اب مزید آگے بڑھا جائے ۔۔۔!!!
اس کے بعد چینل کے آئکون کی تخلیق کی باری آتی ہے۔ یہ ایک وقت کی محنت ہے محفل والو، اس لیے اکتانا نہیں ہے۔ یہ وہ چُنا سا امیج ہو گا جو ہر طرف آپ کے چینل کی نمائندگی کرے گا اور آپ کے چینل کی شناخت بھی اسی سے ہو گی۔ یہ آپ کے چینل کی پیج پر نہایت اوپر بائیں جانب ظاہر ہو گا۔ جو آپ گوگل پلس کے پروفائل پر امیج لگائیں گے وہ یہاں ظاہر ہو جائے گا۔ سمپل سی بات ہے ۔۔۔ یوں بھی ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری پڑتی ہے اس لیے چینل کا آئکون اچھا ہونا چاہیے۔ یہ آئکون جاذب نظر ہو اور وزٹ کرنے والا مبہوت ہو کر رہ جائے اور ایک بار سوچے ضرور کہ میں کدھر کو آ گیا ہوں یا آ گئی ہوں
۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا چینل آسڑیلین طوطوں سے متعلق ہو تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس لوگو میں کس کی تصویر ہونی چاہیے۔ جی ہاں، خرگوش کی
اب آگے بڑھتے ہیں، ۔۔۔!!! تو اس کے بعد مرحلہ آتا ہے، ویڈیوز کے تھمب نیلز بنانے کا ۔۔۔
یعنی کہ مختصر سائز میں ایک تصویر۔ آپ ویڈیوز میں سے ایک تصویر اچک لیں کہ جس کو دیکھتے ہی وزٹ کرنے والا فرد کلک کرنے پر مجبور ہو جائے۔ ہر ویڈیو میں ایسے کئی نازک مقامات آتےہیں۔ مثال کے طور پر آفریدی صاحب چھکا مارنے ہی والےہوں تو بس ان کو وہاں فریز کر دیجیے۔ لیجیے، تھمب نیل تیار ہو گیا۔ اس تصویر کو ویڈیو کی نمائندہ تصویر بھی کہا جا سکتا ہے۔ پہلی نظر تصویر پر ہی پڑتی ہے اس لیے کوشش فرمائیے کہ تھمب نیل اپنی جانب توجہ کھنچنے کی اہلیت رکھتا ہو۔
آج یہیں تک ۔۔۔
پھر ملیں گے، اگر خدا لایا ۔۔۔!!! پیسہ کمانے کے مراحل تو بس آنے ہی والے ہیں، اب تک ہم نے گورا صاحب کی ضخیم کتاب کے ایک چوتھائی حصے کی تلخیص آپ کی خدمت میں پیش کر دی ہے، وہ بھی اردو زبان میں۔