کیسا جہاد، خدا کے حکم کے مطابق یا ان کی مرضی کا؟

عین عین

لائبریرین
گرائیں جی۔ "میاں" کا لفظ خوب چبا کر ادا کیا ہے آپ نے۔ کافی عرصے تک اپنی الطاف حسین کی جائیداد والی پوسٹ میں آپ دکھائی نہیں‌ دیے جس کے بعد نہ جانے شمشاد بھائی کو کیا ہوا کہ انھوں‌ جھٹ پٹ‌ بہت ہو چکا کہہ کر اسے خاک کر دیا۔ میں‌ تو ان کی اس بات پر حیران ہوں ۔ سوچا تھا کہ پوچھوں ان سے مگر پھر بحث نکل جاتی اس لیے چپ رہا۔ ویسے بھی وہ صاحب اختیار ہیں۔ ورنہ اس سے زیادہ تو بدترین حالات مصطفا کمال کے حوالے سے دانش کی پوسٹ میں‌تھے مگر شمشاد بھائی وہاں‌ کوئی ہنر نہیں‌ دکھا سکے۔ تعجب ہے۔ ہو سکتا ہے کسی نے سفارش کر دی ہو کہ جی ہمارا بندہ پس رہا ہے نکالو باہر :)
اب آپ ائے ہیں‌ جناب کچھ دیر تو سکون کا سانس لے لیجیے۔ تابڑ توڑ ہو گئے آپ تو۔
جناب من! آپ نے بھی جہاد کی امیرانہ دعوت پر کچھ نہیں‌ کہا۔ اصل میں موضوع پر بات ہونا چاہیے۔ اس کے بعد میری پوسٹ پر کوئی اعتراض‌ کرتے۔ لیکن صرف آپ نے ۔۔۔۔ادھر ہی نظر کرم کی۔ ذرا منور بھائی کے اہل خانہ والی بات کا جواب بھی دیں۔ یا کچھ اور فرمائیں۔ ہم تو حاضر ہیں‌ جناب ۔ ہم سے پھر دو دو ہاتھ کر لیجیے گا:)
آپ کو اخلاقی انحطاط نظر آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب من ! آپ کے پاس بھی وہی عینک ہے جو کسی اور کے پاس بھی ہے۔ مجھے ثابت کریں کہ کیا برائی دکھائی دی سوائے تلخی کے جسے اپ نے خوب اخلاقی انحطاط میں‌ رنگا ہے۔ جناب اسے تلخ ہو جانا کہہ لیتے ، مگر آپ تو حد سے گزر جانے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔
جناب دلیل کا قائد ہ ہے کہ یہ اسی سے طلب کی جاتی ہے جو اعتراض‌ کرتا ہے۔ مجھے تو حیرت ہے کہ آپ بھی وہی بات کر رہے ہیں۔ بھیا جی میں‌ نے تو اپنی کم علمی کے سبب ایک بات کی ناں۔ جسے اعتراض‌ تھا (اور اب اپ نے بھی علما تو کچھ بھی کہہ دیتے ہیں) اسے چاہیے اور اب آپ کو بھی کہ اس کی حقیقت واضح‌ کر دیتے ۔ بجائے اس کے کہ ایک اہم دینی بات یا جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کیا جا رہا ہے اس کی فورا روک ٹوک کرتے تا کہ میں‌ اس پر آپ کا شکر گزار ہوتا اور توبہ کرتا۔ مگر آپ کے اعلی اخلاق و اوصاف اس کی اجازت نہیں‌ دے سکے غالبا۔ یہ ہے تہذیب اور اخلاق ؟؟؟؟؟۔:) یا وہ تھا؟؟؟؟ پڑھنے والے خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔ تلخی اور بدتمیزی میں۔
آپ نے چند دیگر لنک مہیا کر دیے مگر کیا برا تھا بھای اگر اپ اس بات کو جانتے ہیں‌۔ اس وقعے کی حقیقت سے آشنا ہیں‌ تو ہمیں‌ بتا دیتے تاکہ ہم اپنی اصلاح‌ کرتے ۔ براہ کرم اب کر دیجیے۔ کم از کم اس معاملے میں‌ مجھ سے دشمنی نہ کریں۔ دیگر باتیں‌ اپنی جگہ۔ مدرس بھائی اور آپ دونوں‌ سے عرض ہے کہ اسے سب سے پہلے حل فرمائیں باقی باتیں‌ بعد میں ہوتی ہی رہیں‌گی۔
 
