کیا یورپ کی ترقی مذہب کو ترک کرنے کی مرہون منت ہے؟

عرفان سعید

محفلین
اگر آپ کے نزدیک سود کی اسلامی تعریف یہی ہے تو پھر آپ شہر میں رہ کر اپنا ایمان کیوں ضائع کر رہے ہیں؟ فورا سے پہلے کسی جنگل، بیابان میں رہائش اختیار کریں
مجھے تو خود نوٹ پسند نہیں۔
اس لیے میں ہمیشہ کریڈٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں۔
:)
 
جاسم محمد

محفلین
غلبہ اسلام کی تحریکیں سرے سے غلط ہیں۔
مجھے غلبہ اسلام کی تحریکوں نے بلاوجہ بہت تھکایا۔
یہاں بھی آپ متضاد باتیں کر رہے ہیں۔ آپ کو اسلام کا غلبہ بھی چاہئے اور اسلامی غلبہ کے نام پر بننے والی اہل سنت کی تحاریک فراڈ بھی لگ رہی ہیں کیونکہ وہ ناکام رہی۔ اگر کامیاب ہو جاتی جیسا کہ ایران میں اہل تشیع علما کی حکومت تو آپ آج اس کے گن گا رہے ہوتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے تو خود نوٹ پسند نہیں۔
اس لیے میں ہمیشہ کریڈٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں۔
:)
اس وقت بہت سے مغربی ممالک میں انٹرسٹ ریٹ منفی جا رہا ہے۔ یعنی وہاں بینک میں محض پیسے جمع رکھنے پر آپ بینک کو سود ادا کریں گے۔ اسلام اس منفی سود کے بارہ میں کیا کہتا ہے؟ کچھ کہتا بھی ہے یا نہیں؟ :)
ES2004Fig1_20200226112429.jpg
 
امام مہدی مرزا غلام احمد قادیانی کی شکل میں سو سال قبل آیا۔ اسے اور اسکی جماعت کو تو تمام اسلامی فرقوں نے مل کر بد ترین کافر، زندیق اور پتا نہیں کیا کیا قرار دے رکھا ہے
وا وا۔
ماشاءاللہ۔۔۔ کیا زبردست دل لگتی بات کہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وا وا۔
ماشاءاللہ۔۔۔ کیا زبردست دل لگتی بات کہی ہے۔
۱۹۷۹ مسجد الحرام میں زائرین کو یرغمال بنانے والے ایک دہشت گرد جہادی نے بھی امام مہدی ہونے کا دعوی کیا تھا مگر دوران بازیابی مارا گیا۔ اسی طرح پچھلے ۱۴۰۰ سالوں میں کئی لوگ امام مہدی کا دعوی کرکے آئے اور تاریخ کے اوراق میں گم ہو گئے۔ وجہ وہی رہی کہ مسلمانوں کے ایک چھوٹے سے ٹولے کے علاوہ اور کوئی ان کو اپنا امام ماننے کیلئے تیار نہیں ہوا۔
List of Mahdi claimants - Wikipedia
 
حضرت اگر آپ اور آپکے بچوں کا اسلام پر ایمان اتنا کمزور ہے کہ مغرب میں تعلیم اور کام کاج کے دوران ضائع ہو سکتا ہے۔ تو بہتر یہی ہے کہ آپ لوگ کوئی اور مضبوط دین و مذہب اختیار کر لیں۔ جو رہائش تبدیل کرنے پر بھی ضائع نہ ہو سکے

کیا صحبت اثر نہیں دکھاتی؟

کیا آپ کو ذرا ایمان کا خطرہ نہیں کہ آپ شراب خانوں، طوائف خانوں، ہم جنس پرستوں اور نا جانے کون کون سے فلسفے سے متاثر لوگوں کے درمیان رہیں؟
 
یعنی آپ یہ کتاب کچھ نیا سیکھنے کیلئے نہیں پڑھ رہے بلکہ پہلے سے جو ذہن میں یورپ کا غلط نقشہ قائم کر رکھا ہے اسے مزید تقویت دینے کیلئے جانبداری کے ساتھ مطالعہ کر رہے ہیں۔ مطلب کتاب بینی میں بھی بدنیتی اور تعصب سے کام لیا ہے

مطلب کہ اس جیسے کئی مضامین پڑھ چکا ہوں۔ کچھ سیکھنے کو نہیں اس کتاب میں الا یہ کہ کیلون ازم یا اس جیسے حوالے میسر ہو جائیں۔ کیا یہ تعصب ہے؟ یورپ کا نقشہ ایمان و اسلام کے حوالے سے تو برا ہے، اس میں آپکو کوئی کلام ہے؟
 
اگر آپ کے نزدیک سود کی اسلامی تعریف یہی ہے تو پھر آپ شہر میں رہ کر اپنا ایمان کیوں ضائع کر رہے ہیں؟ فورا سے پہلے کسی جنگل، بیابان میں رہائش اختیار کریں
آپ کے نزدیک یہ بات عجیب ہو لیکن رہبانیت اسلام میں نہیں اور وہ وقت آیا نہیں کہ جنگل جایا جائے۔ جنگل میں جانے والا ایمان شہر میں بن نہیں سکتا اور جنگل میں بلا اجازت جانا درست نہیں۔ احادیث میں ہے کہ جب دجل حد درجہ پھیل جائے گا تو مومنین کو اسکی توفیق مل جائے گی۔ آٹومیٹک۔
 
