کیمرے کے بارے پہلے یہ سوچ لیں کہ آیا آپ نے پوائنٹ اینڈ شوٹ کرنا ہے یا باقاعدہ اچھی تصویریں لینی ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی چوائس کے لئے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرہ مل جائے گا آپ کی مطلوبہ قیمت پر۔ تاہم اگر آپ زوم کا آپشن لینا چاہ رہے ہیں جو دس ایکس تک ہو یا اس سے زیادہ تو پھر بیس ہزار سے اوپر کا سوچیں۔ تاہم اس میں اکثر کیمرے بیٹری والے نہیں ہوتے اور سیل ڈالنے پڑتے ہیں۔ میرے پاس ایک کینن کا اسی طرح کا SX110 کیمرہ ہے جس میں دو سیل ڈلتے ہیں۔ عام طور پر 400 سے 600 تک تصاویر میں ان دو سیل کی مدد سے کھینچ لیتا ہوں۔ زوم کا استعمال بھی خوب کرتا ہوں کہ 10 ایکس کا زوم ہے
اچھی فوٹوگرافی کے لئے نہ صرف ڈیجیٹل بلکہ ڈی ایس ایل آر ہونا بھی بہتر ہے۔ اس ضمن میں کیمرے کی قیمت چالیس ہزار سے اوپر سمجھیں، ہر الگ قسم کا لینز اضافی الگ سے خریدنا ہوگا۔ اس میں عام طور پر بیٹری ڈلتی ہے۔ ڈیڑھ سال سے زیادہ کے عرصے میں میں نے پندرہ ہزار تصویریں کھینچی ہیں اور شاید تین یا چار بار بیٹری کو ری چارج کیا ہوگا۔ یہ والا کیمرا کینن کا ہی ہے جو 450D ہے۔ اس میں محض ساڑھے تین ایکس کا زوم ہے
کیمرہ ہر بندے کی اپنی چوائس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں کیمرہ لینا ہے تو کینن کا لیں۔ کینن کے میرے پاس جتنے بھی کیمرے تھے اور ہیں، سب کے سب میڈ ان جاپان ہیں۔ ایک بھی میڈ ان چائنا نہیں لیا۔ پیٹکس اور منولٹا بھی اچھے ہیں اور اسی طرح سونی بھی اچھا ہے لیکن زیادہ تر یہ میڈ ان چائنا ہوتے ہیں۔ تاہم کوڈک والے بھی بعض بعض ماڈل بہت غضب کے دیتے ہیں۔ اب تو ڈیجیٹل کیمرے بھی تھری ڈی کے ساتھ آ رہے ہیں جن کی قیمت 30،000 سے زیادہ نہیں