گرائیں

محفلین

لگتا ہے آپ قیافہ شناسی کی شُد بُد بھی رکھتے ہیں۔
بہر حال سادہ سی بات ہے:

آپ نے پیارے آقا سے منسوب ایک واقعہ بیان کیا۔ ہم نے کہیں پڑھا نہیں دیکھا ، اپنی کم علمی کے باعث اور آپ سے حوالہ مانگ لیا۔ سادہ سی بات ہے۔

اب حوالہ دیجئے اور یہ بحث یہیں ختم کیجئے۔
 
آفت

محفلین
بھائی ان لوگوں کی ساری پوسٹیں ایسی ہی ہیں ۔ آج تک یہ میرے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے ۔ سوائے آئیں بائیں شائیں کہ کچھ پلے نہین پڑتا ۔
بسیار گوئی کی انتہا ابھی نہیں ہوئی، شائد ان کو علم نہیں اس روایت کے بارے میں۔ آپ حوالہ تلاش کر کے مجھ جیسے دوسروں کو بھی بتا دیں۔ ہم میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جنھیں اپنی مصروفیات کی بنا پر کسی عالم سے تحقیق کرنے کی عیاشی کا موقع نہیں ملتا۔ تو کیوں نہ آپ اس روایت کا درست حوالہ دے دیں۔

اب آپ سے اس بارے میں استفسار کرنا بھی بچگانہ پن ٹھہرا۔ میرا نہیں خیال کہ عاقل بالغ لوگ کسی استفسار کا ایسا جواب دیتے ہیں۔ اور روایت کی صحت پر مشکوک ہونے کی دلیل مانگنے سے اچھا نہیں ہے کہ آپ مستند حوالہ مہیا کر دیں، اگر وہ غلطی پر ہیں تو شائد انھیں تائب ہونے کا موقع مل جائے؟

مجھے آپ کے اس بچگانہ روئیے نے مایوس ہی کیا ہے۔
 
آفت

محفلین
اگر آپ اپنی تمام پوسٹوں پر نظر دوڑائیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ کی ہر پوسٹ ایسی ہی لغو مثالوں سے بھری پڑی ہیں ۔ ایسا اسی وقت ہوتا ہے جب بندے کے پاس کوئی مستند ثبوت نہ ہو ۔ اب عمران خان اور ڈینگی بخار کو مثال میں فٹ کر کے کیچڑ اچھالی جا رہی ہے ۔ الطاف حسین کی بات میں نے اس لیے کی تھی کہ وہ اپنے ہر ٹیلی فونک خطاب میں جہاد کا زکر ایسے کرتے ہیں جیسے بہت بڑے مبلغ اسلام ہیں ۔ آپ کیوں اسے دل پر لے رہے ہیں ۔ سنجیدہ گفتگو میں اتنی مبالغہ آرائی اچھی نہیں ہوتی ۔ :grin:

خواتین و حضرات اب اس دھاگے کی بحث کا رخ مڑنے والا ہے، ہوشیار ہو جایئے، بات جہاد اور جماعت کے کردار سے شروع ہوئی تھی اور اب تک کسی نے الطاف حسین کو بیچ میں نہیں‌لایا تھا ، لیکن گھما پھرا کر بات وہیں لائی جا رہی ہے ، براہ مہربانی اس سلسلے میں‌کوئی بھی جذباتی یا غیر جذباتی جواب نہ دیا جائے اور موضوع پر ہی رہنے کی کوشش کیجئے گا، وگرنہ الجھا دیا جائے گا۔
 
مدرس

محفلین
بسیار گوئی کی انتہا ابھی نہیں ہوئی، شائد ان کو علم نہیں اس روایت کے بارے میں۔ آپ حوالہ تلاش کر کے مجھ جیسے دوسروں کو بھی بتا دیں۔ ہم میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جنھیں اپنی مصروفیات کی بنا پر کسی عالم سے تحقیق کرنے کی عیاشی کا موقع نہیں ملتا۔ تو کیوں نہ آپ اس روایت کا درست حوالہ دے دیں۔

