کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج؟

امن ایمان

محفلین
میں یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کرنا چاہ رہی ہوں۔۔کہیے کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج؟ (Your Current Mood)

حالیہ مزاج کو جاننےسے آج کے دن کسی ممبرکو سمجھنا اور بات کرنا آسان ہوجائے گا۔


میرا موڈ۔۔ بہت خراب :evil: (کچھ لکھنے بولنے کو دل نہیں چاہ رہا)
 

ماوراء

محفلین
کیوں امن ایسا کیا ہوا؟؟؟ :roll:
نئے تھریڈ کی شروعات تو اچھی کرتی نہ۔ :wink:


ہمم۔۔ میرا موڈ۔۔۔ اچھا ہی ہے۔ باتیں کرنے کا موڈ ہو رہا ہے۔ :p
 

امن ایمان

محفلین
ماوراء یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ ۔۔شاید کچھ تھکاوٹ ہے یا پتہ نہیں کیا ہے۔ ۔۔لیکن آپ کے اچھے موڈ سے تھریڈ خود ہی اچھا ہوگیا۔ : )

ابھی موڈ۔۔۔ کچھ بہتر ۔۔ :p ( پل میں توشہ پل میں ماشہ)
 

ماوراء

محفلین
ایسا ہی ہونا چاہیے۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ لیو سٹار ہے نا تمھارا؟؟

ویسے میں تھکی ہوئی ہوں تو آرام نیٹ کے سامنے ہی آ کر کرتی ہوں۔ :D
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

یہ سلسلہ تو اچھا ہے لیکن کیا اس کے لیے یہاں موجود سمائیلیز کافی ہوں گے؟

چلیں میری کیفیت ہے حیرانی کی۔ :?: :!:
 

حجاب

محفلین
امن لکھنے کا موڈ نہیں تو یہ سب کیسے لکھا :p
میرا دل چاہ رہا ہے کہ پٹائی کروں :twisted:
 

حجاب

محفلین
ماوراء بس کیا بتاؤں ، نیٹ والے کی پٹائی کر دوں موڈ تو یہی ہے ، مگر وہ دستیاب نہیں ہے ہمارے گھر لگا ہے مین سوئچ اب میں نیٹ یوزکرکے جاؤں گی نا تو وہ آف کر دوں گی آگے سب کے نیٹ بند آج رات تب ہی غصّہ کم ہوگا۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔ یار تم تو مجھ سے بھی زیادہ جنگجو لگتی ہو۔ دھیان سے ہی پٹائی کرنا یہ نہ ہو کوئی بیچارہ گزر ہی جائے۔ تمھاری تو دہشت ہی اتنی ہے۔ جب سے زوردار تھپڑ کا میں نے سنا ہے تو۔۔۔ :wink: :D
 

امن ایمان

محفلین
ہاں ۔۔ماوراء لیو ہوں۔۔اس لیے تو آپ نے پہچان لیا۔۔آپ جناب یہاں جتنی مرضی باتیں کریں۔۔جب موڈ اچھا ہے تو جو جی میں آئے وہ کریں۔۔:)

حجاب ۔۔ پتہ نہیں :) ۔۔ویسے پٹائی کس کی۔۔؟اُس کی۔۔؟

نبیل۔۔سمائیلیز تو کم ہیں۔۔۔لیکن یہاں ماوراء اور باقی کچھ اور لوگ بھی خود سے سمائیلیز رکھ دیتے ہیں۔۔تو ہم وہ چوری کرلیا کریں گے۔ :)

ضبط۔۔ :)

میرا موڈ۔۔
sleep.gif
 

ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ہاں ۔۔ماوراء لیو ہوں۔۔اس لیے تو آپ نے پہچان لیا۔۔آپ جناب یہاں جتنی مرضی باتیں کریں۔۔جب موڈ اچھا ہے تو جو جی میں آئے وہ کریں۔۔:)
ہاں، میں اپنے سٹار کے لوگوں کو دور سے جان لیتی ہوں۔:D
اور شکریہ کہ ہم یہاں جتنی مرضی باتیں کریں۔ :hatoff:


نبیل۔۔سمائیلیز تو کم ہیں۔۔۔لیکن یہاں ماوراء اور باقی کچھ اور لوگ بھی خود سے سمائیلیز رکھ دیتے ہیں۔۔تو ہم وہ چوری کرلیا کریں گے۔ :)
موڈ کی مناسبت سے میرے پاس کچھ ایموشنز ہیں۔ سارے یہاں پوسٹ کر دیتی ہوں۔ جس نے لینا ہوا تو۔۔؟
 

حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
lol۔ یار تم تو مجھ سے بھی زیادہ جنگجو لگتی ہو۔ دھیان سے ہی پٹائی کرنا یہ نہ ہو کوئی بیچارہ گزر ہی جائے۔ تمھاری تو دہشت ہی اتنی ہے۔ جب سے زوردار تھپڑ کا میں نے سنا ہے تو۔۔۔ :wink: :D

گزر جائے تو گزر جانے دو :wink: ابھی تو صرف لکھا ہے ماوراء تھپڑ کا ، تم ابھی سے فکر نہ کرو ان پوتے پوتیوں کی :wink:
 

ماوراء

محفلین
اف اتنی ظالم۔ کیوں کسی ماں کے بچے کو گزارنا ہے۔ مجھے تو ان معصوموں پر ابھی سے ترس آ رہا ہے۔ جن کی تم دادی ، نانی ہو گی۔ :wink:
 

حجاب

محفلین
ماوراء تم بھی نہ :p میں نے یہ تو نہیں لکھا ناکہ جان سے گزرنے دو، روڈ پر سے گزرے یا کسی پُل پر سے گزرے اب منع کرو گی کیا :wink:
 

ماوراء

محفلین
تمھارا کیا اعتبار۔۔روڈ پر سے گزر رہا ہو تو تم اس کے اوپر سے گاڑی گزار دو۔ اور اگر پل پر سے گزر رہا ہو تو دھکا دے کر نیچے گزار دو۔ ہر وقت تو نیٹ والے کو کوستی رہتی ہو۔ :wink:
 

خرم

محفلین
ارے لڑکیو کیا بلیوں کی لڑائی شروع کی ہوئی ہے؟ چلو چل کے کھانا بناؤ شاباش :wink:
 
Top