔ سو ترغیب بغیر رکنیت کے بھی کی جا سکتی ہے۔
غضب خدا کا زبردستی مجھ سے پوری ڈکشنری ٹائپ کرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر پوری تو نہیں ڈبلیو والے الفاظ تو ٹائپ کرائے تھے
ہاہاہا جیا تم بھی صف دشمناں میں ہو اور ترغیب و تحریک ہی تو خاصہ ہوا کرتا تھا میرا اور لطف بھی بہت آتا تھا اس میں۔
ویسے ریکارڈ کی درستگی کے لیے بتاتا چلوں کہ سب سے پہلے آب گم مانچسٹر کی سرد راتوں میں پہروں بیٹھ کر لکھی ہے اور اس کتاب کو ٹائپ کرنے میں بہت دیر تک صرف میں اور رضوان ہی تھے اس کے بعد آخر میں ظفری کو شامل کیا اور پھر شمشاد کی برق رفتاری نے اس کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا مگر کتاب کا
غالب حصہ میں نے اور رضوان نے ہی لکھا۔
اس کے بعد زاویہ 1 اور زاویہ 2 میں نے اور ماورا نے شروع کی اور کئی مہربان دوستوں کی مدد سے جلدی ہی مکمل کی۔ اس میں بھی کئی ابواب میں نے
ذاتی ہاتھوں سے لکھے۔
اس کے بعد علی پور کا ایلی شروع کی ماورا ، شمشاد ، جاوید اقبال ، قیصرانی اور چند دوسرے دوستوں کے سات مل کر اور کچھ صفحات اس میں بھی لکھے۔
اور تمہیں یاد نہیں کہ دیوان غالب میں بھی ایک غزل لکھ کر شہیدوں میں اپنا نام لکھوایا تھا
ویسے تم نے تو ڈبلیو پر ہی لکھا ، امن سے میں ہزار الفاظ لکھوائے تھے اور چند دوسرے دوستوں سے بھی ہزاروں الفاظ ٹائپ کروائے تھے اور خود بھی کیے تھے کچھ الفاظ
ویسے لغت خوب یاد کروائی ہے اس کا کچھ کرتا ہوں اور تمہارے لیے کوئی کام نکالتا ہوں۔