کیا کیا جائے۔۔؟؟؟

امن ایمان

محفلین
جس طرح بہت سارے لوگ اس کیا کیِ- یا کی بجائے کیا کیا پڑھیں گے(میری طرح۔۔میں پہلی باراسے ایسے ہی پڑھتی) اُسی طرح مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ آنلائن آ کر کیا کیا جائے۔۔؟؟کسی نے سچ کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر اتنی انفارمیشن ہے۔۔پڑھنے کو اتنا مواد موجود ہے کہ جس کو پڑھنے کے لیے دو زندگیاں بھی ناقافی ہوں گی۔۔۔بس یہی حال میرا بھی ہے۔۔۔ایسا نہیں تھا کہ نیٹ کے استعمال پر پہلے بھی کوئی پابندی تھی لیکن سمارٹ فونز پے نیٹ کا استعمال بھی سمارٹ ہی رہتا تھا آپ چاہے جتنی مرضی کوشش کرلیں۔۔شکر ہے میری شادی کے ان چھ سالوں میں میری سراؤنڈنگ میں اتنا چینج آیا کہ اب وائرلیس انٹرنیٹ میرے ڈور سٹیپ پر ہے جسے بہت سالوں پہلے میں لاہور اپنی ماما کے گھر چھوڑ آئی تھی(کون کہتا ہے پاکستان میں ترقی نہیں ہورہی)
اففف بات کہاں سے کہاں لے جاتی ہوں۔۔تو بات ہورہی تھی کہ ایک وقت میں انٹرنیٹ سرفنگ کے دوران وقت کی منصافانہ تقسیم کس طرح کی جائے۔۔مجھ سے تو نہ کل یہ کام ہوا نا آج ہوگا۔۔۔فیس بک (جس کی بنیاد کا مقصد مجھے ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا)اسے دیکھا جائے۔۔؟؟اردو محفل جس پر لکھنا توجہ طلب کام ہے تو اسے پڑھنا اور بھی محنت طلب۔۔یہاں پڑھا لکھاجائے۔۔باقی ای میلز کا جواب کیسے دیا جائے۔۔۔اور مزید اگر انٹرنیٹ پر کوئی سنجیدہ نوعیت کا کام شروع کرنا ہے تو پھر کیا کیا جائے۔۔؟؟؟
کیا پھر سے گوشہ نشینی ہے اس مسئلے کا حل ہے۔۔؟؟؟؟؟؟؟
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ تو آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے۔

اگر آپ انٹرنیٹ کو وقت گزرای کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہیں تو ایک الگ منظر نامہ بنے گا اور اگر آپ مقصدیت پسندی کی حامی ہیں تو الگ؟

اگر بات مقصدیت پسندی کی طرف جاتی ہے تو :
پہلے آپ اپنی ترجیحات کا تعین کریں۔
پھر دستیاب وقت کا ۔

اور پھر جو چیز سب زیادہ ترجیح والی ہو اُس کے بارے میں پڑھنا یا بات کرنا شروع کریں۔ باقی فیصلے وقت کے ساتھ ساتھ لیتی رہیے۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم امن ایمان بٹیا بہنا
سدا خوش و شادوآباد ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
انٹرنیٹ زمانہ حال کی سب سے بڑی رحمت بھی ہے اور زحمت بھی ۔
اس گلوبل ولیج میں اپنے کیا بیگانے کیا سب فقط اک "کلک " دبانے کی دوری پہ ہوتے ہیں ۔
یہ سب سے بڑا مدرسہ بھی ہے ۔ جہاں ہر علم اک کلک دبانے پہ پیاسے کے پاس چلا آتا ہے ۔
آپ کا سوال بہت سادہ بھی ہے اور بہت پیچیدہ بھی ۔
میں اپنی حد تک یہ کہہ سکتا ہوں کہ زمانہ ماضی میں آپ کی نیٹ پر اردو محفل میں فعالیت علم کی تقسیم میں معاون رہی ۔
اور آپ کے سوالات پر آنے والے جوابات آج بھی کبھی نہ کبھی اور کسی نا کسی " متلاشی علم " کے لیئے راہ دکھانے کا سبب بن جاتے ہیں ۔
آپ اردو محفل پر ہی کسی سلسلے کو شروع کرتے فعال ہوں ۔ آپ کے وقت کا صحیح مصرف ہے ۔ کہ علم ایسی دولت ہے جو پھیلانے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے ۔
بہت دعائیں
 

