"کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو"

ظفری

لائبریرین
ساجد بھائی ۔۔۔ امید ہے آپ خیریت سے ہونگے ۔ آج آپ کا یہ مراسلہ نظر سے گذرا تو آپ کی ایک پرانی پوسٹ یاد آگئی ۔ اسے میں یہاں کوٹ کرتا ہوں ۔
ظفری بھائی ، خدا لگتی کہوں تو مجھے کم ازکم 3 شخصیات کا ناظم اور موڈریٹر بننا اسی لئیے پسند نہیں آیا کہ ان کی توانائیاں جو کہ محفل میں حلاوت ، توازن اور خیالات کی وسعت کی ترجمانی کے لئیے استعمال ہوتی تھیں اب مانیٹری کی بھینٹ چڑھنے لگی ہیں۔ ان 3 شخصیات میں آپ بھی شامل ہیں۔ نبیل بھائی سمیت تمام منتطمین سے عرض کروں گا کہ جو لوگ ماحول کو خراب کرتے ہیں ان کو ایک وارننگ دیں اور باز نہ آئیں تو بلاک کر دیں۔ ہر کسی کے سامنے منتظمین کا اپنے کسی عمل کے بارے میں صفائی پیش کرنا کچھ اچھا نہیں لگتا۔ اور پھر اس کے بعد جو کرب دونوں اطراف کے ذہنوں میں پرورش پانے لگتا ہے وہ مزید خرابی کا سبب بنتا ہے۔ جن اراکین نے اس دھاگے میں اظہار خیال کیا ہے ان کی بعض شکایات بجا بھی ہیں لیکن احباب کو یہ بھی سمجھنا چاہئیے کہ انتظامیہ سبھی اراکین کو ایک ہی وقت میں خوش نہیں رکھ سکتی۔ میں خود بہ یک وقت تین تین سائٹس کا ماڈریٹر بھی رہ چکا ہوں لیکن تجربہ نے یہ ثابت کیا کہ جتنا آپ باریکی میں پڑتے جائیں گے سر دردی میں اضافہ ہو گا۔ ایک جنرل قانون موجود ہے تو سب کو اس کی پاسداری کرنی چاہئیے اور جو خلاف ورزی کرنے سے باز نہ آئے اس کے مراسلوں کو حذف کر دیا جائے یا بلاک کر دیا جائے اور کسی کو شکایت ہو تو ذاتی پیغام میں رابطہ کر کے اپنی وضاحت پیش کرنا چاہے تو کر لے کم از کم فورم پہ تو دھما چوکڑی نہ مچے۔

