کیسا جہاد، خدا کے حکم کے مطابق یا ان کی مرضی کا؟

عین عین

لائبریرین
http://www.4shared.com/file/169487165/81adf057/jamat_e_islami.html

ایک بار پھر جہاد کے نام پر دوسروں‌ کی اولادوں کو گھروں‌ سے نکل جانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ مگر خود ان کی اولاد کہاں‌ ہیں؟ کیا وہ بھی جائیں گے یا ابھی وہ "بالغ" نہیں‌ ہوئے۔ کم سن ہیں۔ ان پر فرض نہیں‌ ہوا۔ کشمیر بھی ساری مائوں‌ کے بیٹے گئے مگر ۔۔۔۔۔ پیارے آقا کا وہ گڑ‌ والا واقعہ تو سنا ہی ہو گا کہ بچے کو نصیحت کرنے سے پہلے خود گڑ کھانا چھوڑا اور پھر تین روز بعد بچے کو بھی منع فرمایا۔ اسی طرح‌ دیگر کئی کاموں‌میں‌پہلے اپنے گھر سے ابتدا کرتے۔ پھر دوسروں‌ کو حکم دیتے۔ یہ دین کے ٹھیکے دار بھی کیا یہی کریں‌ گے؟ پہلے ان موصوف کی اولاد اور قریبی عزیز جائیں‌ گے جہاد پر؟
جماعت اسلامی کے عاشقو کہو اپنے امیرو سے کہ اپنی اولاد کو بھی نکالیں۔ جہاد کی فرضیت ثابت کریں۔ اور سب سے پہلے اپنے گھر سے ابتدا کریں۔
 
عین عین

لائبریرین
اگر یہ مفتی ہوں اور ان کا بس چلے تو فتوی دیں اور اپنے فتوے کی تفسیر یا تشریح بھی کریں جیسا کہ عالم حضرات کرتے ہیں‌بریکٹ کا سہار ا لے کر اپنی بات ۔
۔۔۔۔ کے بعد ہم سمجھتے ہیں‌ کہ پوری قوم پر جہاد فرض‌ ہے۔ ہر عاقل اور بالغ (میرے گھر والوں‌ کو چھوڑ کر چاہے وہ عاقل اور بالغ ہی کیوں‌ نہ ہوں) پر جہاد فرض‌ ہے اور اسے تمام کام چھوڑ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ( میری اولاد جو زیر تعلیم ہے ان پر یہ احکامات عائد نہیں‌ ہوتے بلکہ ان کے لیے زیادہ افضل یہ ہے کہ وہ غیر ملکوں‌ میں‌ جنھیں‌ میں‌برا بھلا کہتا ہوں تعلیم حاصل کریں اور اچھا سے اچھا روزگار حاصل کر کے اپنے بیوی بچوں‌ کے درمیان خوش رہیں) ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جو یہ فتوی پڑھ کر جانے سے انکار کرے وہ خارج از اسلام ( میری اولاد جائے گی نہیں‌ لیکن وہ یہ تسلیم کرتی ہے کہ جہاد فرض‌ ہے اور جوں‌ ہی انھیں‌ موقع ملا وہ بھی جائیں‌گے) ۔۔۔۔ ہے۔

جماعت اسلامی اور اس کا دین۔ خدا پوچھے تم لوگوں‌ کو۔
 
آفت

محفلین
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا
:grin::grin:

سویدا

محفلین
جماعت اسلامی کا سیاست میں‌کیا کام !

اچھی خاصی دعوتی اصلاحی جماعت تھی لیکن بھلا ہو ان کا جب انہوں‌نے سیاست کے اکھاڑ خانے میں‌کودنے کا فیصلہ کیا

اس دن سے ان کے ستارے گردش میں ہی ہیں‌
 
آفت

محفلین
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

جماعت اسلامی کا سیاست میں‌کیا کام !

