کیلے کی کھیر

عندلیب

محفلین
کیلے کی کھیر
اجزاء
کیلے (میش کرلیں) :6 عدد
آٹا: 2 بڑے چمچے
گھی :3 بڑےچمچے
چینی : 4 بڑے چمچے
ناریل کا دودھ (گاڑھا):1کپ
پسی ہوئی الائچی 1/4 بڑا چمچ

ترکیب :
کسی بڑے برتن میں گھی گرم کرکے اس میں آٹا ڈال کر بھونیں کہ ہلکا براؤن ہوجائے ۔ ناریل کا دودھ اور چینی ملائیں ساتھ ساتھ ہلاتے جائیں اس وقت تک پکاتے رہیں جب تک یکساں نہ ہوجائے ۔ اس کے بعد میش کئے ہوئے کیلے بھی ملادیں اور اس وقت تک پکائیں کہ ہلکا گاڑھا ہوجائے ۔ اب اس پرنٹ اور الائچی بکھیر دیں ۔ خوب ٹھنڈا کرکے سرو کریں ۔
 
اس کا مزہ کیسا ہوتا ہے؟
مجھے تو لگ رہا ہے یہ ساوتھ انڈیا یا سری لنکا کی ڈش ہے
 
نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ محترم بہنا
میرے انڈین دوست کبھی کبھار بنا کر کھلاتے ہیں ۔ مزیدار ہوتی ہے ۔
ویسے وہ سوکھا کیلا پیس کر استعمال کرتے ہیں ۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پیٹ میں کچھ جانا ضروری ہے
بہرحال جب کیلے کی کھیر بنائیں تو مجھے فون کرلیں ایک دن پہلے
ایک دن پہلے کیوں؟ میں ابھی بنا دیتا ہوں، جمعرات کو بنائیں گے۔
ساتھ میں ڈھیر مرغ بریانی ہو گی، مختلف ٹھنڈے مشروبات، مختلف النوع کے پھل اور چائے تو لازمی ہے۔
پھر جنادریہ کا میلہ دیکھنے جائیں گے اور وہیں جا کر دعوت کھائیں گے۔
 
بتانے سے مطلب بلانا تھا
یہ سب کچھ تو اور بھی بہت جگہ ہوتا ہوگا۔
ویسے یہ جنادریہ کا میلہ کیا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ریاض سے ثماثہ کی طرف سفر کریں تو تقریباً 40 کلومیٹر دور جنادریہ کا علاقہ ہے۔ یہاں ہر سال یہ میلہ لگتا ہے۔ جس کا افتتاح بادشاہ خود کرتا ہے۔ بادشاہ سلامت دیگر اراکین کےساتھ ملکر سعودی کے رسمی ناچ میں شریک ہوتا ہے۔

اس دفعہ گزشتہ بدھ کو اس کا افتتاح ہونا تھا لیکن شاہی خاندان میں ایک وفات ہو جانے کی وجہ جمعرات کو افتتاح ہوا تھا۔

یہ تقریباً 20 دن جاری رہتا ہے۔ روزانہ عصر سے لیکر رات بارہ بجے تک۔ اس میں سعودی عرب کی ثقافت پیش کی جاتی ہے۔ ہر منطقے کی الگ الگ ثقافت کے لیے الگ الگ علاقے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی تاریخ نظر آتی ہے اس میں۔

یہ میلہ 28 سالوں سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔ پہلے تین یا چار دن صرف مرد حضرات کے لیے اور اس کے بعد آخر تک بمع اہل و عیال کے لیے کھلا رہتا ہے۔ اس دوران اکیلے مردوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

گوگل پر Janadriyah لکھ کر ڈھونڈیں۔ آپ کو صحیح آگاہی حاصل ہو گی۔

جنادریہ کا میلہ

شکریہ
پر وہ کیلے کے کھیر کی دعوت؟
 
Top