کیا پچھلے دو برس میں روزے کے دوران کبھی غلطی سے کچھ کھا یا پی لیا؟

کیا روزے میں کبھی غلطی سے کچھ کھا یا پی لیا؟

  • ہاں

    Votes: 1 25.0%
  • نہیں

    Votes: 3 75.0%

  • Total voters
    4
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا پچھلے دو برس میں روزے کے دوران کبھی غلطی سے کچھ کھا یا پی لیا؟

حاصکر پہلے روزے میں اس غلطی کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
کل صبح کام پر میرے ایک ساتھی نے مجھے ٹافی دی جو کہ میں نے کھا لی اور یاد بھی نہ رہا، پھر پچھلے پہر رمضان پر بات ہوئی تو اس نے مجھے بتایا کہ آج صبح تو میں نے تمھیں ٹافی دی تھی، جسکا مجھے اس وقت یاد آیا :eek:
اس نے معزرت بھی کی لیکن اسکی تو کوئی غلطی نہیں تھی۔
 
بچپن میں ایسی غلطیاں خوب ہوتی تھیں، لیکن پچھلے کئی برسوں سے تو ہمیں نہیں یاد پڑتا کہ ایسی چوک ہوئی ہو۔ :)
 

میم نون

محفلین
بچپن میں ایک دفعہ، ابھی پاکستان ہی ہوتا تھا، ایک دوست کے گھر گیا تو وہاں سے کوئی چار پانچ کچی گاجریں کھا لینے کے بعد یاد آیا کہ میرا تو روزہ ہے :battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
روزے کی حالت میں بھول چُوک سے کچھ کھا لینے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اللہ تعالٰی معاف فرمانے والا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ لوگ تو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دن میں دو، دو، تین، تین روزے رکھ لیتے ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی :)
مجھے یار نہیں پڑتا ایسا کبھی ہوا ہو، کیونکہ ہمیشہ کھانے پینے سے پہلے ہی یاد آجاتا ہے کہ او ہو میرا تو روزہ ہے:)
 

میم نون

محفلین
رائے شماری میں یہی بتانا ہے کہ کیا کبھی غلطی سے کوئی چیز کھا یا پی لی؟
ہاں یا نہیں میں جواب دینا ہے۔
 
بھئی اگر بات پچھلے کچھ ایک برسوں کی ہو تو بات اور ہے ورنہ شاید ہی کچھ ایسے لوگ ملیں جن سے ایسی چوک پوری زندگی میں کبھی نہ ہوئی ہو۔ رائے شماری میں اس ابہام کے باعث ہم نے اپنا ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔ :)
 

میم نون

محفلین
آپکی بات بھی ٹھیک ہے رائے شماری ڈالنے کے بعد ہی مجھے اسکا خیال آیا کہ سوال میں ابہام ہے۔

براہ مہربانی اس بدل کر ایسے کر دیں:
کیا پچھلے دو برس میں روزے کے دوران کبھی غلطی سے کچھ کھا یا پی لیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
رائے شماری کے اتنے بہت سے دھاگے کھولے ہیں گزشتہ دنوں میں آپ نے، یہ کس چیز کی مشق ہو رہی ہے پاکستان جانے سے پہلے؟

ویسے مجھے نہیں یاد کہ میں نے روزے میں کبھی کچھ کھایا یا پیا ہو۔
 

ابو کاشان

محفلین
مسئلہ رمضان کے روزوں میں نہیں، غیر رمضان کے روزوں میں ہوتا ہے جب سب کھا پی رہے ہوں تو یاد نہیں رہتا۔
10 محرم کے روزے میں ایک پورا سمومہ کھا لینے کے بعد یاد آیا کہ روزہ ہے۔
 

میم نون

محفلین
رائے شماری کے اتنے بہت سے دھاگے کھولے ہیں گزشتہ دنوں میں آپ نے، یہ کس چیز کی مشق ہو رہی ہے پاکستان جانے سے پہلے؟

ویسے مجھے نہیں یاد کہ میں نے روزے میں کبھی کچھ کھایا یا پیا ہو۔

ایسی کوئی بات نہیں، میں تو ہمیشہ سے ہی کھوجی قسم کا رہا ہوں، وہ تومحفل میں ابھی تک آرام سے بیٹھا تھا، اب شروع ہو گیا ہوں تو آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا ;)

یہاں بتائیں لیکن رائے شماری میں ووٹ بھی تو ڈالیں :)
 
Top