حسیب نذیر گِل
محفلین
میں نے یہ والا آرٹیکل پڑھا ہے۔تھوڑی سمجھ بوجھ آگئی ہے کیمرے کے فیچرز کی۔کیمرے سے کھینچی گئی تصویر کا اچھا ہونا کئی باتوں پر منحصر ہے
سب سےاہم کیمرا نہیں بلکہ وہ جگہ ہے جہاں یا جسکی آپ تصویر کھینچنا چاہ رہے ہیں
تصویر کا کھینچنا روشنی پر بہت زیادہ منحصر ہے
یعنی تصویر کھینچنے والا اچھی طرح جانتا ہو کہ وہ کیا اور کس کی تصویر کھینچ رہا ہے
پھر بات آتی ہے کہ کیا وہ جس کیمرے سے تصویر کھینچ رہا ہے وہ استعمال کرنا آتا ہے
کیا اسکو اسکے سارے فیچرز معلوم ہیں کیا ان فیچرز کو استعمال کرنا جانتا ہے
پھر آپ کیمرے کی بات کریں کئی لوگ چھوٹے کیمرے سے بھی اچھی تصویریں اتار لیتے ہیں اور کچھ اچھے خاصے کیمرے سے بھی اچھی تصویر نہیں کھینچ پاتے
جس طرح اگر آپ نے تعبیر صاحبہ کی کچھ تصویریں دیکھیں ہوں تو ان میں شیشہ پر فلیش نظر آرہی ہے
اسی طرح کچھ تصویروں میں سورج کے سامنے تصویر کھینچی ہے وہ بھی کافی کالی آئیں ہیں یعنی کچھ زیادہ پتہ نہیں چل رہا
شمشاد بھائی کی وہ بات کہ بیٹری والا کیمرہ لیجئے گا بلکل ٹھیک ہے سیل بہت جلدی ختم ہوجاتے ہیں
اور تھوڑا بہت علم بھی ہے کیمرہ استعمال کرنیکا