یہ لاکھوں والے کیمرے :brokenheart: میں کب بزنس مین بنوں گا :roll:
ویسے بھی آجکل کے کامیاب بزنس مینز نے ٹین ایج میں ہی کاروبار شروع کیا تھا۔اور بہت معمولی سے کام سے بہت اونچا پہنچ گئے
یہ سچ ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنا خصوصا اس آدمی کیلیے جس کے پاس سرمائے کی کمی ہو اور سیاسی تعلقات نہ ہوں مشکل ہے لیکن
ہمت مرداں مدد خدا
 
وجی

لائبریرین
ہاہاہا۔میرا ایک دوست بھی اسی قسم کا مشورہ دے رہا تھا لیکن وہ پروفیشل کیمرے کا مقابلہ تو نہیں کرسکتا ناں
ارے بھائی تو یہ کونسے پروفیشنل کیمرے ہیں پروفیشنل کیمرے تو کم از کم 80 ہزار سے لاکھوں میں ملیں گے آپکو
 
ارے بھائی تو یہ کونسے پروفیشنل کیمرے ہیں پروفیشنل کیمرے تو کم از کم 80 ہزار سے لاکھوں میں ملیں گے آپکو
آہو مجھے پتہ ہے DSLR کیمرے جنکی تصویر کا سائز بھی دسیوں ایم بی میں ہوتا ہے
لیکن یہ میرے جیسے کیلیے پروفیشنل ہی ہے۔اور موبائل سے بہتر ہیں
 
ساجد

محفلین
حسیب نذیر گِل میرے پاسSony Cyber-shot DSC - W200 کیمرہ ہے۔ ساختہ جاپان ہے اور ہر لحاظ سے بہترین ہے۔ یہاں اس کی Specifications موجود ہیں اور نیچے اس کے امیجز۔
sony-cybershot-dsc-w200_front.jpg
images
 
ساجد

محفلین
ویسے بھی آجکل کے کامیاب بزنس مینز نے ٹین ایج میں ہی کاروبار شروع کیا تھا۔اور بہت معمولی سے کام سے بہت اونچا پہنچ گئے
یہ سچ ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنا خصوصا اس آدمی کیلیے جس کے پاس سرمائے کی کمی ہو اور سیاسی تعلقات نہ ہوں مشکل ہے لیکن
ہمت مرداں مدد خدا
نہیں حسیب یہ بات چند ایسے کاموں کے لئے درست ہو سکتی ہے جو خصوصی نوعیت کے ہوں۔پاکستان میں مسئلہ ہے کہ ہم ایمانداری سے کام نہیں کرتے اور فیل ہو جاتے ہیں۔ راتوں رات امیر بننے کے چکر میں ہر قسم کا کاروباری فراڈ اور بے ایمانی کرتے ہیں اور اپنی ساکھ گنوا بیٹھتے ہیں۔ اگر ایمانداری سے کوئی بھی بزنس کیا جائے تو بہت کامیابی ملتی ہے ۔ اس کے لئے تھوڑا صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور غلط لوگوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے بچنے کی ضرورت۔
 
درست فرمایا آپ میں بھی پہلے راتوں راتوں امیر ہونے کے خواب دیکھتا تھا لیکن اب بزنس مینز کے حالات پڑھ کر یہ جانا ہے کہ آپکو اوپر جانےکیلیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صبر کا دامن کبھی نہ چھوڑیں
اسی لیے اب میں بالکل صفر سے کام شروع کرنے کا سوچ رہا ہوں ایمانداری کے ساتھ اور انشاللہ کامیابی حاصل کروں گا
 