اچھی خاصی دعوتی اصلاحی جماعت تھی لیکن بھلا ہو ان کا جب انہوں‌نے سیاست کے اکھاڑ خانے میں‌کودنے کا فیصلہ کیا

اس دن سے ان کے ستارے گردش میں ہی ہیں‌
 
مدرس

محفلین
http://www.4shared.com/file/169487165/81adf057/jamat_e_islami.html

ایک بار پھر جہاد کے نام پر دوسروں‌ کی اولادوں کو گھروں‌ سے نکل جانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ مگر خود ان کی اولاد کہاں‌ ہیں؟ کیا وہ بھی جائیں گے یا ابھی وہ "بالغ" نہیں‌ ہوئے۔ کم سن ہیں۔ ان پر فرض نہیں‌ ہوا۔ کشمیر بھی ساری مائوں‌ کے بیٹے گئے مگر ۔۔۔۔۔ پیارے آقا کا وہ گڑ‌ والا واقعہ تو سنا ہی ہو گا کہ بچے کو نصیحت کرنے سے پہلے خود گڑ کھانا چھوڑا اور پھر تین روز بعد بچے کو بھی منع فرمایا۔ اسی طرح‌ دیگر کئی کاموں‌میں‌پہلے اپنے گھر سے ابتدا کرتے۔ پھر دوسروں‌ کو حکم دیتے۔ یہ دین کے ٹھیکے دار بھی کیا یہی کریں‌ گے؟ پہلے ان موصوف کی اولاد اور قریبی عزیز جائیں‌ گے جہاد پر؟
جماعت اسلامی کے عاشقو کہو اپنے امیرو سے کہ اپنی اولاد کو بھی نکالیں۔ جہاد کی فرضیت ثابت کریں۔ اور سب سے پہلے اپنے گھر سے ابتدا کریں۔

پیارے آقا کا وہ گڑ‌ والا واقعہ تو سنا ہی ہو گا کہ بچے کو نصیحت کرنے سے پہلے خود گڑ کھانا چھوڑا اور پھر تین روز بعد بچے کو بھی منع فرمایا۔
کو نسا واقعہ ہے بھئی ہمیں‌بھی سنادیں
پیارے آقا سے کو ن سی شخصیت مرا د ہے ؟؟؟؟؟؟
 
آپ کا بہت شکریہ پوسٹ کےلیے۔ :)
 
عین عین

لائبریرین
محترمہ جو ہم نے بات پوچھی ہے اس کا جواب آپ بھی نہیں‌ دے سکتیں۔ آپ اسے دل پر نہ لیں۔ یہی ان کا دوغلا پن اور نہایت منافقانہ رویہ ہے اس کا جواب کوئی جماعتی نہیں لا سکتا کہ کیا جہاد پر جانا ان کی اولادوں‌ پر فرض‌ نہیں‌ ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟//
کسے دعوت دی جارہی ہے۔ اصل بات پر آئیں
آئیں‌ اور بائیں‌ شائیں نہ کریں۔ یہ ان کی حقیقت ہے۔ جوش اور جذبہ بس۔ اندر سے خالی ڈرامے باز
 
عین عین

لائبریرین
وقت آگیا ہے کہ ایسی جماعتوں پر پابندی لگادی جائے۔ ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

اور یہی نہیں‌ بلکہ ان پر اسلامی کورٹ‌ بنا کر مقدمہ بھی چلایا جائے اور ان سےپوچھا جائے کہ تم نے اسلام کو کھلونا کیسے بنایا اور اپنے مکروہ دھندے کے لیے خدا اور اس کی کتاب کو کیسے استعمال کیا۔
ان کی حقیقت کھلنے پر کچھ لوگ تلملا گئے ہیں۔ چچ چچ ۔۔۔۔۔۔۔
ان سے میرا سوال ہے کہ کیا جہاد ان کی اولادوں‌ پر فرض‌ نہیں؟
اگر ہے تو پھر ماضی میں‌ان کی اولادیں‌ کہاں رہیں جماعتی قیادت اور دیگر لوگوں‌ کی ؟
اور اب جیسا کہ امیر نے حکم دیا ہے اور جہاد کا فرض‌ ہونا بتا دیا ہے تو پھر امیر اور دیگر جماعت کے قائدین کی اولادوں‌ اور قریبی لوگوں‌ (اگر ان پر بس چلے) کو جہاد پر جانا چاہیے یا نہیں؟ اور کیا یہ بات درست نہیں‌ ہے کہ پہلے کسی بھی نیک عمل کے لیے انھیں‌اپنے گھر سے ابتدا کرنا چاہیے؟ کیا ہمیں‌ اس کی مثآلیں‌ نہیں‌ ملتیں‌ تاریخ‌ سے؟
اب ڈرامے بازی کے بجائے ان باتوں‌ کے جواب دیے جائیں تو بہتر ہو گا ۔خدارا اس دھاگے کو بھی رونے پیٹنے اور مزاح کر کے اپنی جھینپ مٹانے کا ذریعہ مت بنا لیجیے گا:biggrin:
 
