معکوس یعنی عکس کی طرح الٹ ہے اور آپ کا نام عرفان کا معکوس یعنی نافرع ہے۔معکوس کا اورکوئی مطلب تونہیں ہوتا ہے۔
شکریہ بلال۔ محبت ہے تمھاری۔ جیتے رہوواہ
فاتح بھائی
ہمیشہ کی طرح لاجواب
مَوت اَنگُشت بدنداں ہے یہ کس کا ہے نصیب
اُستُخواں دار پہ، سر زانُوئے دِلدار کے پاس
باس تھی جن میں بَدَن کی ترے، ہم آبلہ پا
رِہن رکھ آئے ہیں وہ سانس بھی گلزار کے پاس
اَصلِ آئینہ فقط ریگ مگر صُورت کَش
نُور کس آنکھ کا ہے دیدۂ زنگار کے پاس
یہ اشعار تو حد سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
آپ کی جانب سے محبتوں پر سر تا پا ممنون ہوں۔مَوت اَنگُشت بدنداں ہے یہ کس کا ہے نصیباُستُخواں دار پہ، سر زانُوئے دِلدار کے پاسباس تھی جن میں بَدَن کی ترے، ہم آبلہ پارِہن رکھ آئے ہیں وہ سانس بھی گلزار کے پاسیہ شعر بہت پسند آئے مزید تبصرے کے لئے یہاں دیکھئے مزید کچھ کہنے سے خود کو معذور پاتا ہوں
بہت شکریہ برادرم۔۔۔ جیتے رہوبہت خوبصورت غزل ہے۔۔ اک اک شعر عمدہ اور اعلی ہے۔۔۔ کیا کہنے
مَوت اَنگُشت بدنداں ہے یہ کس کا ہے نصیباُستُخواں دار پہ، سر زانُوئے دِلدار کے پاسباس تھی جن میں بَدَن کی ترے، ہم آبلہ پارِہن رکھ آئے ہیں وہ سانس بھی گلزار کے پاسحیرت ہے یہ کل میری نظروں سے کس طرح اوجھل رہی۔۔۔
ایک ویرانی ہے تعمیرِ مسلسل کی اَساس
حسرتیں آن بَسیں مرقدِ مِعمار کے پاس
اَصلِ آئینہ فقط ریگ مگر صُورت کَش
نُور کس آنکھ کا ہے دیدۂ زنگار کے پاس
اس شعر نے ڈرا دیا پھر خیال آیا کہ اتنی خطرنا ک شاعری فاتح بھائی ہی کرسکتے ۔۔۔لوگ جسم اور روح کو علیحدہ کرتے ہیں جبکہ آپ نے جسم کو اور پاش پاش کردیا۔۔۔۔۔۔۔سر دھڑ سے جدا کردیا۔۔۔۔۔مَوت اَنگُشت بدنداں ہے یہ کس کا ہے نصیباُستُخواں دار پہ، سر زانُوئے دِلدار کے پاس
آپ کے ہاتھ میں کچھ ہے بھی ؟باس تھی جن میں بَدَن کی ترے، ہم آبلہ پارِہن رکھ آئے ہیں وہ سانس بھی گلزار کے پاس
اَصلِ آئینہ فقط ریگ مگر صُورت کَشنُور کس آنکھ کا ہے دیدۂ زنگار کے پاس
اس کی بھی پیروڈی بنائیں، شرط یہ ہے کہ الفاظ اتنے ہی مشکل استعمال کرنے ہیں.اس کو اچھی والی فرصت سے پڑھوں گی۔۔۔تھوڑی مشکل بھی لگ رہی ہے۔ اب ایف اے اردو لغت نہ لے کے بیٹھیں تو اور کیا کریں۔۔۔۔