واہ صاحب بہترین منظرکشی ہے -ہر منظر کی ایک تاثیر ہے 'دیکھ کے ایک کیفیت پیدا ہو رہی ہے زیادہ تر غمگین اور دلگداز -حالانکہ تصاویر دیکھنے سے پہلے میں غمگین نہ تھا -ایسا کیوں ہے ؟
بہت شکریہ یاسر بھائی۔
ویسے تو ہر فرد کے تاثرات مختلف ہو سکتے ہیں، جن میں اس کے اپنے حالات و خیالات کا عمل دخل ہے۔ البتہ ایک عمومی بات جو نظر آئی وہ یہ کہ غروب، شام، خزاں کے منظر کے ساتھ غم کا تصور ایسا بندھا ہے کہ ان کے مناظر ایسی کیفیت میں لے جاتے ہیں۔ :)
 
یاسر شاہ

محفلین

درست فرمایا -

غروب آفتاب دیکھ کےبہت بار اکبر الہ آبادی کا یہ شعر یاد آجاتا ہے :

وقت طلوع دیکھا ' وقت غروب دیکھا
اب فکر آخرت ہے' دنیا کو خوب دیکھا

لیکن ان شکستہ رنگین پنسلوں کو دیکھ کے دل کیوں مغموم ہے :

بیٹی رنگ کر رہی تھی اور اس کی رنگین پنسلز ایک الگ کہانی سنا رہی تھیں۔

کیا یہاں بھی آپ کی تصویر نے میرے دل کے تار ہلا دیے ہیں اورکسی پرانی یاد کو تازہ کیا ہے -بقول شخصے :

یہ اپنی مستی ہے جس نے مچائی ہے ہلچل
نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل

میں ایک اور رخ سے سوچ رہا ہوں -شراب کی بوتل کا آرٹ سے کوئی تعلّق نہیں -بہر حال آرٹسٹ اپنی دلی کیفیات کو اپنے دیکھنے یا سننے والے کے دل میں منتقل کرنے پر قادر ہوتا ہے-جیسے شاعر اپنے الفاظ سے یہ کام لیتا ہے -تصویریں کھینچنے والا اپنی تصویروں سے کیوں نہیں لے سکتا ؟آخر تصویرکشی بھی ایک فن ہے -
 
لیکن ان شکستہ رنگین پنسلوں کو دیکھ کے دل کیوں مغموم ہے :
مجھے تو ان پنسلوں سے مناظر میں اپنے حصے کا رنگ بھرتے بھرتے فنا ہو جانے کا سبق مل رہا ہے۔
جس مقصد کے لیے مجھے بھیجا گیا ہے، اسی کے حصول کی راہ میں فنا ہو جانا ہی اصل زندگی ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
مجھ کو یہ رنگین پنسلیں رنگین خواہشیں لگیں جنھیں شکستہ ہونا ہے اور چونکہ بیٹی کی ہیں سو اور غمزدہ کرتی ہیں -
اپنا اپنا ذوق ہے' اپنی اپنی فکر -
 
3CQr045.jpg
ٹریل 5 محمد تابش صدیقی بھائی آپکی اجازت ہو تو دو چار تصویریں شئیر کروں۔
 
ابن توقیر

محفلین
3CQr045.jpg
ٹریل 5 محمد تابش صدیقی بھائی آپکی اجازت ہو تو دو چار تصویریں شئیر کروں۔
بھیا میری رائے میں اگر الگ سے لڑی بنالیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ آپ کے گاؤں کی تصاویر بھی زبردست ہیں جو ایک لڑی میں جمع ہیں۔اسی طرح آپ کے کیمرے کا کمال بھی ایک ہی جگہ نئی لڑی میں اکھٹا ہو تو بہتر رہے گا اور الگ سے گیلری بن جائے گی جیسے یہ تابش بھیا کی گیلری ہے۔
 
جی بہتر ہے کچھ ٹریل 5 کی تصاویر تھیں اس لیے یہاں تابش بھائی کی گیلری میں شئیر کر رہا تھا۔
 
Top