کیا یہ شعر موزوں ہے؟؟؟

مزمل شیخ بسمل بھائی آپ کسی مستند استاد کے پاؤں پکڑیں بالمشافہ۔ اس طرح نیٹ پہ فہرمز میں اور میسجز سے یہ چیزیں سیکھنا بہت مشکل ہے۔ گہرائیوں میں جانا ناممکن ہے۔

اب مستند استاد کہاں سے لایا جائے؟
آپکی نظر میں کوئی ہے تو بتائیں. :)
اور گہرائیاں کونسی؟
مستند استاد تو خود اسے بحر ہندی بتلا رہے ہیں جس کا نہ سر نہ پیر :)
اگر آپ کو میرے سوالات سے الجھن محسوس ہو رہی ہے تو میں معذرت کے ساتھ یہی کہہ سکتا ہوں کے اوپر "دھاگے کی نگرانی ترک کریں" پر کلک کردیں. :)
لیکن حقیقت یہ کے مجھے تو ہندی بحر میں کچھ بھی اصولی طور پر صحیح نہیں لگتا. اور صدیوں سے اسے کس لئے ہندی پنگل کا نام دیا جاتا ہے اس کی بھی کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی.
میری وہ فطرت نہیں کہ جو جیسا ہے اسے حرف آخر مان کر بس عمل کرلوں.
:)
 
1347615205.jpg



1347615203.jpg



1347615202.jpg



1347615200.jpg



1347615195.jpg



1347615190.jpg



1347614931.jpg



1347614803.jpg



1347614580.jpg



فاتح
 

الف عین

لائبریرین
بھائی ایسی ثقہ عروضی بحثوں میں مجھے کیوں گھسیٹتے ہو کہ میری جہالت کی سب کے سامنے قلعی کھل جائے۔
میر کی یہ بحر اس لئے ہی مقبول ہے کہ اس میں بہت آزادیاں ہیں۔ چاہے فعل فعولن سے تقطیع کی جائے یا فِعلُن فعلن سے، یا فَ عِ لُن فَ عِ لُن سے
 
بھائی ایسی ثقہ عروضی بحثوں میں مجھے کیوں گھسیٹتے ہو کہ میری جہالت کی سب کے سامنے قلعی کھل جائے۔
میر کی یہ بحر اس لئے ہی مقبول ہے کہ اس میں بہت آزادیاں ہیں۔ چاہے فعل فعولن سے تقطیع کی جائے یا فِعلُن فعلن سے، یا فَ عِ لُن فَ عِ لُن سے

ایسا صرف خیال ہے استاد محترم.
حقیقت یہ کے جس غزل میں فعولن رکن ہوگا اس میں فعِلن آ ہی نہیں سکتا.
اس میں الجھا کر رکھ دیا ہے سب نے کے کوئی بھی سبب خفیف سبب ثقیل میں توڑ لو.
یہ غلط ہے.
 

احمد بلال

محفلین
ایسا پلید آلودہء دنیا خلق نہ آ کے ہوا ہو گا
فعل فعو لن فعل فعو لن فعل فعو لن فَ عِ لُن فع
ایسا پلی دآ لودہ ء دن یا خلق نہ آ کے ہ ُ وَ ہو گا

شیخ شہر موا کہتے ہیں شہر خدا نے پاک کیا
فعلن فعل فعو لن فعلن فعل فعو لن فعل فعو
شیخِ شہر موا کہ تے ہیں شہر خدا نے پاک کیا

@مزمل شیخ بسمل شاید اس مثال میں آپ کی ڈیمانڈ پوری ہو رہی ہے
 
ایسا پلید آلودہء دنیا خلق نہ آ کے ہوا ہو گا
فعل فعو لن فعل فعو لن فعل فعو لن فَ عِ لُنفع
ایسا پلی دآ لودہ ء دن یا خلق نہ آ کے ہ ُوَ ہو گا

شیخ شہر موا کہتے ہیں شہر خدا نے پاک کیا
فعلن فعل فعو لن فعلن فعل فعو لن فعل فعو
شیخِ شہر موا کہ تے ہیں شہر خدا نے پاک کیا

@مزمل شیخ بسمل شاید اس مثال میں آپ کی ڈیمانڈ پوری ہو رہی ہے

بہت شکریہ احمد بلال صاحب آپ کی محنت کے لئے۔

لیکن اگر آپ تقطیع میں ایک بات غور کریں تو آپ نے لفظ ”کے“ میں سے ”ے“ کو گرانا مناسب نہیں سمجھا جو بہت زیادہ گرائی جاتی ہے۔ بلکہ میر ؔنے تو بہت ہی زیادہ گرائی ہے۔

آپ نے ”ہوا“میں سے الف گرا دی جو نسبتاً مکروہ ہے۔ اب ذرا تقطیع فرمائیں۔ بلکہ میں ہی یہ زحمت کرتا ہوں۔

ایسا پلید آلودہء دنیا خلق نہ آ کے ہوا ہو گا

فعل÷فعو لن÷فعل ÷فعو لن÷فعل ÷فعول÷ فعولن ÷ فع
ایس َ÷پلی دا ÷ لود ÷ ء دن یا ÷ خلق ÷ نہ آ ک÷ ہوا ہو ÷گا

کے میں ے حذف کی مثالیں صرف پہلی غزل میں:

۱۔ پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا کے تئیں

۲۔ منعم کے پاس قاقم و سنجاب تھا تو کیا

۳۔ کہنے لگا کہ دیکھ کے چل راہ بے خبر


ہوا میں الف کے اعلان کی مثالیں:

۱۔ معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دُور تھا

۲۔ اس فصل میں کہ گل کا گریباں بھی ہے ہوا

۳۔ مسجد میں امام آج ہوا آ کے وہاں سے

۴۔ معلوم بھی ہوا نہ کہ طاقت کو کیا ہوا

۵۔ نے خون ہو آنکھوں سے بہا، ٹک نہ ہوا داغ

:)
 

احمد بلال

محفلین
چلیں ٹھیک ہے۔ آپ کی تقطیع کو درست مان لیں مگر آپ کے پاس فعلن بکسر العین فعل فعولن کے ساتھ نہ آنے کا کیا جواز ہے۔ یہ کیا ہوئی کہ ہر طرح کا رکن تو آسکتا ہے مگر فعلن بکسر العین نہیں آسکتا۔
 
سیدھی سی بات ہے جناب. پنگل ہندی والی ہوتی تو ضرور فعِلن وغیرہ اور باقی سارے ارکان بھی استعمال ہوتے. مگر ہائے اوزان کی پابندیاں. ارکان جو بحر میں جائز ہیں وہی آئینگے نا. اپنی مرضی تو نہیں چلائی جا سکتی.
ہاں کم فہمی کے باعث اگر ہندی بحر کہا جائے تو پھر تو سارے ارکان اپنی مرضی سے استعمال کریں. وہ بھی جو خود میر نے بھی نہیں کئے. :)
 
Top