کیلک 2010 میں تخلیق کردہ اردو محفل کا وال پیپر

فاتح

لائبریرین
وال پیپر برائے سکرین (4:3)
Urdu_Mehfil_4-3.jpg

وال پیپر برائے سکرین (14:9)
Urdu_Mehfil_14-9.jpg

استعمال کردہ خطوط: لاہوری نستعلیق اور دیوانی خفی
 
زیف سید

محفلین
بہت عمدہ کاوش ہے فاتح بھائی، مبارک۔ ویسے یہ او ایس ایکس نما پس منظر بھی آپ نے پلے سے بنایا ہے؟ واہ!

شعر بھی بہت عمدہ منتخب کیا ہے۔ دل چسپ اتفاق دیکھیئے کہ یہ اردو ادب کی وہ پہلی مثال ہے جس میں اکیلا لفظ “اردو“ زبان کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ ورنہ اس سے قبل دہلی میں اس زبان کو زبانِ اردوئے معلیٰ، اردوئے معلیٰ یا ہندی، ہندوی، اور ریختہ وغیرہ کہا جاتا تھا۔

۔۔۔ یہ الگ بات کہ مصحفی کے کسی دیوان میں یہ شعر نہیں پایا جاتا۔

آداب عرض ہے

زیف
 
فاتح

لائبریرین
ابن سعید صاحب۔ اتنا برا سلوک مری سادگی کے ساتھ۔۔۔ ہماری "محبت" کو آپ نے لٹکا دیا۔ :grin: شکریہ قبلہ۔

شکریہ جناب زیف صاحب۔ آپ کی پذیرائیوں پر ممنون ہوں۔ سرِ محفل یہ کیا پوچھ لیا حضور۔۔۔ بہرحال اب تو اقرارِ جرم کرنا ہی پڑے گا کہ اس تصویر کا پس منظر ہمارا بنایا ہوا نہیں بلکہ ہم نے تو محض کیلک 2010 میں تحریر لکھ کر فوٹو شاپ کے ذریعے اس کی نوک پلک سنواری ہے۔
ہمارے لیے بھی اس شعر کی وجہِ سماعت یہی رہی کہ کالج میں ہمارے اردو کے استادِ محترم نے اسی تمہید کے ساتھ سنایا تھا کہ اس شعر میں لفظ "اردو" تنہا پہلی مرتبہ بطور زبانِ اردو استعمال کیا گیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر شکریہ۔
 
زیف سید

محفلین
جناب فاتح صاحب، پس منظر کے بارے میں پوچھنے کی “وجہء تسمیہ“ یہ تھی کہ کسی زمانے میں ہم بھی اسی قسم کے پس منظر بنانے کی کوششیں کیا کرتے تھے۔ اگر طبیعت پر بار نہ گزرے تو کچھ مثالیں ملاحظہ فرما لیجیئے:

http://www.facebook.com/photo.php?pid=2846934&l=d9d0c92f6e&id=500950812

اور

http://www.facebook.com/photo.php?pid=2848829&l=c9c4e6a0c1&id=500950812
 
سبحان اللہ! بھئی بہت خوب
 
فاتح

لائبریرین
شاکر صاحب! ہم نے تو ایک محفلین سے اس ورژن میں موجود نستعلیق خطوط کے بے شمار لگیچرز نکال کر انھیں اردوانے کی بابت بھی خوب دیکھ رکھے ہیں۔ شاید ان خوابوں کو تعبیر دینے میں آپ بھی اعانت فرما سکیں۔ :)
 
شاکرالقادری

مجھے بھی بڑی شدت سے اس سافٹ ویئر کا انتظار تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس میں لاہوری نستعلیق کے اضافہ کے بارے میں سن رکھا تھا موجودہ سافٹ ویئر تک رسائی سے دو دن پہلے تک میری سینا سافٹ والوں سے اس کی خریداری پر بات چل رہی تھی تمام معاملات طے ہو چکے تھے صرف پاکستانی ڈیلر کے ذریعہ رقم کی ادائیگی کا سوال اور مرحلہ باقی تھا کہ یہ انقلاب بر پا ہوگیا:)
لیکن
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو اک قطرہ خوں نہ نکلا
والی بات ہوئی
کلک والوں نے لاہوری نستعلیق کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس کو دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور مایوسی بھی کہ ایک کمرشل ادارے کی یہ کارکردگی ہے کہ نہ تو فونٹ کے الفاظ کا جڑائو درست ہے نہ ترسیمے ٹھیک ہیں تعجب کی بات تو یہ ہے کہ نستعلیق فونٹ لفظ "نستعلیق" لکھنے سے ہی قاصر ہے:)
اس کے ساتھ ایک اندیشے کا ازالہ بھی ہو گیا وہ یہ کہ
میرا خیال تھا کہ میں جو تاج نستعلیق پر دو سال سے محنت کر رہا ہوں کلک کے لاہوری کے دستیاب ہونے کے بعد تو اس کی کوئی اہمیت نہیں رہ جائے گی لیکن اب معلوم ہوا کہ میں نے جو تاج پر کام کیا ہے کلک والے اس سے ابھی صدیوں پیچھے ہیں ہو سکتا ہے وہ اگلے ورزن میں اس میں کچھ بہتری لے آئیں اس لیے ابھی تاج نستعلیق کی افادیت اور ضرورت باقی ہے

