ای دکھ بھری صورتحال ہے ، جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ دشمن کی دشمنی تو سمجھ میںآتی ہے لیکن ہم وطنوں کی دشمنی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ مزید دل دکھتا ہے جب ایسے ہی واقعات پاکستان میں ہوتے ہیں ، جہاںکوئی اسرائیل نہیں ہے۔
یہ خبر دیکھئے
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=273251
----------------------------------------------------
باڑہ(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبر خیل میں تکیہ چوک کے مقام پر ایک مذہبی تنظیم کے صدر دفترمیں خود کش دھماکے کے نتیجے میں حملہ آورسمیت 3افراد ہلاک اور18 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ۔۔۔۔
---------------------------------------------------------
کیا نظریاتی اختلاف کی واحد سزا موت ہے؟ کیا اس مسجد میں مسلمان نہیں تھے یا خودکش حملہ آور مسلمان نہیں تھے۔ کیا اب دین میںصرف جبر ہی جبر ہے۔ جب گھر کا حال ایسا ہے تو پھر کیا کھڑے ہونگے ظلم کے خلاف؟