کیا واقعی جنات ایسے نکالے جاتے ہیں؟

آصف مقبول

محفلین
میں کافی عرصہ اپنے مرشد کا اسسٹنٹ رہا ۔ اور کافی کیسز دیکھے ۔ اس ویڈیو میں طریقہ کار انتہائ ھے جو کہ اچھا نہیں ۔
میں نے کافی محیرالعقول واقعات دیکھے ان بچوں یا بچیوں کے ساتھ جن پر جنوں کے اثرات تھے ، مثال کے طور پر ایک پانچ سالہ بچے کو ایسے فرفر انگلش ، فرنچ اور کئ زبانیں بولتے سنا جیسے وہ رہا ہی ان ملکوں میں ہو ۔ اس نے ابھی سکول جانا شروع ہی نہیں کیا تھا ۔ کچھ کیسز ضرور ایسے تھے جو کہ ہسٹریا کے مریض تھے اور ان کی علامات الگ سے تھیں ۔ تو کسی بھی حالت کے مریض ہوسکتے ہیں ۔ یکسر انکار کر دینا درست نہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہر جگہہ ہوتے ہیں
ڈاکٹر بلال فیلپس کینیڈین ہے
یوسف ایسٹ امریکن چرچ سرونٹ
لاکھوں لوگ ایمان کی روشنی سے مالامال ہورہےہیں،
اگر آپ کے پاس فن لینڈ کی کوئی بات ہے تو بتادیں پلیز۔
الحمدللہ یہاں سائنس اور مذہب کو الگ الگ رکھا جاتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں کافی عرصہ اپنے مرشد کا اسسٹنٹ رہا ۔ اور کافی کیسز دیکھے ۔ اس ویڈیو میں طریقہ کار انتہائ ھے جو کہ اچھا نہیں ۔
میں نے کافی محیرالعقول واقعات دیکھے ان بچوں یا بچیوں کے ساتھ جن پر جنوں کے اثرات تھے ، مثال کے طور پر ایک پانچ سالہ بچے کو ایسے فرفر انگلش ، فرنچ اور کئ زبانیں بولتے سنا جیسے وہ رہا ہی ان ملکوں میں ہو ۔ اس نے ابھی سکول جانا شروع ہی نہیں کیا تھا ۔ کچھ کیسز ضرور ایسے تھے جو کہ ہسٹریا کے مریض تھے اور ان کی علامات الگ سے تھیں ۔ تو کسی بھی حالت کے مریض ہوسکتے ہیں ۔ یکسر انکار کر دینا درست نہیں ۔
دیکھئے، جنات ایک مخلوق ہیں۔ روایات کے مطابق وہ انسان سے زیادہ طاقتور ہیں لیکن عقل میں کم تر۔ انسان پر آنا ان کے لئے مالی فائدہ نہیں، طاقت کا فائدہ نہیں، عقل کا فائدہ بھی نہیں کہ وہ انسان عقل سے بظاہر بے بہرہ ہوتا ہے۔ پھر جنات کو انسان پر قبضہ کر کے کیا ملتا ہے؟ اگر جنات اتنے ہی طاقتور ہیں تو انسان کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے جائیں اور جو مقصد ہے پورا کریں۔ اس طرح کیوں کرتے ہیں؟
 
عقل میں کم تر تو بلکل بھی نہیں ہوتے ۔ اور مخلوق ہونے کی وجہ سے انکی آبادیاں و قوانین ہیں ۔ تو اپنے علاقوں میں اپنے بڑوں کے آگے وہ جوابدہ ہوتے ہیں ۔
اس طرح کی حرکتیں زیادہ تر کم عمرشریر جن کرتے ہیں ۔ یا اس جگہ وقوع پذیر ہوتی ہیں جہاں وہ ہم سے پہلے آباد ہیں اور ہم وہاں مکان بنا کر انکو ڈسٹرب کرتے ہیں ۔ طاقت ور وہ ضرور ہیں انسان سے زیادہ ۔ لیکن بہت زیادہ نہیں ۔ ان میں بھی کیٹگریز ہیں ۔ حصول علم بھی انسانوں کے مابین رہ کر ہی کرتے ہیں ۔ واللہ اعلم
 
زیک

مسافر

یہ بتائیں کہ چونکہ براعظم امریکہ کا علم بائبل اور قرآن کو نہیں تھا تو کیا یہاں بھی جن ہو سکتے ہیں؟
 
آصف مقبول

محفلین
یہ بتائیں کہ چونکہ براعظم امریکہ کا علم بائبل اور قرآن کو نہیں تھا تو کیا یہاں بھی جن ہو سکتے ہیں؟

محترم "زیک" صاحب آپ یوں بھی کہ سکتے تھے کہ آپ کا نام بائبل و قران میں نہیں تو کیا آپ بھی "جن" ہیں ۔ :)

جنوں کہ بارے میں ذکر ھے کہ وہ کرہ ارض پر آباد تھے تو وہ امریکہ و آسٹریلیا کہیں بھی ہوسکتے ہیں ۔
 
