سبحان اللہ! بھئی بہت خوبجناب فاتح صاحب، پس منظر کے بارے میں پوچھنے کی “وجہء تسمیہ“ یہ تھی کہ کسی زمانے میں ہم بھی اسی قسم کے پس منظر بنانے کی کوششیں کیا کرتے تھے۔ اگر طبیعت پر بار نہ گزرے تو کچھ مثالیں ملاحظہ فرما لیجیئے:
http://www.facebook.com/photo.php?pid=2846934&l=d9d0c92f6e&id=500950812
اور
http://www.facebook.com/photo.php?pid=2848829&l=c9c4e6a0c1&id=500950812
شاکر صاحب! ہم نے تو ایک محفلین سے اس ورژن میں موجود نستعلیق خطوط کے بے شمار لگیچرز نکال کر انھیں اردوانے کی بابت بھی خوب دیکھ رکھے ہیں۔ شاید ان خوابوں کو تعبیر دینے میں آپ بھی اعانت فرما سکیں۔
مجھے بھی بڑی شدت سے اس سافٹ ویئر کا انتظار تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس میں لاہوری نستعلیق کے اضافہ کے بارے میں سن رکھا تھا موجودہ سافٹ ویئر تک رسائی سے دو دن پہلے تک میری سینا سافٹ والوں سے اس کی خریداری پر بات چل رہی تھی تمام معاملات طے ہو چکے تھے صرف پاکستانی ڈیلر کے ذریعہ رقم کی ادائیگی کا سوال اور مرحلہ باقی تھا کہ یہ انقلاب بر پا ہوگیا
لیکن
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو اک قطرہ خوں نہ نکلا
والی بات ہوئی
کلک والوں نے لاہوری نستعلیق کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس کو دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور مایوسی بھی کہ ایک کمرشل ادارے کی یہ کارکردگی ہے کہ نہ تو فونٹ کے الفاظ کا جڑائو درست ہے نہ ترسیمے ٹھیک ہیں تعجب کی بات تو یہ ہے کہ نستعلیق فونٹ لفظ "نستعلیق" لکھنے سے ہی قاصر ہے
اس کے ساتھ ایک اندیشے کا ازالہ بھی ہو گیا وہ یہ کہ
میرا خیال تھا کہ میں جو تاج نستعلیق پر دو سال سے محنت کر رہا ہوں کلک کے لاہوری کے دستیاب ہونے کے بعد تو اس کی کوئی اہمیت نہیں رہ جائے گی لیکن اب معلوم ہوا کہ میں نے جو تاج پر کام کیا ہے کلک والے اس سے ابھی صدیوں پیچھے ہیں ہو سکتا ہے وہ اگلے ورزن میں اس میں کچھ بہتری لے آئیں اس لیے ابھی تاج نستعلیق کی افادیت اور ضرورت باقی ہے
اگر آپ کلک کے نستعلیق کی بات کر رہے ہیں تو وہ عماد فونٹ کی صورت میں پہلے ہی آپ کی دسترس میں ہے
اور اگر آپ کلک کے لاہوری نستعلیق کو اردوانا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں تو اوپر عرض کر ہی چکا ہوں
پی ڈی ایف پرنٹ کرکے امپورٹ کر لیں۔کیا کوئی صاحب اس طرف رہ نمائی فرمائیں گے کہ کلک 2010 میں لکھے گئے ٹیکسٹ کو کس طرح کورل یا السٹریٹر پر لے جایا جا سکتا ہے؟ پچھلے ورژنز میں تو emf فائل ایکسپورٹ کرنے پر بہت اچھا رزلٹ ملتا تھا۔ فونٹ بھی اصل صورت پر برقرار رہتا تھا لیکن اس ورژن میں تو emf فائل کورل ڈرا پر ایرر دے رہا ہے اور ai فائل کے الفاظ بہت زیادہ ٹوٹے ہوئے ہیں۔
کیلک 2010 سے بطور "Postscript . ps" ایکسپورٹ کر لیں اور کورل ڈرا میں بطور "curves" امپورٹ کروا لیں۔کیا کوئی صاحب اس طرف رہ نمائی فرمائیں گے کہ کلک 2010 میں لکھے گئے ٹیکسٹ کو کس طرح کورل یا السٹریٹر پر لے جایا جا سکتا ہے؟ پچھلے ورژنز میں تو emf فائل ایکسپورٹ کرنے پر بہت اچھا رزلٹ ملتا تھا۔ فونٹ بھی اصل صورت پر برقرار رہتا تھا لیکن اس ورژن میں تو emf فائل کورل ڈرا پر ایرر دے رہا ہے اور ai فائل کے الفاظ بہت زیادہ ٹوٹے ہوئے ہیں۔
السلام علیکمجناب فاتح السلام علیکم
میرے پاس تصاویر اوپن تو نہیں ہوئی ہیں مگر سب ساتھیوں کی تعریف پر تعریف کر رہا ہوں، جزاکم اللہ
جناب : اگر ممکن ہوتو کلک 1020 کا مکمل لنک فراہم کر سکیں تو نوازش ہو گی