ساجد صاحب اس فورم کےمحترم مدیر اعلی ہیں اور اس ناطے سےانہیں خاطر خواہ اختیارات حاصل ہیں۔ میرے خیال کے مطابق وہ ان اختیارات کو جارحانہ انداز سے استعمال کرنے کی بجائے مختلف متنازعہ دھاگوں پرمتحارب احباب کوبڑی حلیمی اور مہذب اندازمیں مفاہمت کا رویہ اپنانے کی تلقین کرتے رہے ہیں۔ تاہم ان کے فی الفور اس طرح دست بردارہونے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ انتہا پسند ی پر مبنی مراسلات تو اس کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔ محفل کے ماحول کو پر امن اور مہذب رکھنے کے لئے متنازعہ اور ناخوشگوار مراسلات کو حذف کرنے کا اختیار انہیں حاصل ہے جسے وہ بخوبی استعمال کر سکتے ہیں۔ اورسنجیدہ ارکان محفل کو میرے خیال میں اس پر قطعا"کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ چنانچہ ان کی خدمت میں عرض ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور محفل کو یوں چھوڑ کر نہ جائیں تاکہ ہم ان کے علم و دانش سے بھرپور خیالات سے اسی طرح مستفید ہوتےرہیں۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ حال ہی میں محفل کے کئی معزز ارکان آہستہ آہستہ منظر سے غائب ہو گئے ہیں مثلا
عاطف بٹ ،
دوست محسن وقار علی فرخ منظور محمد وارث بلال اعظم
محمد بلال پردیسی الف نظامی شاکرالقادری شعبان نظامی @شگفتہ @زبیرمرزا اور کئی دوسرے۔ علاوہ ازیں کئی دوستوں نے محفل پر آنا بہت ہی کم کردیا ہے۔ یہ بات دیگر احباب پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔مصروفیات زندگی سے کون آزاد ہے۔ تاہم، احباب کی 'اردو محفل' میں یہ عدم دلچسپی محل نظر ہے اور خدشہ ہے کہ اردو زبان کا یہ شاندار فورم رفتہ رفتہ غیر فعال نہ ہو جائے جو یقینآ ایک المیہ ہوگا کیونکہ صرف دو چار سر پھروں کی محنت سےایسے پلیٹ فارم زیادہ دیر نہیں چلتے۔
چنانچہ تمام احباب گذارش ہے کہ اپنی اس
Meeting Place کو فعال اور دلچسپ بنانے کی کوشش کریں تاکہ اردوعلم و ادب اور فنون لطیفہ کی ترقی جاری رہے۔