عین عین

لائبریرین
اب تک تو چلے گئے ہوں‌ گے سارے جماعتی اور کم از کم امیر اور دوسرے عہدے داروں‌ کی اولادیں‌ تو لازمی نکل پڑی ہوں‌ گی جہاد کے لیے
۔۔۔ چچ ایک ہم ہیں۔ افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) بہرحال ابھی ایک لنگڑی لولی نظم ہوئی۔ وزن اور بحر اور دیگر فنی معاملات سے دور سہی مگر۔ یہ صرف اور صرف امیر جماعت کی مرضی کے "جہاد" کی اس عظیم دعوت سے متاثر ہو کر لکھی گئ ہے۔ :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک تھا قاضی
ہو گیا ماضی
اب ہیں‌ منور
بولیں‌ فر فر
ان کے بچے
سب سے اچھے
شین اور قاف
ہے ان کو معاف
"جہاد" پہ جائیں (جماعت کی مرضی کا جہاد)
جان گنوائیں
دوجوں‌ کے بیٹے
ہیں‌ گویا چ، ٹ
یہ لاکھوں‌ مائیں
بس روتی جائیں
اور۔۔
ان کے اپنے
بُنیں‌ یہ سپنے
باہر جائیں
اور نوٹ‌ کمائیں
ابا کے پیارے
یہ راج دلارے
امریکا جا کر
اک عمر بتا کر
حاجی کہلائیں
کچھ بھی کر جائیں
پر کچھ مت بولو
تم لب مت کھولو
واہ ری جماعت
یہ تیری سیاست
خوب ہے بھائی
خوب ہے بھائی!!
 
آفت

محفلین
واہ واہ بے تکی شاعری بہت اچھی ہے ۔
آپ کے سوال کا جواب ہے کہ اس طرح کا جہاد بہت غلط ہے اور اس طرح کے راہنماؤں سے پورا پورا حساب لینا چاہیے ۔ میں تو کہوں گی کہ یہ لوگ جہاد کے فلسفے سے ہی ناآشنا ہیں ۔
اک سوال میرا بھی ہے ۔
کیا "بارہ مئی" ،"پکا قلعہ" اور حال ہی مین ہونے والے مہاجر پٹھان فسادات کروانے جیسے واقعات میں ملوث سیاسی جماعتوں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے یا نہیں ؟؟؟؟
بھتہ خوری ،ڈکیتی،اغوا،ٹارگٹ کلنگ،بوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے یا نہیں ؟؟؟؟؟
 
سب کا احتساب ہو نا چاہیے
 
پہنچی وہیں‌ پہ خاک
 
مدرس

محفلین
آپ کا بہت شکریہ پوسٹ کےلیے۔ :)

عین عین
آپ کو شاید میرا پو سٹ کر نا اچھا نہیں لگا اور آپ نے یہکہ کر جان چھڑا لی
لیکن اگر آپ کی مراد پیارے آقا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہیں تو فورا تحقیق کر لیجئے کہیں‌ایسا نہ ہو کہ سرور کونین کی کی طرف آپ کو ئی غلط انتساب کررہے ہوں‌
امید ہیکہ برا نہیں لگا ہو گا
 
