پشاور (نمائندہ جنگ) کیلاش اور اسماعیلی برادری سے متعلق تحریک طالبان کی طرف سے دھمکی آمیز ویڈیو ایک سال پرانی ہے ۔ایک سال بعد عین اس وقت جبکہ حکومت اور تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغازہوا۔ مذکورہ ویڈیو کومنظر عام پر لانے کا مقصد مذاکرات کو ناکام بنانے کی سوچھی سمجھی سازش ہے اور یہ حرکت امن مخالف قوتوں کی کارستانی ہے ۔ ان خیالات کا اظہا جمعیت اتحاد العلماء صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چترال ایک پرُامن علاقہ ہے چترال کے مختلف مذاہب کے افراد صدیوں سے پر ُامن زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک 2012کو علاقہ تحصیل ارندو میں ایک واقعہ ہوا ۔ اس کے چند دن بعد مذکورہ ویڈیو جاری ہواتھا۔ اتنا عرصہ گذر نے کے بعد مذکورہ ویڈیو کو جاری کرنے کا مقصد ضلع چترال میں بے چینی پھیلانے اور امن مذاکرات کو ناکام بنانا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=174057
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=174057