اسلام پر ایمان اتنا کمزور ہے

ایمان یہ بھی ہے کہ اللہ کو ایک دل میں کہیں مانتے رہیں۔
یہ بھی ہے کہ زبان سے کہیں۔
یہ بھی ہے کہ نماز روزہ زکوة و حج کرنے کی توفیق ہو۔
یہ بھی ہے کہ دین کا درس دینے والے بنیں۔
یہ بھی ہے کہ چاشت و اشراق و اوابین و تہجد پڑھیں۔
یہ بھی ہے کہ حیاء کریں۔
یہ بھی ہے کہ بد نظری سے بچیں۔
یہ بھی ہے کہ سود سے بچیں۔
یہ بھی ہے کہ انشورنس سے بچیں۔
یہ بھی ہے کہ قرآن کی تلاوت تسبح اختیار کریں۔
یہ بھی ہے کہ خدمت خلق کریں۔

اور اسطرح کے ہزارہا بلکہ لامحدود علوم ہیں جن کی توفیق چھن جانے کا نام ایمان ضایع ہونا ہے۔
 
یہاں بھی آپ متضاد باتیں کر رہے ہیں۔ آپ کو اسلام کا غلبہ بھی چاہئے اور اسلامی غلبہ کے نام پر بننے والی اہل سنت کی تحاریک فراڈ بھی لگ رہی ہیں کیونکہ وہ ناکام رہی۔ اگر کامیاب ہو جاتی جیسا کہ ایران میں اہل تشیع علما کی حکومت تو آپ آج اس کے گن گا رہے ہوتے۔
ایک بات ماضی کی ہے۔ ایک ابھی حال سے متعلق ہے۔ تضاد نہیں ذہنی ارتقاء ہے۔
 
۱۹۷۹ مسجد الحرام میں زائرین کو یرغمال بنانے والے ایک دہشت گرد جہادی نے بھی امام مہدی ہونے کا دعوی کیا تھا مگر دوران بازیابی مارا گیا۔ اسی طرح پچھلے ۱۴۰۰ سالوں میں کئی لوگ امام مہدی کا دعوی کرکے آئے اور تاریخ کے اوراق میں گم ہو گئے۔ وجہ وہی رہی کہ مسلمانوں کے ایک چھوٹے سے ٹولے کے علاوہ اور کوئی ان کو اپنا امام ماننے کیلئے تیار نہیں ہوا۔
List of Mahdi claimants - Wikipedia

جب کوئی تذکرہ بھی نہ کرے گا تب آئیں گے۔
 
اس وقت بہت سے مغربی ممالک میں انٹرسٹ ریٹ منفی جا رہا ہے۔ یعنی وہاں بینک میں محض پیسے جمع رکھنے پر آپ بینک کو سود ادا کریں گے۔ اسلام اس منفی سود کے بارہ میں کیا کہتا ہے؟ کچھ کہتا بھی ہے یا نہیں؟ :)
ES2004Fig1_20200226112429.jpg
اگر معاہدے میں سود کی کوئی شق ہے تو حرام محض ہے۔ منفی ہو یا مثبت
 
جاسم محمد

محفلین
یا صحبت اثر نہیں دکھاتی؟
کیا آپ کو ذرا ایمان کا خطرہ نہیں کہ آپ شراب خانوں، طوائف خانوں، ہم جنس پرستوں اور نا جانے کون کون سے فلسفے سے متاثر لوگوں کے درمیان رہیں؟
یہی تو آپ کے ایمان کی مضبوطی کا اصل امتحان ہے کہ شراب خانوں، طوائف خانوں، ہم جنس پرسوں اور نا جانے کون کون سے فلسفے سے متاثر لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے بھی کیا آپ اپنے دین کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں یا نہیں۔
 
کہنا اور ہے عمل کرنا اور ہے۔ اس کے لیے آپکو حد درجہ وظائف اور کم سے کم گھر سے نکلنا ہو گا جو جاب کرتے ہوئے ممکن نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
مطلب کہ اس جیسے کئی مضامین پڑھ چکا ہوں۔ کچھ سیکھنے کو نہیں اس کتاب میں الا یہ کہ کیلون ازم یا اس جیسے حوالے میسر ہو جائیں۔ کیا یہ تعصب ہے؟ یورپ کا نقشہ ایمان و اسلام کے حوالے سے تو برا ہے، اس میں آپکو کوئی کلام ہے؟
معاشرہ میں اسلامی اقدار کے نفاذ کے حوالہ سے یورپی ممالک صف اول میں شامل ہیں۔
image.png

جبکہ اسی فہرست میں پہلا مسلم اکثریت ملک یہودی ریاست اسرائیل سے بھی پیچھے 44 ویں نمبر پر ہے۔
image.png

Latest Indices: 2019 – Islamicity Indices
 
Top