کیا گوگل ڈاکس میں نستعلیق فونٹ کا استعمال ممکن ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کیا کسی دوست کو علم ہے کہ گوگل ڈاکس میں نستعلیق فونٹ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
گوگل ڈاکس میں فونٹس کا انتخاب محدود ہے۔ گوگل کا اپنا نستعلیق نوٹو فونٹ بھی لسٹ میں نظر نہیں آتا۔
 
سعادت

گوگل ڈاکس میں فونٹ کے انتخاب کے ڈراپ‌ڈاؤن میں More fonts... کی ایک آپشن موجود ہے۔ اُس آپشن پر کلک کریں تو ایک ڈائلاگ باکس کھلتا ہے جس کے ذریعے گوگل فونٹس میں موجود کوئی بھی فونٹ ڈاکیومنٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے (اردو کی سپّورٹ رکھنے والے فونٹس دیکھنے کے لیے اِس ڈائلاگ باکس میں Scripts کے ذیل میں Arabic کو منتخب کریں۔)

البتہ، گوگل کے نوٹو فونٹس اِس میں شامل نہیں ہیں :( (جو ایک عجیب بات ہے)، اور چونکہ نوٹو نستعلیق اردو، نوٹو فونٹس کا حصہ ہے، سو وہ بھی شامل نہیں ہے۔ اردو کے لیے فی الحال کسی نسخ فونٹ (جیسے امیری) سے کام چلایا جا سکتا ہے۔
 
سعادت بھائی اینڈرائیڈ میں بھی گوگل ڈاکس کا فونٹ تبدیل کیا جاسکتا ہے یا ایسا صرف پی سی پر ہی ممکن ہے؟
 
شکریہ سعادت، امیری فونٹ ہی استعمال کر رہا تھا۔ فی الحال گوگل ڈاکس میں نستعلیق فونٹ کا استعمال ممکن معلوم نہیں ہوتا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی اینڈرائیڈ میں بھی گوگل ڈاکس کا فونٹ تبدیل کیا جاسکتا ہے یا ایسا صرف پی سی پر ہی ممکن ہے؟
گوگل ڈاکس کی اینڈرائیڈ ایپ میں More fonts... کی آپشن فی الحال نہیں ہے (جو ایک اور عجیب بات ہے!)، سو گوگل فونٹس میں سے انتخاب بظاہر تو کمپیوٹر ہی پر ممکن ہے۔ (البتہ کمپیوٹر پر ڈاکیومنٹ کا فونٹ تبدیل کرنے کے بعد اُس ڈاکیومنٹ کو ایپ میں کھولنے کا تجربہ دلچسپ ہو گا۔)
 
نبیل

تکنیکی معاون
گوگل ڈاکس کا ایک ایڈآن Extensis Fonts کے استعمال سے مزید فونٹس کا استعمال ممکن ہے لیکن معلوم نہیں کہ ان میں بھی کوئی نستعلیق فونٹ ہے یا نہیں۔
 
یہاں اس کا ایک طریقہ بتایا گیا ہے۔
 
طمیم

محفلین
گوگل ڈاکس کا ایک ایڈآن Extensis Fonts کے استعمال سے مزید فونٹس کا استعمال ممکن ہے لیکن معلوم نہیں کہ ان میں بھی کوئی نستعلیق فونٹ ہے یا نہیں۔
اس طرح بھی نوٹو نستعلیق فونٹ دستیاب نہیں ہےچند دن قبل اس طرح میں نے چیک کیا تھا۔ البتہ نوٹو فیملی کے درج ذیل دو فونٹ دستیاب ہیں۔
Noto Sans
Noto Serif
 
شکیب

محفلین
السلام علیکم،
کیا کسی دوست کو علم ہے کہ گوگل ڈاکس میں نستعلیق فونٹ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
گوگل ڈاکس میں فونٹس کا انتخاب محدود ہے۔ گوگل کا اپنا نستعلیق نوٹو فونٹ بھی لسٹ میں نظر نہیں آتا۔

اتفاق کی بات ہے کہ یہی چیز میں بھی تلاش کر رہا تھا تاکہ جو بھی تحریر لکھوں وہ ہر ڈیوائس سے ایکسس اور کرسکوں اور فائل کاپی پیسٹ کی جھنجھٹ نہ ہو، فیس بک پر بھی ہانک لگائی تھی... نتیجہ صفر!
ایکسٹنسیو فانٹس وغیرہ میں نوٹو تک نہیں ملا اور گوگل باقاعدہ کہتا ہے کہ فیالحال کسٹم فانٹ کی سپورٹ موجود نہیں ہے...
تنگ آ کر مائکروسافٹ کا آنلائن ورژن استعمال کر رہا ہوں جس میں اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ موجود ہے اور فونٹس شامل بھی کیے جا سکتے ہیں...
 
Top