عمار ابن ضیا
محفلین
ایک ہفتہ پہلے کی بات ہے، میں کمپیوٹر پر کام کررہا تھا۔ ابو کہنے لگے کہ تمہیں اتنا سکون کس بات سے مل گیا ہے؟ میں مسکراکر خاموش ہوگیا۔ ابو کو محسوس ہوا کہ شاید میں ان کی بات کا مطلب نہیں سمجھ سکا تو تھوڑی دیر بعد انہوں نے بتایا کہ میری ٹانگیں ہلتی دیکھ کر کہہ رہے تھے کیونکہ ایسا کرنا ظاہر کرتا ہے کہ انسان بہت پرسکون ہے۔ تب مجھے حیرانگی ہوئی اور میں نے ابو کو بتایا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ ٹانگیں ہلانے سے انسان کا پرسکون ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ میرے ساتھ تو ایسا ہے کہ جب میں بہت ٹینشن میں ہوں یا بیک وقت کئی کاموں میں الجھا ہوں اور دماغ بہت کام کررہا ہو یا تناؤ کی حالت ہو تو کرسی پر بیٹھے ہوئے عموما میری سیدھی ٹانگ ہلتی رہتی ہے۔ یہ ایک طرح سے اندرونی کیفیت کا اظہار ہے۔
یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ اراکین محفل اپنی کیفیت کے اظہار کا طریقہ بتائیں کہ ذہنی دباؤ یا پرسکون اور خوشی کی کیفیت کا اظہار وہ کس طرح کرتے ہیں۔
میں تناؤ کی حالت میں تیز آواز میں میوزک سنتا ہوں یا سیدھی ٹانگ کا ہلانا۔۔۔۔ پرسکون ہوں تو مسکراتا ہوں، ہر ایک سے مذاق کرتا ہوں۔۔۔ آپ کیا کرتے ہیں؟