امن ایمان

محفلین
بہت شکریہ محمد احمد۔۔اور نایاب۔۔؟(بھائی،چاء) دیکھا محفل کو زیادہ پڑھا نہیں نا اس لیے رشتوں کا تعین کرنے میں مشکل ہورہی ہے
:-(۔۔۔آپ دونوں کے جوابات سے کچھ کچھ سمجھا ہے۔۔کہ مجھے اپنے آنے کا مقصد پہلے تلاش کرنا ہے(آنلائن آنےکا)
میرا مسئلہ یہ بھی ہے کہ مجھے کسی کو بھی نظرانداز کرنے سے ڈر لگتا ہے۔۔پہلے بھی لگتا تھا آج بھی لگتا ہے۔۔اسی لیے میں سب جگہ اپنی موجودگی ثابت کرنے کے چکر میں ہلکان ہوجاتی ہوں۔۔اسی لیے پھر خاموش ہوجاتی ہوں۔:-(
نایاب بھائی۔۔مجھے ایک دو دن سے یہاں بہت سارے لوگوں کی گمشدگی نظر آرہی ہے۔۔خاص طور پے شمشاد چاء۔۔۔میں انشاءاللہ آپ کے مشورے پر غور کرتی ہوں۔۔اگر ممکن ہوا تو پھر سے لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کروں گی۔
 

منقب سید

محفلین
سب جگہ اپنی موجودگی ثابت کرنے کے چکر میں ہلکان ہوجاتی ہوں۔۔اسی لیے پھر خاموش ہوجاتی ہوں۔:-(
قابل صد احترام بہن ہر جگہ موجودگی ثابت کرنے کی بجائے کسی ایک جگہ کو ہی چُن لیں جہاں
تفریح طبع کا ساماں بھی ہو،
درد کا درماں بھی ہو،
معلومات کا خزانہ بھی ہو،
احباب کا آنا جانا بھی ہو،
میٹھی میٹھی باتیں بھی ہوں،
محفلین سے ملاقاتیں بھی ہوں،
علم کے دریا بہتے ہوں،
سب مل جُل کر رہتے ہوں،
سیاسی میدان جنگ بھی ہو،
شاعری کا رنگ بھی ہو،
۔۔۔۔۔۔۔
جی ہاں میری مراد اپنی اس ہی اردو محفل سے تو ہے۔
پھر سوچنا کیسا؟
برادرم نایاب نے بھی کہہ دیا ہے آپ محفل کو ہی قیمتی وقت سے نوازیں۔
(اور اس مراسلے کے ساتھ محفل میں میری پہلی سنچری بھی ہوگئی :) )
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
یہی سوال میرا بھی ہے
کسی مقصد کے لیئے یا بے مقصد، انٹرنیٹ استعمال ہو ہی جاتا ہے
بات وہی کہ اپنی ترجیحات کا تعین کیجیئے
لیکن کوشش کیجیے کہ یکسانیت کا شکار نہ ہونے پائیں
اس طرح ہلکان بھی نہیں ہوں گی اور گوشہ نشیں بھی نہیں
انٹرنیٹ کو زندگی کا مقصد مت سمجھیں
بلکہ کسی مقصد کی تکمیل کے لیئے اس سے مدد لیں اور happy happy رہیں بس
 

امن ایمان

محفلین
عثمان۔۔۔۔السلام علیکم، آپ نے ٹھیک کہا۔۔کبھی کبھی بہت سارے کام جو سوچے نہیں ہوتے۔۔ہم کر رہے ہوتے ہیں۔۔جیسے مجھے یاد ہے جب بلاگنگ شروع کی۔۔تب ورڈپریس کی تھیمز کو لوکلائز کرنا۔۔مطلب اردو ترجمہ۔۔ایک ایک لائن کو پڑھا،عمار،ساجد اقبال اور ماورا ہم تینوں نے مل کے کیا کچھ نہ کیا۔۔بہت سیکھااور بالاخر میں اپنے بلاگز پر اپنی ہی تھیمز لگانے لگی۔۔پھر یہاں پر انٹرویوز کا سلسلہ۔۔مجھے ابھی بھی حیرت ہوتی ہے۔

عائشہ عزیز۔۔۔ بس ڈئیر پتہ نہیں اردو محفل میں کیا چارم ہے میں چاہ کہ بھی اسے نہ چھوڑ سکی۔:۔)

منقب۔۔۔بہتتتتت شکریہ۔۔جی مجھے بھی یہی لگ رہا ہے انٹرنیٹ پر اردو محفل پھر میری پہلی ترجیع بن جائے گی۔

