Muhammad Qader Ali

محفلین
میرا ذاتی مشورہ تو یہ ہے کہ اگر آپ کا کوئی رشتہ دار کسی غیرملک میں ہے تو آپ ان سے کیمرا منگوالیں۔
یہاں پر تمام کیمرے چائنا میڈ ہیں۔ سائبر شاٹ جس کی قیمت 20000 ہے اس سے کہیں بہتر سام سنگ کا 7000 والا کیمرا ہے۔
پرانے کیمرے جو جاپان میڈ ہیں ان کے پانچ میگا پکسل کا رزلٹ ان کیمروں سے 50 گنا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
بحرحال نئے کیمرے میں آپ سام سنگ کا دیکھیں۔ سستا بھی ہوگا اور اچھا بھی۔:)
میں ہوں نا رشتہ "اردو ویپ" کا
لیکن میں کب آرہا ہوں یہ مجھے بھی نہیں معلوم۔
تقریبا 15 روز قبل 16 میگا پگزل کا کینن کیمرا ایک سو پچتر درھم میں میرے بچوں نے خریدا۔
یعنی پاکستانی روپیس ہوتے ہیں تقریبا 4000 روپے۔
 
میں ہوں نا رشتہ "اردو ویپ" کا
لیکن میں کب آرہا ہوں یہ مجھے بھی نہیں معلوم۔
تقریبا 15 روز قبل 16 میگا پگزل کا کینن کیمرا ایک سو پچتر درھم میں میرے بچوں نے خریدا۔
یعنی پاکستانی روپیس ہوتے ہیں تقریبا 4000 روپے۔
اب آپ کب آنے کی بات کرکے کنی کترا رہے ہیں:)
یعنی سونی کے کیمرے مہنگے ہیں اور کینن کے سستے
 
آپکی پسند کونسی ہے
نان پروفیشنل میں۔
بھئی میں نے دو ڈیجیٹل کیمرے استعمال کرکے دیکھے ہیں
ایک سونی سائبر شاٹ کا کوئی ماڈل تھا 10 میگا پکسل تھا۔اسی تصاویر کی کوالٹی مجھے بالکل پسند نہیں تھی
دوسرا Pentax کا ایک کیمرہ تھا۔بالکل ٹوٹا ہوا۔لیکن اسکی تصاویر حیران کن تھیں۔بہت زبردست رزلٹ تھا اسکا۔
 
جیسے آپ کی مرضی۔ حفیظ سینٹر سے آپ کو اچھی چیز مل جاتی ہے
میرا دوست گیا ہے حفیظ سنٹر۔میں نےاسے سونی،کینن اور پینٹاکس کے مختلف نئے اور یوزڈ ماڈلز کے ریٹ پتہ کرنے کوکہا ہے
شام کو پتہ چلے گا کہ کیا صورتحال ہے
 

عمر سیف

محفلین
میرا دوست گیا ہے حفیظ سنٹر۔میں نےاسے سونی،کینن اور پینٹاکس کے مختلف نئے اور یوزڈ ماڈلز کے ریٹ پتہ کرنے کوکہا ہے
شام کو پتہ چلے گا کہ کیا صورتحال ہے
ہمارے استعمال میں ابھی یہ کیمرہ ہے
اور بہترین رزلٹ ہے اس کا۔
 
میں یہاں وجی کی بات سے اتفاق کروں گا کیمرہ کا کردار اہم ہے لیکن تصویر بنانی بھی آنی چاہیے ورنہ ایک اچھا کیمرہ بھی بیکار تصویر دے گا۔ میرے پاس Sony CyberShot W530 ہے اور میں نے اسے ستمبر 2011 میں 13000 کا لیا تھا 14 مہینے کی سونی وارنٹی کے ساتھ۔ آج اسے ایک سال سے اوپر ہو گیا لیکن اس کا کچھ نہیں بگڑا۔ 14 میگا پگزلز اور کارل زیسز کے لینزز اور 4 ایکس آپٹیکل زوم۔ یہ رہی اس کی فوٹو۔
16_10611_2.jpg

رزلٹ دیکھنا چاہو تو میری فیس بُک البمز دیکھ سکتے ہو۔:) اب تو اس سیریز کے نئے ماڈلز آچکے ہیں جو اسی قیمت میں زیادہ فیچرز کے ساتھ دستیاب ہیں۔ اگر تمھارا ارادہ مناسب قیمت کا کیمرا لینے کا ہی ہے تو سونی سائبر شاٹ ہی لینا کیونکہ Canon اور Nikon کے لو رینج کیمرے پرفارمنس میں اتنے عمدہ نہیں کہ جتنے ان کے DSLR کیمرے مشہور ہیں۔
میگا پگزلز سے بھی زیادہ اہم ہوتے ہیں کیمرے کے لینز، آپٹیکل زوم اور اس کے فیچرز۔ سونی کے ہی کیمروں میں تم سونی لینزز اور کارل زیسز لینزز دیکھوں گے اور کارل زیسز لینزز والے کیمرے قیمت میں زیادہ ہونگے۔ سونی اپنے لو رینج کیمروں میں بھی کارل زیسز لینزز دیتا ہے جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے۔ ایک بات اور کہ لو رینج کیمرے اس قابل نہیں ہوتے کہ وہ 16 میگا پگزلز یا 14 میگا پگزلز پر ایک شاندار تصویر دے سکیں، بہت سی ٹیکنکل خامیاں صاف نظر آئیں گی لیکن پراڈکٹ میکرز اس بات سے لاپرواہ یا پھر بے پرواہ دھڑا دھڑ ایسی پراڈکٹس مارکیٹ میں سیل کئے جا رہے ہیں شاید اس لیئے کہ ان کیمروں کو خریدنے والے کوئی پروفیشنلز نہیں بلکہ ایک عام یوزر ہوتا ہے جو کسی بھی ٹیکنکل ڈیٹیل سے لاعلم ہوتا ہے۔ اس لیئے تم اگر 25 ہزار تک کا کوئی بھی کیمرا لے رہے ہو تو میگا پگلزلز کے چکر میں نہ رہنا بلکہ فیچرز اور لینزز دیکھنا اور ساتھ ساتھ آپٹیکل زوم بھی۔ سونی سائبر شاٹ کی ایک اور خوبی بتاؤں کہ اس کی بیٹری پرفارمنس بہت عمدہ ہے۔ کینن اور نائکون کے لو رینج کیمروں سے دوگنی عمدہ۔
اسکے بارے میں کیا خیال ہے؟
 
Top