کیا پانچ برس؟! کیا عمر اپنی کے پانچ برس؟

جاسمن

لائبریرین
مبارک ہو۔اللہ بہت ساری خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔
وقت میں برکت دے۔آمین!
 
بھئی سب سے پہلے تو مبارکباد وغیرہم قبول فرمائیں بعد ازاں چند شگوفے بطور سند کہ ہم نے مکمل تحریر تا حرف آخر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔ :) :) :)
لگتا ہے یہاں اس کے متبادل لفظ سے دانستہ گریز برتا گیا ہے اور خوب برتا گیا ہے، گو کہ املا کا مسئلہ موجود ہے! :) :) :)
یہ ٹائپو ہے یا پھر متبادل املا جو ہمارے علم میں نہیں؟ :) :) :)
 
بھئی سب سے پہلے تو مبارکباد وغیرہم قبول فرمائیں بعد ازاں چند شگوفے بطور سند کہ ہم نے مکمل تحریر تا حرف آخر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔ :) :) :)
قبول کر لی گئیں :) یہ آپ کی نئی عادت نہیں :)
لگتا ہے یہاں اس کے متبادل لفظ سے دانستہ گریز برتا گیا ہے اور خوب برتا گیا ہے، گو کہ املا کا مسئلہ موجود ہے! :) :) :)
بشرط ضرورت کی مراعات سے رفع ضرورت استعمال کیا گیا ہے! اور پھر عید کے موقعے پر کیا لکھے کو رنگ و بو سے مضاف کرنا!؟ :)
یہ ٹائپو ہے یا پھر متبادل املا جو ہمارے علم میں نہیں؟ :) :) :)
تاقچے کے دو املا ہیں، شاید اسی قیاس پر ذہن پھسل گیا۔ بہرکیف اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ آپ کی حاضر دماغی پر ابھی آنچ تک نہیں آئی!
 

فلک شیر

محفلین
یہ وائس نوٹس اور دیگر علامات تو مماثل ہیں.... یعنی مرض ایک جیسا ہی ہے... البتہ ایک دو شعر کی بجائے ادھر ایک دو نثر پارہ کر لیجیے.... بس اتنا ہی فرق ہے.... حقیقت کا سانٹا اسپ نوعمر کو زیادہ دیر تخیل تخیل کھیلنے نہیں دیتا اور قدم اس کے خیابان ناہموار موسوم بہ حیات پہ لا کھڑا کرتا ہے کہ گرد کھائے پھانکے اور بھلے مانسوں کی طرح منزل کی جانب ٹاپ بھرتا رہے....
یہ ہی خیر ہے کہ عافیت کا سایہ تنا ہے... غنیمت ہے... شکر ہے کہ رستے پہ شجر تنے ہیں.... الحمد کا مقام ہے.... سو الحمدللہ
جیتے رہیے... کہتے رہیے... سناتے رہیے... ہمہ تن گوش ہیں سامعین و بندگان ملک سخن
آداب
 

عندلیب

محفلین
ما
باتیں بنانے میں اب وہ پہلے سی طرفگی کہاں، اب تو یہ حال ہے کہ (اردو محاورے کے مطابق) لکھنے کے نام پر چیک اور رسید سے زیادہ کچھ نہیں لکھتا۔ یہاں تک کہ پیغامات کے جواب تک وائس نوٹس میں دیتا ہوں اور اگر یہ سہولت موجود نہ ہو تو بشرط ضرورت متعلقہ سائل یا مسئول کو کال کر کے رفع ضروت کر لیتا ہوں۔ ہاں کبھی کوئی شعر کہہ لوں تو محفوظ کرنے کے لیے کسی یک طرفہ استعمال شدہ کاغذ کے پیچھے لکھ لیتا ہوں۔ البتہ اردو محاورے میں شعر لکھا نہیں جاتا، کہا سنا جاتا ہے، پڑھا جاتا ہے، ہو جاتا ہے، یا بہت ہوا تو سمجھ لیا جاتا ہے۔ یہ تو خیر ایک جملۂ معترضہ تھا، غرض تو اس زمانے کی یاد تازہ کرنا تھی کہ جب ہم پانچ برس ادھر اردومحفل میں تازہ وارد تھے۔ گو ہمارا محفل میں آنا غالب کے چمن میں جانے کی طرح نہ تھا کہ اس دبستاں میں تو سبھی بلبل و عندلیب، رقیب و حبیب اور شاعر و ادیب، پہلے ہی غزل سرا تھے۔ تھی یہی کوئی جون کی بائیس تاریخ لیکن تب اور اب میں کچھ اوپر پانچ برسوں اور کچھ کم پانچ ہزار مراسلوں کا فاصلہ پڑتا ہے۔
اردومحفل میرا گھر ہے! اور گھر اس لیے کہہ رہا ہوں کہ اختتام پر ایک مشہور فقرہ لکھ سکوں، ورنہ اردومحفل گھرانہ ہے۔ ایسا گھرانہ جہاں میری تربیت ہوئی اور مجھ سے بےلوث محبتیں کی گئیں۔ ہرچند اب ان وقتوں کے محفلین خال خال ہی محفل میں نظر آتے ہیں، اور کچھ تو ایسے ہیں جو نظر ہی نہیں آتے، لیکن بعد میں آنے والوں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر مجھے پانچ برس پہلے کا وقت یاد آتا ہے تو نشاط اور "یادش بخیریا" کی ملی جلی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ حافظے پر مرحبا کہ ان رنگا رنگ بزم آرائیوں کی یادیں اب تک تاق نسیاں تک نہیں پہنچی ہیں۔ میں یہیں سے تمام بعد میں آنے والوں کو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں، اور اگلوں کو خدا قوت (فارسی محاورہ، یعنی خدا قوتیں بحال رکھے)۔
آخر میں دو شعر اور ایک تازہ تصویر پیش ہے۔
-
کھلی جو آنکھ تو کیا کیا دکھائی دینے لگا
میں اپنے باپ سے بوڑھا دکھائی دینے لگا
-
وہ جن کا ساتھ ضروری تھا زندگی کے لیے
وہ بہہ چکے تو کنارا دکھائی دینے لگا
16864769_1954758824751979_3000535705145654753_n_zpsvvrd5fmn.jpg
[/URL][/IMG]
16864769_1954758824751979_3000535705145654753_n_zpsvvrd5fmn.jpg
ماشاءاللہ مبارک ہو جناب
 

محمد امین

لائبریرین
کم کہا، اپنا کہا، اچھا کہا٭۔۔۔ :) شعر کہا جاتا ہے، اسی مناسبت سے یہ مختصر تحریر بھی اچھی کہی تم نے (کہ شاعر کل وقتی ہو ؛) )۔ اللہ خوش رکھے، تم سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں۔۔۔ امید ہے آئندہ بھی ملتے رہیں گے!


٭ محبوب خزاں کا شعر: میں تمہیں کیسے بتاؤں کیا کہو۔۔۔۔ کم کہو، اپنا کہو، اچھا کہو
 
آخری تدوین:
Top