کیا واقعی جنات ایسے نکالے جاتے ہیں؟

ساجد

محفلین
جنوں کو اور کوئی کام دھندا نہیں ہے کیا ؟ ۔ مختلف اقسام کے اعصابی امراض اور ذہنی دباؤ ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں کو "جن" چمٹتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ دباؤ کا شکار رہتی ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
مختلف اقسام کے اعصابی امراض اور ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ مناسب عمر میں شادی نہ ہونا بھی ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
کیا کسی نے کبھی کسی ایسے شخص یا خاتون سے ملاقات کی ہے جس کو پہلے جن چمٹا ہوا تھا؟ اور اس سے اسکی کیفیت پوچھی ہو کہ کیسا لگ رہا تھا؟
ہماری ایک فیلو تھی! مگر ٹیچرز نے منع کر رکھا تھا کہ اس سے اس متعلق کوئی بات نہ کی جائے۔
پچھلے دنوں ایک کزن کے ساتھ ایسا ہوا مگر ابھی تک اس سے ملاقات نہیں ہوئی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
جنوں کو اور کوئی کام دھندا نہیں ہے کیا ؟ ۔ مختلف اقسام کے اعصابی امراض اور ذہنی دباؤ ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں کو "جن" چمٹتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ دباؤ کا شکار رہتی ہیں ۔
آپ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ واقعی ایسا ہوتا ہے۔
جنوں کی بھی انسانوں کی طرح بستیاں ہوتیں ہیں جن میں وہ ہماری ہی طرح رہتے ہیں، زندگی بسر کرتے ہیں۔ لیکن اگر ان کو تنگ کیا جائے تو وہ غصے میں آ کر آپ کو تنگ کرتے ہیں۔ جان بوجھ کر کوئی بھی تنگ نہیں کرتا بس لاعلمی میں لوگ مارے جاتے ہیں۔ بہت کم ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایسی مخلوق اوچھے ہتھکنڈوں سے بلاوجہ ستائے، اور ایسا کہ کوئی جن "عاشق" ہو جائے جیسا کہ اکثر سننے میں ملتا ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ احتیاط سے کام لینا چاہیئے، ٹھیک ہے کہ اس دنیا میں اللہ نے انسان کو خلیفہ بنایا، مگر صرف انسان کو ہی نہیں بنایا اور بھی مخلوقات کو بنایا جن کا ٹھکانہ یہی دنیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جہالت ہے اور کیا کہوں۔ ایک طرف قرآن پاک پڑھ رہا ہے دوسری طرف "نامحرم" کو ہاتھ بھی لگا رہا ہے اور اسے جلانے کی بھی کوشش ہو رہی ہے۔ مذہب کے نام پر ایک مجسم دھبہ
 
ماہی احمد

لائبریرین
جہالت ہے اور کیا کہوں۔ ایک طرف قرآن پاک پڑھ رہا ہے دوسری طرف "نامحرم" کو ہاتھ بھی لگا رہا ہے اور اسے جلانے کی بھی کوشش ہو رہی ہے۔ مذہب کے نام پر ایک مجسم دھبہ
چچا نامحرم تو ڈاکٹر بھی ہوتا ہے۔
ہاتھ تو لگانا پڑتا ہے، نیت ٹھیک ہونی چاہیئے، جیسے جب ہماری فیلو کے ساتھ ایسا ہوا تھا تو حافظ انکل نے اسے کلائی سے پکڑا تھا مگر جیسے ہی سورۃ ختم ہوئی انہوں نے فوراً چھوڑ دیا۔
 
ڈاکٹر باقاعدہ سند یافتہ اور تربیت یافتہ ہوتا ہے اور وہ مذہب کے نام پر پیسے کمانے نہیں نکلا ہوتا :)
اس مولوی کا طریقہ کار دیکھ لیں کہ کتنا "کوالیفائیڈ" ہے
 
ماہی احمد

لائبریرین
ڈاکٹر باقاعدہ سند یافتہ اور تربیت یافتہ ہوتا ہے اور وہ مذہب کے نام پر پیسے کمانے نہیں نکلا ہوتا :)
اس مولوی کا طریقہ کار دیکھ لیں کہ کتنا "کوالیفائیڈ" ہے
اب میں نے یہ بھی نہیں کہا کہ یہ جناب بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top