جو باتیں آپ نے میرے لیئے لکھیں تھیں ۔ وہی باتیں میں نے آپ کے لیئے دھرا دیں ۔ مگر یقین جانیئے کہ مجھے آپ کو مدیر بننا بہت اچھا لگا ۔ آپ میں وہ حلاوت ، صبر اور فہم ہے جو کسی بھی محفل پرہر قسم کی صورتحال کو قابو رکھنے کے لیئے بہت ضروری ہوتی ہے ۔ سیاست اور مذہب کے فورمز پر فتنے و فساد عام ہوتے ہیں اور تقریباً ہر فورمز پر یہی صورتحال ہے ۔ یہاں لوگ باتیں سننا نہیں سنانا چاہتے ہیں ۔ یعنی مکالمے کی فضا ناپید ہے ۔ ہم لوگوں کی تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں ہے کہ ہم صبر و تحمل سے کسی کی بات سن سکیں ۔ ہم کسی کی باتیں سمجھے بغیر اس پر اپنی رائے تھوپنے کے عادی ہیں ۔ اپنی ہر بات اور رائے کو صحیح اور دوسرے کی بات کو حق وباطل کی بنیاد پر پرکھتے ہیں ۔ اخلاقیات انتہائی درجے میں پست ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ مذہبی لوگ اپنی زبان کی شائستگی کو بھی گھٹیا لہجے میں تبدیل کردیتے ہیں ۔ جبکہ دوسری جگہ وہ اخلاقیات کی تعلیم دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ اپنے سوا ہر کوئی ان کو کفر کی علامت نظر آتا ہے ۔ ایسی صورت میں واقعی کبھی یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کسی کے ساتھ کیا رویہ رکھا جائے ۔ بنیادی طور پر میرا نظریہ یہ ہے کہ بطور منتظمین ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم سے جہاں تک ہوسکے،ایسے لوگوں کو ہدایت و تلقین سے راہ راست پر لانے کی کوشش کی جائے ۔( مراد ان میں اوروں کی بھی بات کو سننے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہئے ) پھر اس کے بعد کوئی بھی سختی برتی جانے کا حق لازم بنتا ہے ۔ مگر میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ہمیں ان کو محفل سے اس طرح نہیں نکالنا چاہیئے جیسے وہ ہمیں مذہب سے باہر نکال دیتے ہیں ۔
آپ اور ہمارے دیگر محترم احباب پوسٹیں کرتے رہتے ہیں ۔ مکالمے کی فضا بناتے رہتے ہیں ۔ جیسا کہ اوائل میں کچھ احباب صرف اپنی بات کرتے تھے ۔ مگرمسلسل اس عمل سے ان میں اب دوسرے کی بھی بات سننے کا حوصلہ پیدا ہوا ہے ۔ یہی تبدیلی، ہوسکتا ہے کچھ اور قارئین میں بھی پیدا ہوجائے ۔ ہمارا فرض صرف یہ بنتا ہے کہ ہم یہاں غیر اخلاقی حرکت نہ ہونے دیں اور جہاں تک ہو، عدم براداشت اور مختلف نظریات و عقائد سے متعلق پوسٹوں اور قارئین پر نظر رکھیں ۔ تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو ۔
ایک مدیر اس سے آگے نہیں جاسکتا ۔ کیونکہ بنیادی طور پر ہم تحریروں میں ردوبدل نہیں ذہنوں میں دروبدل کے لیئے آتے ہیں ۔ اور اس راستے میں بہت خار ہوتے ہیں ۔ مگر ہم کو کبھی بھی پیچھے ہٹنا نہیں چاہیئے ۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اپنے کچھ خاص ساتھیوں سے اس سلسلے میں کچھ اختلاف ہوجائیں ۔ مگر وہ بھی ہم اپنے کاذ کو سامنے رکھتے ہوئے خندہ پیشانی سے نظرانداز کرسکتے ہیں ۔
ساجد بھائی ۔۔۔ یقین مانیئے بہت عرصہ بعد میں نے اتنا لکھا ہے اور صرف آپ کے لیئے لکھا ہے ۔ آپ ایک انتہائی شفیق دوست ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ معاملے کی اصل نوعیت کیا ہے ۔ مگر آپ سے ایک روحانی تعلق کی وجہ سے جو کچھ میں نے محسوس کیا اس کو یہاں شئیر کردیا ہے ۔ آپ جیسے شخص کی ہمیں ضرورت ہے ۔ خواہ آپ کسی بھی عہدے میں یہاں نمودار ہوں ۔ اُمید ہے آپ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں گے ۔ اور مجھے موقع دیں گے کہ میں آپ کی دوستی پر فخر کروں ۔
اللہ آپ کو خوشیاں دے ۔ اُمید ہے جلد ہی آپ سے ملاقات ہوگی ۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
نہیں ایسا نہیں ہوتا انسان اور بلی میں فرق ہونا چاہیے
نوووووووووووو اب اصل ٹاپک سے کیوں ہٹ رہے ہین اپ :rollingonthefloor:بھئی بلی میری اور میں بلی کی ۔۔ایک ہی بات ہے نا ۔۔:p
میں گوشت کےلئے برتن لاؤں پھر۔۔۔۔۔ کیونکہ شاپر کا استعمال منع ہے ماحولیاتی آلودگی بڑھتی ہے ناں۔۔۔۔۔۔
ویسے قصائیوں کی بھی مدد کر سکتا ہوں میں ۔۔۔ گوشت ووشت بنانے میں۔۔۔۔۔۔:grin:
 
ساجد بھائی ۔۔۔ امید ہے آپ خیریت سے ہونگے ۔ آج آپ کا یہ مراسلہ نظر سے گذرا تو آپ کی ایک پرانی پوسٹ یاد آگئی ۔ اسے میں یہاں کوٹ کرتا ہوں ۔

