امن ایمان
محفلین
جس طرح بہت سارے لوگ اس کیا کیِ- یا کی بجائے کیا کیا پڑھیں گے(میری طرح۔۔میں پہلی باراسے ایسے ہی پڑھتی) اُسی طرح مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ آنلائن آ کر کیا کیا جائے۔۔؟؟کسی نے سچ کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر اتنی انفارمیشن ہے۔۔پڑھنے کو اتنا مواد موجود ہے کہ جس کو پڑھنے کے لیے دو زندگیاں بھی ناقافی ہوں گی۔۔۔بس یہی حال میرا بھی ہے۔۔۔ایسا نہیں تھا کہ نیٹ کے استعمال پر پہلے بھی کوئی پابندی تھی لیکن سمارٹ فونز پے نیٹ کا استعمال بھی سمارٹ ہی رہتا تھا آپ چاہے جتنی مرضی کوشش کرلیں۔۔شکر ہے میری شادی کے ان چھ سالوں میں میری سراؤنڈنگ میں اتنا چینج آیا کہ اب وائرلیس انٹرنیٹ میرے ڈور سٹیپ پر ہے جسے بہت سالوں پہلے میں لاہور اپنی ماما کے گھر چھوڑ آئی تھی(کون کہتا ہے پاکستان میں ترقی نہیں ہورہی)
اففف بات کہاں سے کہاں لے جاتی ہوں۔۔تو بات ہورہی تھی کہ ایک وقت میں انٹرنیٹ سرفنگ کے دوران وقت کی منصافانہ تقسیم کس طرح کی جائے۔۔مجھ سے تو نہ کل یہ کام ہوا نا آج ہوگا۔۔۔فیس بک (جس کی بنیاد کا مقصد مجھے ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا)اسے دیکھا جائے۔۔؟؟اردو محفل جس پر لکھنا توجہ طلب کام ہے تو اسے پڑھنا اور بھی محنت طلب۔۔یہاں پڑھا لکھاجائے۔۔باقی ای میلز کا جواب کیسے دیا جائے۔۔۔اور مزید اگر انٹرنیٹ پر کوئی سنجیدہ نوعیت کا کام شروع کرنا ہے تو پھر کیا کیا جائے۔۔؟؟؟
کیا پھر سے گوشہ نشینی ہے اس مسئلے کا حل ہے۔۔؟؟؟؟؟؟؟