عمر سیف

محفلین
سونی کے کیمرے اچھے ہیں ڈیجیٹل کیمرہ میں آپ نائکون اور کینن کا بھی دیکھ سکتے ہیں۔ بحرین میں اچھے کیمروں کی قیمتیں 80 دینار سے اوپر ہیں ۔ اور اگر آپ پروفیشنل تلاش کر رہے ہیں تو پھر وہ 300 دینار سے اوپر۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہاں سونی کا اوسط اچھا کیمرہ کم از کم 800 ریال کے لگ بھگ ملے گا۔ جو کہ پاکستانی 20 ہزار سے اوپر بنیں گے۔
میں نے آج سے دو سال پہلے سونی کا کیمرہ لیا تھا 14 میگا پیکسل کا 750 درہم میں اس دفعہ چھ ماہ پہلے اس کی قیمت 650 تھی اور اب کا پتہ نہیں
 
سونی کے کیمرے اچھے ہیں ڈیجیٹل کیمرہ میں آپ نائکون اور کینن کا بھی دیکھ سکتے ہیں۔ بحرین میں اچھے کیمروں کی قیمتیں 80 دینار سے اوپر ہیں ۔ اور اگر آپ پروفیشنل تلاش کر رہے ہیں تو پھر وہ 300 دینار سے اوپر۔
بھیا اتنی اوقات نہیں کہ 300 دینار والا لے سکیں۔
 
ساجد

محفلین
اسکی قیمت کیا ہے یہاں
میرا خیال ہے کہ ساختہ جاپان تو شاید یہاں سے ملے گا نہیں۔ دبئی وغیرہ سے مستعمل آیا ہوا تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ویسے بھی یہ پرانا ماڈل ہے میں نے چھ سال قبل مدینہ منورہ سے 1180 ریال کا خریدا تھا۔ آپ Cybershot کا کوئی نیا ماڈل لے لیں۔ یہ درست کہ جاپان کے بنے کیمرے کم پکسل کے بھی ہوں تو چائنا کے زیادہ پکسل کے کیمروں کی نسبت اچھا رزلٹ دیتے ہیں لیکن اگر آپ کسی جاپانی کمپنی کا میڈ ان چائنا کیمرہ بھی لے لیں تو وہی رزلٹ ملے گا۔ سام سنگ کی چائنا کوالٹی البتہ اُن کی کورین کوالٹی سے کم تر ہوتی ہے لیکن معروف جاپانی برانڈز کی کوالٹی میں ساختہ چین ہونے سے فرق نہیں آتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میموری کا علم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ معلوم کریں کہ built in میموری کتنی ہے اور یہ کہ external memoryکون سے استعمال ہو سکتی ہے اور یہ کہ مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہے کہ نہیں؟ آجکل ایسے میموری کارڈ آتے ہیں جو موبائل فون اور کیمروں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
یہ کیا ساجد بھائی آپ نے تو مجھے اس کی کچھ اور قیمت بتائی تھی، میں وہی لکھنے والا تھا۔
شمشاد بھائی ، مجھے ٹھیک سے یاد نہیں لیکن امکان غالب یہی ہے کیونکہ میں نے اس کی انوائس دیکھ کر قیمت نہیں لکھی۔ ویسے مجھے یاد ہے کہ جب میں نے یہ خریدا تھا تب آپ سے اس کی قیمت کی بات ہوئی تھی ۔ آپ وہ قیمت ضرور لکھ دیں تا کہ حسیب کو درست اندازہ مل سکے اور مجھے بھی یاددہانی ہو جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی اس وقت آپ نے اس کی قیمت 1980 ریال بتائی تھی اور کیمرے کی تصویر بھی محفل میں دی تھی۔ یہ غالباً آپ کے یہاں سے جانے سے چند ہی دن پہلے کی بات ہے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی اس وقت آپ نے اس کی قیمت 1980 ریال بتائی تھی اور کیمرے کی تصویر بھی محفل میں دی تھی۔ یہ غالباً آپ کے یہاں سے جانے سے چند ہی دن پہلے کی بات ہے۔
شمشاد بھائی ، میں اسی کی انوائس تلاش کر رہا ہوں۔ آپ کے یاد دلانے پہ مجھے شک ہوا کہ واقعی میں نے اندازے سے غلط قیمت درج کر دی ہے۔
 
Top