اب آپ سے اس بارے میں استفسار کرنا بھی بچگانہ پن ٹھہرا۔ میرا نہیں خیال کہ عاقل بالغ لوگ کسی استفسار کا ایسا جواب دیتے ہیں۔ اور روایت کی صحت پر مشکوک ہونے کی دلیل مانگنے سے اچھا نہیں ہے کہ آپ مستند حوالہ مہیا کر دیں، اگر وہ غلطی پر ہیں تو شائد انھیں تائب ہونے کا موقع مل جائے؟

مجھے آپ کے اس بچگانہ روئیے نے مایوس ہی کیا ہے۔
محترم جناب
گرائیں اور عین عین صا حب
میں زیادہ لمبی بات کرنے کا عادی نہیں صرف چند باتیں کر ونگا
یہ گڑ والا واقعہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کا ہے۔ 1
یہ امام ابو حنیفہ سے متعلق بندہ نے خود ایک کتاب میں پڑھا تھا 2
یہ واقعہ نبی علیہ السلام کی طرف منسوب کیاجاتا ہے لیکن آج تک اس کی دلیل کسی بھی کتاب میں نہیں ملی 3
بھائی جان ہر واقعہ کی دلیل نہیں مانگی جاتی اس لئے کہ وہ مشہور ہے یااس کی دلیل مشہور ہو تی ہے ۔مشہور نہ ہو تو مانگنے پر فورامل جاتی ہے اس لئے دلیل کا مطالبہ نہیں کیا جاتا
لیکن اگر کیا جائے تو امحبت کا تقاضہ یہ ہوتا ہے فورا تحقیق کر لی جا ئے
اور دوسری بات واقعہ پیش کرنے والے کے ذمہ دلیل ہو ا کرتی ہے
البینۃ علی المد عی والیمین علیٰ من انکر(الحدیث)
نہ یہ کہ جو دلیل مانگے الٹا اسی سے کہا جا ئے کہ دلیل تم پیش کرو
میں شک کے سا تھ اسی بات کہی تھی کہ مجھے دلیل مل جائے اگر آپ کے پاس ہے ۔اگر نہیں تو کم از کم واقعہ بیان کرنے میں احتیاط بر تی جائے ۔بیان کرنے کے لئے مثالیں اور بھی دستیاب ہو سکتی ہیں
مزیدتحقیق اگر واقعہ کے سلسلے میں ہو ئی تو ان شا اللہ پیش کر ونگا
آخری استفسار میں یہ کرونگا کہ کیا میں زیادہ شدت پسند واقع ہوا یا آپ ۔کو ئی بھی اس کا فیصلہ کر سکتا ہے جو میرا اور آپ کا مکالمہ پڑھے ۔اور اگر کو ئی مجھے کہتا ہے تو میں کھلے دل سے معذرت چاہتا ہوں
 
عین عین

لائبریرین
گرائیں‌ اور مدرس صاحب !
یہ لنک حاضر ہے۔ اور میں‌ یہ بھی عرض‌ کردوں‌ کہ یقینا رسول پاک کی ذات سے کوئی بھی بات جوڑی جانے سے پہلے تحقیق کر لینا چاہیے۔ مجھے اپنی اس غلطی کا احساس ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں‌ کہ بعض باتیں‌ اس قدر تواتر سے ہوتی ہیں اور انھیں‌ اس قدر سنا جاتا ہے کہ ان پر کوئی خیال نہیں‌ گزرتا۔ میں‌ ابھی ہفتے بھر پہلے ہی ایک دوست کے منہ سے یہ حکایت رسول پاک کی نسبت سے سن چکا ہوں اور کئی مرتبہ پڑھا بھی ہے لیکن ذہن میں‌کوئی کتاب کا نام یا کوئی دوسری بات موجود نہیں‌ ہے۔ بس یہ لنک دے رہا ہوں‌۔ اس کے علاوہ بھی نیٹ پر سرچ کروانے سے تین اور بھی سائٹس پر یہی بات ملی ہے۔ بہت ممکن ہے یہ غلط ہو۔ اور یقینا آئندہ میں کوئی بھی بات منسوب کرنے سے پہلے اس کا حوالہ ضرور دیکھنے کی کوشش کروں گا اور اگر ممکن نہ ہوا تو یقین کے ساتھ نہیں‌ پیش کروں‌ گا بلکہ آپ جیسے صاحبان علم سے مدد کا طالب ہوں‌ گا۔

http://forum.kalpoint.com/showthread.php?p=1502555
مدرس بھائی آپ اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہیں۔ خاص طور پر آپ کی یہ باتیں