مگر آپ سے ایک روحانی تعلق کی وجہ سے جو کچھ میں نے محسوس کیا اس کو یہاں شئیر کردیا ہے ۔
سبحان اللہ ظفری میرا ذکر خیر بھی درمیان میں آ ہی گیا۔ کیسے ہو یار بڑے عرصے بعد نظر آئے ہو
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل سے کچھ دن غیر حاضری رہی۔ اس کی بہت سی وجوہات تھیں۔ لیکن سب ذاتی نوعیت کی تھی، اور کچھ مصروفیات کی اسیری رہی۔۔ رہائی پاتے ہی رخ محفل کا کیا تو دنیا الٹی نظر آتی ہے۔ ایسا کیا ہوگیا کچھ دن میں۔۔۔
ساجد بھائی جیسا مدبر، معاملہ فہم شخص کا ادارت سے ہاتھ اٹھانا تو سمجھ میں آسکتا ہے کہ اخلاقیات کے علمبردار خود کو اس قانون سے کب سے بالاتر سمجھتے تھے۔ اور اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کی مسند پر کب سے جلوہ افروز تھے۔ لیکن اس کا اک حل ادارت یا متعلقہ زمرہ کی ادارت کو چھوڑ دینا بھی تھا۔ کجا یہ کہ محفل ایسے شخص سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے جو سنجیدگی اور سیاسی بصیرت میں سب سے ارفع تھا۔ لمحہ فکریہ ہے کہ
جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھے جاتے ہیں
کہیں سے آب بقائے دوام لا ساقی
باعث حیرت ہے میرے لیے یہ امر کہ اک مدیراعلیٰ چھوڑ کر جا رہا ہے۔ اور میں کسی بھی منتظم کی طرف سے کچھ الفاظ اس دھاگے میں نہیں دیکھ پاتا۔ گر کوئی سرد جنگ تھی تو اس کو ختم کرنا ارباب اختیار کا فریضہ تھا۔ یوں عوام کے سامنے لانا انتہائی نامناسب تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میں تو عینی کے ساتھ نہیں ہوں بھئی۔۔۔ ۔!

کیونکہ یہ بِلیاں ہمارے معصوم مونسٹرز کا حق ہیں۔ :D


ملائکہ

اس پوسٹ پر ایک کراس تو یوں بھی پکا تھا آپ نے ناحق زحمت کی۔ :p

ویسے جب بھی ہم منہ کھولتے ہیں تھوڑی دیر بعد "ریڈ کراس" کی ایمبولینس ہمیں لینے پہنچی ہوتی ہے۔ :eek::D
 
ساجد بھائی نے جو بھی وقت محفل میں بطور محفلین یا مدیر گزارا وہ شگفتگی، تحمل اور بردباری سے عبارت ہے۔ ہماری آنکھیں محفل کی تاریخ میں کسی اور مدیر کی اتنی فعالیت کی گواہ نہیں۔ ادارت کی ذمہ داری اٹھانے کے بعد سے ساجد بھائی نے اپنی شخصیت، اپنی سوچ اور اپنے خیالات کی قربانیاں دیں، مبادا کوئی یہ نہ کہے کہ اپنے مدیرانہ اختیارات کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ گو کہ ہم اس بات کے حق میں نہیں کہ ادارت یا نظامت کی ذمہ داری کے بعد احباب بطور عام محفلین اپنی شناخت کھو دیں اور ان کا ہر عمل ان کی ادارت یا نظامت سے جوڑا جائے۔۔۔ یہ بات تمام محفلین کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ساجد بھائی کی ادارت کی ذمہ داری سے سبکدوشی جہاں محفل کے لیے بہت بڑا خسارہ ہے وہیں منتظمین پر وہ تمام اضافی بوجھ بھی آ پڑا ہے جو ساجد بھائی نے اپنے توانا کندھوں پر سنبھال رکھا تھا۔ جب بھی لاگن ہوں تو درجنوں رپورٹوں اور مراسلوں کی ادارت کرنا، سبھی کی شکایات اور بے شمار طعنے جھیلنا اور لا یعنی باتوں پر احباب کی دشمنیاں مول لینا تو ایک مدیر کا یومیہ مقدر ہے اور اس سے ساجد بھائی بھی مبرا نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ساجد بھائی ادارتی کاموں سے عاجز نہیں آئے تھے۔ اس خسارے کی ذمہ داری جہاں احباب کی عدم برداشت اور بے لگام الزامات اور نازیبا باتوں پر جاتی ہے وہیں ہم خود کو بھی اس کا ذمہ دار تسلیم کرتے ہیں کہ اپنی بڑھی ہوئی مصروفیات کے عذر سمیت ہم اپنی انتظامی ذمہ داریوں کو بر وقت انجام دینے سے قاصر رہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ دو ستاروں والے ساجد بھائی کے چست درست کاٹ دار پر مغز مراسلوں سے ہمیں پھر سے فیض یاب ہونے کا موقع ملے گا۔ نیز یہ کہ ساجد بھائی ایک قابل فخر محفلین تھے، ہیں اور رہیں گے۔
 