ابن رضا

لائبریرین
مگر میرا نام تو نہ صرف بائبل اور قرآن میں ہے بلکہ بائبل کی ایک کتاب بھی میرے نام سے موسوم ہے
نام تو قران میں ابو لہب کا بھی ہے مگر آپ کے نام کی نسبت ایک نبی علیہ السلام سے ہے ۔ تاہم نام کا ہونا نہ ہونا اہم نہیں
 
نایاب

لائبریرین
یہ ویڈیو تو جیسے ڈائریکٹڈ ہے ۔ اور " عامل " صاحب اپنے کردار سے پورا انصاف کرتے " جاہل کامل " دکھائی دے رہے ہیں ۔
اک جن ہی کیا میں تو " بد روح ، چھلاوے ، موکلات نوری و ناری ، آسیب ، بھوت پریت ، چڑیل ، پچھل پیری " کا ذاتی مشاہدہ رکھتا ہوں ۔
کوئی چاہے مانے یا نہ مانے ۔
اور اس حقیقت پر بھی پورا یقین و ایمان ہے کہ قران پاک کی نہ صرف آیات بلکہ حروف بھی اپنے اندر یہ قوت و طاقت رکھتے ہیں کہ کسی بھی شر کو رفع کر سکیں ۔
اوراس حقیقت سے بھی انکار نہیں ہے کہ اکثر غیر مرئی مخلوق کی پکڑ کا احساس رکھنے والے صرف اپنے وہم کی قید میں ہوتے ہیں ۔
اور ان کا وہم ان کے شعور پر وہی کچھ مجسم کر رہا ہوتا ہے جو کچھ یہ وہم کرتے ہیں ۔
پاک و ہند میں اکثر وہ بچیاں اور خواتین جو کہ اپنے گھریلو ماحول سے کسی باعث متنفر یا خوفزدہ ہوتی ہیں ۔ وہ اکثر ایسے وہم کی اسیر ہوجاتی ہیں ۔
جنات کسی مرد کو چمٹ جانے کی سب سے بڑی وجہ یہی سامنے آتی ہے کہ اس مرد نے کسی جگہ جان بوجھ کر ایسی شرارت کی جس سے جنات کا گھر یا کھانا خراب و غلیظ ہوا ۔ خواتین پر جنات کا حقیقت میں آنے کی وجوہات میں ۔ کسی خاتون کے چہرے کا بے حد حسین ہونا ۔ بالوں کا غیر معمولی طور سے لمبا ہونا ۔ جسمانی خدو خال کا غیر معمولی طور پر پرکشش ہونا ۔ اور ایسی خاتون کا بن سنور خوشبو لگا کر کسی ایسی جگہ سے گزر ہونا جہاں جنات کی آبادی ہو ۔ اور کوئی نفس کا مارا جن اس پر عاشق ہوجائے ۔
جنات کوئی غیر معمولی صفات نہیں رکھتے سوا اس کے قوت پرواز رکھتے ہیں ۔ اور یہ جس سے چمٹتے ہیں ۔ اس کے جسم مثالی جسے کچھ ہمزاد بھی کہتے ہیں کے روشن ہیولے کو اپنی آتش ناری سے جھلساتے اس کی جسمانی حرکات و افعال کو بے ترتیب کردیتے ہیں ۔ اور جس پر عاشق ہوجائیں اسے کسی انسان کے قابل نہیں رہنے دیتے ۔
کچھ خواتین و حضرات کالے پیلے نیلے جادو کے تابع موکلات کے ہاتھوں پریشان ہوتے ہیں ۔
اگر کوئی کہے کہ جنات بہت ہی غیر معمولی صفات رکھتے انسان کے دست و بازو بنتے اسے کامیاب و کامران رکھتے ہیں ،۔ تو اس کی نفی صرف اک دلیل سے ہوتی ہے کہ اگر جن اتنی ہی غیر معمولی صفات رکھتے ہوتے تو جناب سلیمان علیہ السلام کے اس دنیا سے سفر کر جانے کی خبر ان کے عصا کو دیمک لگ جانے سے نہ آگاہ ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔
اگر کوئی دوست حقیقت میں جنات سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہے ۔ تو تہجد کے بعد تلاوت قران کا اپنا معمول بنا لے ۔ اور کثرت سے سورہ جن کی تلاوت سے مشرف ہوا کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یاد رکھے کہ " ہر مراد اپنی نیت پر ہی استوار ہوتی ہے " ان شاءاللہ کسی مسلم جن سے ملاقات ہوجائے گی ۔۔۔
اگر شریر جن سے ملاقات کی خواہش ہوتو ناپٌاکی میں مبتلا رہتے سایہ دار درختوں کے نیچے اور ویرانوں میں موجود جانوروں کے گوبر اور مردہ جانوروں کی ہڈیوں پر پیشاب کرنا اپنا معمول بنا لے ۔۔۔۔۔ خواہش پوری ہوگی اور نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا ۔۔۔۔
جن بہت آسانی سے پیچھا چھوڑ دیتا ہے مگر " جنوں " کم ہی اترتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
Top