محبت کا تقاضہ یہ ہوتا ہے فورا تحقیق کر لی جا ئے
کم از کم واقعہ بیان کرنے میں احتیاط بر تی جائے ۔بیان کرنے کے لئے مثالیں اور بھی دستیاب ہو سکتی ہیں
 
وقاص قائم

محفلین
میرے بھائی! میں‌ نے یہ بھی عرض‌ کی تھی کہ بات کسی کی بھی غلط ہو گی۔ اگر ہاتھ لگی اور موقع رہا تو ضرور۔ ورنہ یہ کام کوئی بھی کر لے گا۔ میں‌ بھی اپنے خیال کا اظہار کر کے اس میں‌ شریک ہو سکتا ہوں۔ آپ تو مجھ پر ہی ذمے داری ڈال رہے تھے کہ میں‌ اوروں‌ کی بات بھی یہاں کہوں۔
مجھے منور حسن کا فرنٹ‌ پیج پر یہ شاہکار ملا تو میں نے کر دیا یہاں پوسٹ۔ جب آپ سمجھتے ہیں‌ کہ عمومی بات کی جاتی ہے تو پھر آپ نے پہلے کیوں کہا کہ سب کا نام لیا جائے اوروں‌کی بھی بات کی جائے۔ سمجھتے ہیں‌ تو پھر اتنی ہی بات کیا کرین‌ ناں۔ بے سبب دھاگے میں‌ تلخی تیزی لانے والی بات کیوں کرتے ہیں۔
منور صاحب کے حوالے سے اس خبر میں‌ جس جہاد کی بات کی گئی ہے وہ آپ سمجھ کے نہیں‌ دے رہے۔ اور ناحق بات آ گے بڑھا رہے ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد جہاد کا سیاسی مقاصد کے لیے ذکر، اور سیاسی و مذہبی جماعت جو ملک کی بہت پرانی جماعت ہے اور ہر معاملے میں‌ کود پڑنا اپنا حق سمجھتی ہے اور خاص طور پر جہاد کی بات کرتی ہے ،،،،،،،،،،،، صرف اس کا دو رخا پن دکھانا ہے۔
ظاہر ہے ہر وقت جہاد جہاد کی بات کرنے والوں کو ہی ٹوکا جائے گا۔ انھی سے پوچھا جائے گا کہ جناب آپ کی اولادیں‌ کب جائیں‌ گی؟؟؟
دوسرے ان کی طرح‌ رونا پیٹنا نہیں‌ مچاتے ناں‌ بھیا۔ ورنہ میں‌ کیا یہاں شاید بہت ہی کم پوسٹ‌ایسی ملیں‌ گی جو کسی اور دینی اور سیاسی جماعت کے خلاف ہوں۔ صرف سیاسی جماعتیں تو بہرحال ہماری زد پر رہتی ہیں لیکن مذہب کی آڑ میں‌ سیاست کرنے والی جماعت اسلامی ہی ہے۔ آپ کسی اور جماعت کے راہ نما کا امیر کا بیان لائیں۔ میں‌ حاضر ہوں‌ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے بالکل اسی طرح‌ جیسے جماعت پر کیے ہیں۔

میرے بھائی آپ کو منور صاحب کا فرنٹ پیج پر شاہکار ملا اور آپ نے پوسٹ کردیا۔ اور اس کا مقصد صرف اسی خبر کی حوصلہ شکنی تھی مگر بھائی آپ نے تو یہ تاثر دیا ہے نا کہ جہاد سے جڑے ہر معاملے پہ خرابی کہ ذمہ دار منور صاحب یا جماعت کے اکابر ہیں اور ان تمام کو چھوڑ دیا جن کے ہفت وار اور ماہنامہ جرائد و اخبارات صر ف جہاد کے موضوع سے متعلق نکلتے ہیں۔ آپ کی پوسٹ میں خبر کی تردید سے زیادہ جماعت سے تعصب‌کی بو آرہی ہے۔(معذرت کے ساتھ)
جہاں‌تک عمومی بات کا تعلق ہے وہ تو تب رہتی جب آپ کسی کا بھی نام نہیں لیتے آپ نے تو جماعت کا تذکرہ کرکے گفتگو کو خاص کردیا نا!!
 
Top