کیا پانچ برس؟! کیا عمر اپنی کے پانچ برس؟

یہ وائس نوٹس اور دیگر علامات تو مماثل ہیں.... یعنی مرض ایک جیسا ہی ہے... البتہ ایک دو شعر کی بجائے ادھر ایک دو نثر پارہ کر لیجیے.... بس اتنا ہی فرق ہے.... حقیقت کا سانٹا اسپ نوعمر کو زیادہ دیر تخیل تخیل کھیلنے نہیں دیتا اور قدم اس کے خیابان ناہموار موسوم بہ حیات پہ لا کھڑا کرتا ہے کہ گرد کھائے پھانکے اور بھلے مانسوں کی طرح منزل کی جانب ٹاپ بھرتا رہے....
یہ ہی خیر ہے کہ عافیت کا سایہ تنا ہے... غنیمت ہے... شکر ہے کہ رستے پہ شجر تنے ہیں.... الحمد کا مقام ہے.... سو الحمدللہ
جیتے رہیے... کہتے رہیے... سناتے رہیے... ہمہ تن گوش ہیں سامعین و بندگان ملک سخن
آداب
بہت شکریہ جناب، آپ کے اس تبصرے سے جان میں جان آ گئی!
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو ۔۔ الخ
خدا آپ کی حفاظت فرمائے
 
کم کہا، اپنا کہا، اچھا کہ٭۔۔۔ :) شعر کہا جاتا ہے، اسی مناسبت سے یہ مختصر تحریر بھی اچھی کہی تم نے (کہ شاعر کل وقتی ہو ؛) )۔ اللہ خوش رکھے، تم سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں۔۔۔ امید ہے آئندہ بھی ملتے رہیں گے!


٭ محبوب خزاں کا شعر: میں تمہیں کیسے بتاؤں کیا کہو۔۔۔۔ کم کہو، اپنا کہو، اچھا کہو
کیا بات ہے :) بہت شکریہ برادرم۔ مجھے بھی یہی امید ہے :)
 

نور وجدان

لائبریرین
گو کہ محفل میں آپ کی شمولیت ہمارے دورۂ فعالیت کے بعد ہوئی! :) بہر حال، بہت شکریہ۔
ہم تو پھر بھی گاہے گاہے آپ کے تبصروں پر نظر رکھے گاڑھی اردو کی شیرینی سے لطف اندوز ہوتے رہے ، ساتھ میں لگے ہاتھے اپنے دستخط کے معانی سمجھایے ، شروع شروع میں ہم تو سمجھے معانی کہ قلم تلوار کی مانند جسم میں پیوست ہے
 
ہم تو پھر بھی گاہے گاہے آپ کے تبصروں پر نظر رکھے گاڑھی اردو کی شیرینی سے لطف اندوز ہوتے رہے ، ساتھ میں لگے ہاتھے اپنے دستخط کے معانی سمجھایے ، شروع شروع میں ہم تو سمجھے معانی کہ قلم تلوار کی مانند جسم میں پیوست ہے
آپ کا حسن نظر ہے ہمارے تبصروں پر :) اس فقرے کا معنی ہے: قلم میرے ہاتھ میں تلوار کی طرح رقص کرتا ہے :)
 
Top