رانا

محفلین
ادارت کی ذمہ داری اٹھانے کے بعد سے ساجد بھائی نے اپنی شخصیت، اپنی سوچ اور اپنے خیالات کی قربانیاں دیں، مبادا کوئی یہ نہ کہے کہ اپنے مدیرانہ اختیارات کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

بالکل درست کہا سعود بھائی آپ نے۔ یہ بات تو اتنی واضع تھی کہ مجھ جیسے نالائق نے بھی نوٹ کی اور مجھے امید ہے کہ محفل پر سبھی دوستوں نے محسوس کیا ہوگا۔ اور یقین کریں مجھے کبھی کبھی بہت افسوس بھی ہوتا تھا کہ اتنے ہمہ گیر شخص نے کیسے اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر ایک خول میں بند کرلیا ہے اور اکثر جگہ مجھے انتہائی دکھ ہوتا تھا یہ دیکھ کر کہ اسکے باوجود انہیں بعض محفلین کی طرف سے جانبداری کا چرکہ لگایا جاتا تھا ایسے میں ان کے دل پر کیا گزرتی ہوگی اس کا تصور ہی کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اسکے باوجود جسطرح غیرجانبداری سے انہوں نے ان حساس دھاگوں کی ذمہ داری سنبھالی وہ انہی سے خاص ہے۔ اللہ کرے وہ دوبارہ جلد از جلد محفل پر فعال ہوجائیں ادارت نہیں سنبھالنا چاہتے تو نہ سہی لیکن کم از کم پہلے کی طرح ایک محفلین کی حیثیت سے ہی جلوہ گر ہوں۔
 

باباجی

محفلین
آج ایسے ہی محفل گردی کے دوران یہ دھاگہ نظر پڑا اور جب کھولا تو پہلا ہی مراسلہ انتہائی شاکنگ تھا
کہ ساجد بھائی محفل چھوڑ کر جارہے ہیں یا جا چکے ہیں
خیر ہمت کرکے پورا دھاگہ پڑھا اور یہ اعتراف کرتا ہوں کہ ساجد بھائی نے جو کیا ٹھیک کیا
مجھے ایک سال ہونے والا یہاں محفل کو جوائن کیئے ہوئے اور میں نے یہ محسوس کیا کہ بطور موڈیریٹر یہاں صرف ساجد بھائی کو ہی اپنی ذمہ داری نبھاتے دیکھا گیا ہے
اور معذرت کے ساتھ یہ کہوں گا کہ باقی منتظمین کا کردار صرف خاموش تماشائیوں کا سا رہا ہے
اور ساجد بھائی کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ ساجد بھائی کو کافی عرصہ پہلے یہ فیصلہ کرلینا چاہیئے تھا کہ یہاں کام کرنے والے کی نہیں صرف بے وجہ اور بے تکا بولنے والے موڈیریٹر کی ضرورت ہے جو بلا وجہ مراسلے کرکے صرف مراسلوں کو تعداد بڑھا ئے ۔
خیر دیر آید درست آید
آپ خوش رہیں آباد رہیں
بہرحال اس کے علاوہ بھی کافی کچھ دیکھا اور محسوس کیا ہے میں نے کہ پرانے اور سنجیدہ محفلین اب محفل سے غیر حاضر رہنے لگے ہیں وہ بات نہیں رہی جو اس وقت تھی جب میں نے یہ محفل جوائن کی تھی سنجیدگی مفقود ہوچکی ہے اور شتر بے مہار والا حال ہوگیا ہے
لہٰذا میں نے بھی محفل کو خدا حافظ کہنے پر سنجیدگی سےغور کرنا شروع کردیا ہے
بہرحال مجھے ذاتی طور پر بہت دُکھ اور افسوس ہوا یہ دیکھ کر کہ منتظمین میں سے کسی نے بھی یہاں کوئی تبصرہ کرنا ضروری نہیں سمجھا اور دھاگہ حسب سابق غیر سنجیدہ ہو رہا ہے صرف سعود بھائی نے تبصرہ کیا اور بہت زیادہ خؤشی ہوئی کہ انہوں نے اپنی کوتاہی کا اعتراف کیا
بہرحال اب تو محفل کا خدا حافظ ہے
ساجد بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے
آمین
 
Top