کیا کچھ نہیں ہے اس وطن میں ! دیکھئے

میرے پیارے دوستو ! دنیا میں اگر کسی ملک نے اگر سوئی بھی بنائی ہے تو اس نے بڑے فخر کے ساتھ اسکا ہمیشہ اعلان کیا ہے، ہمارے یہاں روایت کچھ مختلف ہے ہم غلامی کی ایک لمبی زندگی گزار کر آئے ہیں تو ہمیں اپنے اطراف میں پھیلا ہوا حسن، ہمارے درمیان موجود علمی قابلیت و صلاحیت، ہمارے دوستو اور ساتھیوں کی فنی اور سائنسی کاوشیں، انتہائی مسدود حالات میں حاصل کی گئی ترقی، اور قدرت کے عطا کردہ نطارے اور انعامات بھی ہمارے دل کو نہیں لبھا سکتے ہیں۔

زیر نظر تصاویر پاکستانی کی انفرادیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ مقصد صرف یہ ہے کہ آیئے ذرا ہم بھی منفی طرز فکر سے نکل کر اپنی اور اپنے ساتھیوں کی انفرادیت کو فخر کے ساتھ محسوس کر سکیں

2psr7tv.jpg


دنیا کا 9واں بڑا انگریزی بولنے والا ملک (ایبٹ آباد میڈیکل کالج)
 
qoiqsi.jpg


دنیا کا 7واں بڑا ملک جو سائنسدانوں اور انجینئرز سے بھرا پڑا ہے (زیر نظر پاکستانی ایک منفرد ورلڈ ریکارڈ کا حامل ہے جس نے 23 اے لیول امتحانوں میں کامیابی حاصل کی ہے)
 
124ycyc.jpg


دنیا کی ساتویں بڑی فوجی طاقت جو اپنی فنی مہارت کے حوالے اور پروفیشنلزم کی وجہ سے دیگر ممالک کے لئے وجہ خوف ہے
 
1z36yap.jpg


ایئر کموڈور ایم ایم عالم جس نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پانچ انڈین طیاروں کو زمیں بوس کیا تھا جو ایئر شوٹنگ کا ایک انوکھا ورلڈ ریکارڈ ہے
 

arifkarim

معطل
شکریہ سرمد۔ ایسا لگ رہا ہے یہ تھریڈ پہلے بھی کسی نے پوسٹ کیا تھا۔ شاید تعبیر نے۔ خیر اچھی شیرنگ ہے:)
 
شکریہ سرمد۔ ایسا لگ رہا ہے یہ تھریڈ پہلے بھی کسی نے پوسٹ کیا تھا۔ شاید تعبیر نے۔ خیر اچھی شیرنگ ہے:)

عارف بھائی میں نے محفل پر اپنی بساط کے مطابق تلاش کرکے جب کچھ نہ ملا تو اسے یہاں پوسٹ کیا ہے ویسے تعبیر کی پوسٹس کا جواب نہیں ہوتا ہے
 

سارہ خان

محفلین
بلوچستان میں ایک سونے کی کان بھی ہے ۔۔ شاید دنیا کی پانچویں بڑی کان ۔۔ اس کی تصویر ملے تو وہ بھی لگائیے گا ۔۔۔
 

زین

لائبریرین
سارہ بہنا وہاں‌کی تصاویر لینا تو دور کی بات ، نزدیک جانے بھی نہیں دیتے ۔ گزشتہ دنوں‌یہاں سے میڈیا کی ٹیم اجازت لے کر گئی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں فورسز نے نہیں چھوڑا

اور بلوچستان فالحال پاکستان میں ہے زین بھائی
ہممم آپ الٹا سمجھے میرے کہنے کا مطلب یہ بالکل نہیں‌تھا۔
 
Top