اگر آپ کلک کے نستعلیق کی بات کر رہے ہیں تو وہ عماد فونٹ کی صورت میں پہلے ہی آپ کی دسترس میں ہے
اور اگر آپ کلک کے لاہوری نستعلیق کو اردوانا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں تو اوپر عرض کر ہی چکا ہوں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کلک کے لاہوری نستعلیق کے ذریعہ لکھے گئے شعر کو اب ذرا تاج نستقلیق میں بھی ملاحطہ فرمایئے گا

urduhamari1.jpg

البتہ اس کا باڈر/ بیک گرائونڈ امیج کلک سے مستعار لیا گیا ہے
 
سویدا

محفلین
مجھے بھی بڑی شدت سے اس سافٹ ویئر کا انتظار تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس میں لاہوری نستعلیق کے اضافہ کے بارے میں سن رکھا تھا موجودہ سافٹ ویئر تک رسائی سے دو دن پہلے تک میری سینا سافٹ والوں سے اس کی خریداری پر بات چل رہی تھی تمام معاملات طے ہو چکے تھے صرف پاکستانی ڈیلر کے ذریعہ رقم کی ادائیگی کا سوال اور مرحلہ باقی تھا کہ یہ انقلاب بر پا ہوگیا:)
لیکن
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو اک قطرہ خوں نہ نکلا
والی بات ہوئی
کلک والوں نے لاہوری نستعلیق کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس کو دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور مایوسی بھی کہ ایک کمرشل ادارے کی یہ کارکردگی ہے کہ نہ تو فونٹ کے الفاظ کا جڑائو درست ہے نہ ترسیمے ٹھیک ہیں تعجب کی بات تو یہ ہے کہ نستعلیق فونٹ لفظ "نستعلیق" لکھنے سے ہی قاصر ہے:)
اس کے ساتھ ایک اندیشے کا ازالہ بھی ہو گیا وہ یہ کہ
میرا خیال تھا کہ میں جو تاج نستعلیق پر دو سال سے محنت کر رہا ہوں کلک کے لاہوری کے دستیاب ہونے کے بعد تو اس کی کوئی اہمیت نہیں رہ جائے گی لیکن اب معلوم ہوا کہ میں نے جو تاج پر کام کیا ہے کلک والے اس سے ابھی صدیوں پیچھے ہیں ہو سکتا ہے وہ اگلے ورزن میں اس میں کچھ بہتری لے آئیں اس لیے ابھی تاج نستعلیق کی افادیت اور ضرورت باقی ہے

اگر آپ کلک کے نستعلیق کی بات کر رہے ہیں تو وہ عماد فونٹ کی صورت میں پہلے ہی آپ کی دسترس میں ہے
اور اگر آپ کلک کے لاہوری نستعلیق کو اردوانا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں تو اوپر عرض کر ہی چکا ہوں

بہت جامع و مانع تبصرہ فرمایا آپ نے شکریہ
 
arifkarim

معطل
القلم قرآن پبلشر کی ریلیز سے قبل خاکسار کو یہ لوگو بنانے کو کہا گیا:
Kelk2.png
 
مدیر کی آخری تدوین:

انتہا

محفلین
کیا کوئی صاحب اس طرف رہ نمائی فرمائیں گے کہ کلک 2010 میں لکھے گئے ٹیکسٹ کو کس طرح کورل یا السٹریٹر پر لے جایا جا سکتا ہے؟ پچھلے ورژنز میں تو emf فائل ایکسپورٹ کرنے پر بہت اچھا رزلٹ ملتا تھا۔ فونٹ بھی اصل صورت پر برقرار رہتا تھا لیکن اس ورژن میں تو emf فائل کورل ڈرا پر ایرر دے رہا ہے اور ai فائل کے الفاظ بہت زیادہ ٹوٹے ہوئے ہیں۔
 
پی ڈی ایف پرنٹ کرکے امپورٹ کر لیں۔
 
کیلک 2010 سے بطور "Postscript . ps" ایکسپورٹ کر لیں اور کورل ڈرا میں بطور "curves" امپورٹ کروا لیں۔
 
مفت خور

محفلین
جناب فاتح السلام علیکم
میرے پاس تصاویر اوپن تو نہیں ہوئی ہیں مگر سب ساتھیوں کی تعریف پر تعریف کر رہا ہوں، جزاکم اللہ
جناب : اگر ممکن ہوتو کلک 1020 کا مکمل لنک فراہم کر سکیں تو نوازش ہو گی
 
السلام علیکم
میں کلک 2010 کو ڈاونلوڈ تو کیا ہے مگر پاچ کرنے پر یہ میسج آتاہے

kelk.png]
[/URL][/IMG]
اس کا کوئی حل فرما دیں تو نوازش ہو گی، اس فائل کو میں نے سیسٹم فولڈر مین کاپی کیا ہے مگر نتیجہ یہی ہے۔
 
Top