کیا نابینا افراد جنگلی حیات میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

ا نابینا افراد جنگلی حیات میں دلچسپی رکھتے ہیں؟


  • Total voters
    8

نایاب

لائبریرین
میرے محترم بھائی
نابیناؤں کی جنگلی حیات بارے کیا سوچ اور کیا خیال ہے ۔ میں اس بارے آگہی نہیں رکھتا ۔
لیکن چونکہ یہ اک حقیقت ہے کہ نابیناؤں میں سننے اور محسوس کرنے کی حس عام انسانوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔
اس لیئے یہ کہہ سکتا ہوں کہ نابینا حضرات جنگلی حیات سے ابھرنے والی آوازوں سے عام انسانوں کی نسبت زیادہ محظوظ ہوتے ہوں گے ۔
اور چرند و پرند کی آوازوں میں نابیناؤں کا دل چسپی رکھنا کوئی عجب امر نہیں ہو سکتا ۔
میں نے اپنی ذاتی زندگی میں کچھ نابیناؤں کو کمال مہارت کے ہمراہ کچھ چرند و پرند کی آوازوں کی نقالی کرتے سنا ہے ۔
اب انہوں نے کیسے ان آوازوں کو جانا یاد کیا اور نقالی کی ۔ یہ وہ ہی جانتے ہیں ۔
 

سید ذیشان

محفلین
That's rather like asking, "Are all brown-haired people interested in wildlife?" Of course not. Some people are interested in wildlife (or anything else) while others aren't. Why should blind people be the exception to the rule?
Do you think they shouldn't be, because they can't touch a lion? Either can you, so are you unable to appreciate a lion just because of that? Is it because they can't see colors in a flower? Have you ever touched a petunia? Pretty cool feeling - no eyes required. Passionflowers are as beautiful to touch and smell as they are to see. Lamb's Ear doesn't require seeing at all, it just feels cool. Tomato plants smell like pee, but people can appreciate a good tomato.
And, have you ever felt a waterfall? Not getting under one. Just standing next to it. Truly cool. And the sound is something to behold. There's a smell and a taste to it, too. So, again, why can't blind people appreciate nature? Nature is a lot more than sight.
Then again, I live in the city, and know my sighted neighbors missed the falcon that spent some time on a neighbor's antenna last night. I'll never forget that sound. Some people like nature.
Some don't. Why would any group naturally hate it?
اس سوال کے جواب میں کہ کیا نابینا افراد جنگلی حیات میں دلچسپی رکھتے ہیں Lynn کا کہنا ہے کہ:​
یہ اس طرح ہے جیسا کہ پوچھا جائے کہ "کیا بھورے رنگ کے بالوں والے لوگ جنگلی حیات میں دلچسپی رکھتے ہیں؟" ظاہری سی بات ہے کہ نہیں۔ کچھ لوگ جنگلی حیات(یا اس کے علاوہ کسی اور چیز) میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کچھ نہیں رکھتے۔ نابینہ افراد کو اس قاعدے سے استثنا کیوں حاصل ہوگی؟​
کیا آپ کے خیال میں وہ دلچسپی نہ لیں، کیونکہ وہ شیر کو چھو نہیں سکتے؟ آپ بھی نہیں چھو سکتے، تو کیا آپ شیر کی قدردانی صرف اس لئے نہیں کر سکتے؟ کیا یہ اس لئے ہے کہ وہ پھول کے رنگ نہیں دیکھ سکتے؟ کیا آپ نے کبھی گل اطلس کو چھوا ہے؟ بہت ہی عمدہ احساس ہے۔ اس کے لئے آنکھوں کی ضرورت نہیں۔ گلِ صلیبی سونگھنے اور چھونے میں اتنے ہی خوبصورت ہیں جتنے کہ دیکھنے میں۔ اسی طرح lamb's ear کے پودے کو دیکھنا نہیں پڑتا۔ اس کا احساس ہی بہت اعلیٰ ہے۔ ٹماٹر کے پودے سے پیشاب کی طرح کی بو آتی ہے۔ لیکن لوگ اچھے ٹماٹر کی ٖقدر کرتے ہیں۔​
کیا آپ نے کبھی آبشار کو محسوس کیا ہے؟ اس کے نیچے جانا نہیں۔ صرف اس کے پاس کھڑ ہونا۔ بہت ہی اعلیٰ۔ اور اس کی آواز سننے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی ایک مخصوص خوشبو اور ذائقہ بھی ہوتا ہے۔ پھر سے کہوں گا کہ نابینہ افراد قدرت سے کیوں محظوظ نہیں ہو سکتے؟ قدرت میں نظاروں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔​
میں شہر میں رہتا ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ میرے بینا ہمسایوں نے ایک شاہین، جو کہ میرے ہمسائے کے ٹی وی انٹینا پر بیٹھا تھا، پر کوئی توجہ نہ دی۔ میں اسکی آواز کبھی نہیں بھول سکتا۔ کچھ لوگ قدرت کو پسند کرتے ہیں کچھ نہیں کرتے۔ کوئی گروپ اس سے قدرتی طور پر کیوں نفرت کرے گا؟​
 

سید ذیشان

محفلین
زیش کیا ہم اچھے دوست ثابت ہو سکتے ہیں؟
اس محفل پر ہم سارے دوست ہی ہیں :)

جب میں ترجمہ کر رہا تھا تو مجھے یاد آیا کہ میں نے ایک ایرانی فلم دیکھی تھی جس کا نام ہے "رنگِ خدا"۔ یہ ایک نابینہ بچے کے بارے میں ہے جو کہ قدرتی چیزوں سے (پرندے، حیوانات، دریاوں وغیرہ) سے پیار کرتا ہے۔ لیکن اس کا باپ اس کو اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتا۔ یہ میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

اس ربط پر مزید تفصیل۔
 
Top