باباجی۔۔۔ نہ نہ میں اُن لوگوں میں سے ہرگز نہیں ہوں جو نیٹ کو ہی زندگی کا مقصد بنا لیتے ہیں۔۔میرے ماشاءاللہ سے دو کیوٹ بچے ہیں۔۔جو میری اولین ذمہ داری ہیں۔۔پھر میرے "ہبی"۔۔اس کے بعد جو وقت ملے وہ میرا اپنا ہوتا ہے۔

لیں جی پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے محفل کو پڑھتی ہوں۔۔۔پھر جہاں سے جس کو چھوڑا تھا۔۔وہاں سے پھر آغاز کرتے ہیں۔۔سمجھ گئے نا سب۔:)
 

باباجی

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔
اللہ آپ کو آپ کے بچوں اور شوہر کو لمبی عمر اور کامیابی عطا فرمائے ، پھر تو آپ نیٹ استعمال کے لیئے وقت نکال پاتی ہیں یہی حیرت کی بات ہے ۔
ہم جیسے نکمے تو کمپیوٹر سے ہٹ جائیں تو بے بے کہتی ہیں کہ تیری طبیعت ٹھیک ہے نا ۔۔ لو کرلو گل :(
 

امن ایمان

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔
اللہ آپ کو آپ کے بچوں اور شوہر کو لمبی عمر اور کامیابی عطا فرمائے ، پھر تو آپ نیٹ استعمال کے لیئے وقت نکال پاتی ہیں یہی حیرت کی بات ہے ۔
ہم جیسے نکمے تو کمپیوٹر سے ہٹ جائیں تو بے بے کہتی ہیں کہ تیری طبیعت ٹھیک ہے نا ۔۔ لو کرلو گل :(

آمین۔! دعا کا بہتتت شکریہ۔
جی یہ سب" میاں "کے تعاون کی وجہ سے ہے۔۔جب انٹرنیٹ کنکشن کا پتہ چلا تو اُن سے کہا مجھے لینا ہے۔۔اگلے دن ہی پے منٹ کرکے لاگ ان ،پاسورڈ لا دیا۔۔اب اُن کا اصرار نیٹ یوز کیوں نہیں کررہی۔۔وقت نکالو۔۔سب کچھ مینج کرو۔تو بس اس وجہ سے آپ سب مجھے دوبارہ دیکھ رہے ہیں۔۔کچھ چیزوں کا پابند کیا ہے۔۔۔جوپہلے بھی میں اپنے بابا کی وجہ سے کرتی تھی اب اپنے شوہر کی وجہ سے کروں گی انشاءاللہ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم
ابرار چاء بہتتتتت شکریہ۔
دیکھا نا دنیا گول ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا کا تو گول چکر بھی چھوٹا سا ہے پھر سب ایک جگہ ہی جمع ہوجاتے ہیں۔: )
واقعی دنیا گول ہے اور اگر کوئی گولی نہ دے تو پھر ایک جگہ جمع ہونا ممکن ہے۔
تمہیں یہاں دوبارہ دیکھ کر جو خوشی ہوئی اسکا اندازہ کس کو ہو سکتا ہے
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی۔۔مجھے ایک دو دن سے یہاں بہت سارے لوگوں کی گمشدگی نظر آرہی ہے۔۔خاص طور پے شمشاد چاء۔۔۔میں انشاءاللہ آپ کے مشورے پر غور کرتی ہوں۔۔اگر ممکن ہوا تو پھر سے لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کروں گی۔
محترم شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ انہیں سدا خیر کی مصروفیت میں مصروف رکھے ۔آمین
آج کل " اختیاری مصروفیت " کو اپنا ئے ہوئے ہیں ۔
باباجی۔۔۔ نہ نہ میں اُن لوگوں میں سے ہرگز نہیں ہوں جو نیٹ کو ہی زندگی کا مقصد بنا لیتے ہیں۔۔میرے ماشاءاللہ سے دو کیوٹ بچے ہیں۔۔جو میری اولین ذمہ داری ہیں۔۔پھر میرے "ہبی"۔۔اس کے بعد جو وقت ملے وہ میرا اپنا ہوتا ہے۔
بہت دعائیں محترم بہنا سدا خوش و شادوآباد ہنستی مسکراتی رہیں ۔ اللہ سوہنا آپ کا مددگار رہے سدا ذمہ داریوں کو نبھانے میں ۔۔ آمین
 

امن ایمان

محفلین
نایاب بھائی بہت شکریہ۔

ویسے ایڈمن سے کہہ کر یہ جو ہم متفق۔۔دوستانہ وغیرہ کو کلک کرتے ہیں۔۔وہ ایک اچھا سا شکریہ بھی ہونا چاہیے۔۔جو نظر بھی آئے۔
 
Top