ابن عادل

محفلین
جماعت اسلامی اور جہاد

jamat_e_islami.html

مجھے تصویر لگانے کا طریقہ معلوم نہیں‌کوشش تو کی ہے ۔۔۔۔۔ معلوم نہیں‌کامیاب ہوں گا یا نہیں ۔خیر
عین عین صاحب نے ایک لنک دیا اور پھر اپنی بات کی معلوم نہیں کتنوں نے اس لنک کا نظارہ کیا عین عین صاحب صاف صاف اس تھریڈ کا نام رکھتے ''جماعت اسلامی ،دوغلاپن'' ۔ آپ نے اس لنک کی آڑ میں اپنا مقصد حقیقی بیان کنا شروع کردیا ۔ مجھے بتائیے کہ اس خبر میں کون سی بات قابل اعتراض ہے ۔ کیا ملکی حالات ایسے نہیں ہیں کہ تمام اہل وطن پر جہاد فرض ہوچکا ہے ۔ خود کش دھماکے ملکی خانہ جنگی افغانستان باڈر پر بھارت اور امریکی مداخلت ،ڈرون حملے اور اب تو کراچی اور تمام اہم شہروں میں امریکی ایجنسیوں کی کھلے عام نقل وحمل اور اپنے مقاصد کی تکمیل ۔۔۔۔۔۔۔ یہ حالات کس چیز کے متقاضی ہیں‌۔ ۔۔۔۔۔! جہاد کے جی ہاں جہاد کے ۔۔۔۔۔ جہاد کیا ہے ؟ صرف کلاشنکوف کندھے پہ رکھنے کا نام ۔۔۔۔ نہیں برادر ۔۔۔۔ جہاد کرو ۔۔قلم سے کرو ، زبان سے کرو ، عمل سے کرو ،دعوت دو، احتجاج کرو جو کرسکتے ہو کرو ۔ اور کچھ نہیں تو دل میں تو برا جانو ۔ کہ کم سے کم درجہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا یہی ہے ۔
حدیث کا مفہوم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو مجاہدین میں شامل کیا جو گھروں‌میں تھے لیکن جہاد میں آنے سے معذور تھے ۔ دنیا بھرمیں مظلوم مسلمان کیا اس جذبہ کے بھی مستحق نہیں کہ ظالم کی مذمت کی جائے ۔
اس ساری صورتحال میں منورحسن صاحب کی بات کون سی بری ہے ۔ آپ ان کی بات کی تو تائید کریں ۔ ان کے عمل پر آپ کو اعتراض ہے اسے بعد میں دیکھیں‌۔۔۔۔۔
رہی بات اس کی کہ یہ جماعت اوروں کے بیٹوں کو مرواتی ہے اور اپنوں کو امریکہ میں پڑھواتی ہے تو منصورہ (شہیدوں کی بستی۔۔۔۔ میں موجود شہدا کی فہرست گنواوں گا ۔
 
سویدا

محفلین
خدا را اب وہ وقت نہیں‌کہ اس قسم کی جذباتی اور سطحی باتیں‌کی جائیں‌!

جہاد کے نام پر جہالت کو بند کیا جانا ضروری ہے
 
بہت شکریہ جناب آپ کی پوسٹ کا بھی۔ آپ جیسے محترم میرے نزدیک " معصومین" ہیں۔ خوش رہیے۔ اور منور بھائی سے معلوم کر لیجیے کہ انھوں‌نے کس جہاد کی بات کی ہے۔ دراصل جس بات پر ہمیں‌ اعتراض‌ ہے آپ اسی کا کہہ رہے ہیں‌ کہ بعد میں‌ دیکھیں گے۔جہاد کی فرضیت طے کرنا منور بھائی کا کام نہیں‌ ہے۔ علما اس سلسلے میں‌ قدم اٹھاتے تو بات بھی تھی۔ دیگر یہ کہ عام فہم ہے یہ کہ وہ کس جہاد کی بات کر رہے ہیں۔
شہیدوں کی بستی میں‌ ان کے قریبی عزیز ۔ خونی رشتے جن پر ان صاحبان کا زور چلتا ہے۔۔۔۔۔۔وہ بھی ہیں؟
قاضی صاحب ۔۔۔۔۔۔و دیگر امراے جماعت کے گھر والے؟ ان کی فہرست لائیں ۔ ضرور لائین۔ باقی ادھر ادھر کے لوگ تو ۔۔۔۔۔۔وہ میں‌ بتا ہی چکا ہوں ۔اس پوسٹ‌ کا مقصد جاننے والے جان چکے ہیں۔ آپ نے تو بالکل بچکانہ بات کر دی ہے۔ میں‌ کیا اس پر بحث‌کرون۔ میں معذرت کروں‌ آپ سے اور یہ کہوں‌ کہ براہ کرم اس پوسٹ پر ایک نیا دفتر کھولیں۔ فہرست لائیں۔ جس میں‌ ان کے انتہائی قریبی عزیز شامل ہوں شہدا کے طور پر۔
ورنہ بے کار ہے۔ اور خدارا کوئی نئی بات کر لیں۔ اب میں‌ آپ کو غیر اہم اور بچکانہ بات کا جواب نہیں‌دوں گا۔ صرف فہرست۔
 
Top