تیرہویں سالگرہ کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیند

سین خے

محفلین
میں تو ہمیشہ ہی یہاں موجود ہوتا ہوں۔ شاید ہی کبھی غائب رہوں زیادہ دیر۔

:) پر آپکے مراسلے تو ہمیں کم کم ہی پڑھنے کو نصیب ہوتے تھے۔ حالیہ کچھ دنوں سے آپ باقاعدگی سے محفل پر پوسٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب جاری رہنا چاہئے :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:) پر آپکے مراسلے تو ہمیں کم کم ہی پڑھنے کو نصیب ہوتے تھے۔ حالیہ کچھ دنوں سے آپ باقاعدگی سے محفل پر پوسٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب جاری رہنا چاہئے :)
آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ آپ نے یاد رکھا۔ ان شاء اللہ حاضری ہوتی رہے گی۔ آپ سے دعاؤں کی گزارش ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
چہ خوش است از دو یکدل سرِ حرف باز کردن
سخنِ گذشتہ گفتن، گلہ را دراز کردن
کیا ہی اچھا (ہوتا) ہے دو گہرے دوستوں کا (آپس میں) گفتگو کا آغاز کرنا، بیتی باتیں کرنا اور گلوں کو دراز کرنا۔
:in-love:
کہ یہ موقع گلوں کو دراز کرنے کا نہیں ہے
اگر ہم گاف پہ "پیش" پڑھ لیں تو!!! :LOL:
مجھے وہ دن یاد آرہے ہیں جب قرۃالعین اعوان ، تعبیر ملکر کسی ایک محفلین کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے۔
کیا ہی اچھے دن تھے وہ! :love:
ہ جب محمد بلال اعظم ، محمد ا حمد بھائی، عائشہ عزیز ، محب علوی بھائی اور مقدس پائتھون سیکھنے کے نام پر کہانیاں لکھا کرتے تھے۔
اور ساتھ ساتھ عینی شاہ سے "کراس کراس" کی گیم چلا کرتی تھی کہ میری اتنی سرخ پروفائل اُسی جنگ کا نتیجہ ہے :LOL::LOL::LOL:
فاتح اور انیس الرحمن بھی اب مسلسل نشے میں رہنے لگے ہیں۔
فاتح بھائی سے تو مجھے ڈر لگتا ہے لیکن انیس الرحمن بھائی! یہ ہم کیا سن رہے ہیں!!! :ROFLMAO:
عمر سیف کے ایک لفظی تبصرے بھی ناپید ہوگئے ہیں اور ابن سعید بھائی کی مسکان بھی سنجیدگی میں بدلتی جاتی ہے۔
عمر سیف بھائی کی وہ یک لفظی سطریں شاید وٹس ایپ پہ منتقل ہوتی جا رہی ہیں اور ساری توپوں کا رخ میری جانب ہے :D:ROFLMAO::LOL::D
ابنِ سعید بھائی کا "بٹیا" کہنا بھی یاد آ رہا ہے۔
کیسے قصے تھے کہ چھڑ جائیں تو اڑ جاتی تھی نیند
کیا خبر تھی وہ بھی حرف مختصر ہو جائیں گے
اتنی ساری یادوں کے ہوتے بھی جب دل میں
ویرانی ہوتی ہے تو حیرانی ہوتی ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
Top