کیمسٹری لیب کا عشق !

جیا راؤ

محفلین
اور میں جو کئی دن کے تذبذب آمیز حذر کے بعد آیا ہوں ، کیا میری بھی چھٹی ؟؟
کبھی کبھی سوچتا ہوں ہمیشہ کیلئے رخصت لے لوں اس کارِزندگانی سے ۔۔ :(

یہ آپ کو کیا ہوا؟؟؟ کیسی باتیں کر رہے ہیں ! :eek::eek::eek:
ویسے آپ کو چھٹی کا نہیں کہا تھا۔۔۔ :):)
 
مغزل

محفلین
یہ آپ کو کیا ہوا؟؟؟ کیسی باتیں کر رہے ہیں ! :eek::eek::eek:
ویسے آپ کو چھٹی کا نہیں کہا تھا۔۔۔ :):)

کچھ نہیں ۔ دوست ۔۔
بس ۔۔۔

’’ لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں ‘‘
یا
"کس کی بنی ہے عالمِ ناپائیدار میں "

خیر۔۔ جانے دو۔
سلامت رہو ۔۔ خوش رہو
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ :ڈ
کیمسٹری لیب سے مجھے اپنی یونیورسٹی لیب یاد آ گئی جہاں اکثر کوئی نہ کوئی گلاس آپریٹس میرے ہاتھوں شہید ہوتا رہتا تھا اور میری پاکٹ منی کا بڑا حصہ ان کی پیمنٹ میں چلا جاتا تھا :ڈ
جیا اتنی اچھی نظم شیئر کی ہے آپ نے :flower: ۔ بہت شکریہ :)
 
فرخ

محفلین
جیا بہت خوب۔۔۔
مجھے اپنے سکول کی کیمسٹری لیب یاد آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں‌مجھے سب سے زیادہ مزے کا کام "میگنیشیم" کو جلا کر چمکدار شعلے نکالنا لگتاتھا۔۔۔۔
:)

زندگی ہو گئی Unsaturated Hydrocarbon کی طرح
اور ہم پھرتے ہیں آوارہ Hydrogen کی طرح
ویسے تو میں اب بھی ایسی آوارہ گردی کرتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بہت شکریہ فرحت۔۔۔ :grin::grin:
 
جیا راؤ

محفلین
جیا بہت خوب۔۔۔
مجھے اپنے سکول کی کیمسٹری لیب یاد آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں‌مجھے سب سے زیادہ مزے کا کام "میگنیشیم" کو جلا کر چمکدار شعلے نکالنا لگتاتھا۔۔۔۔
:)

ویسے تو میں اب بھی ایسی آوارہ گردی کرتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نظم کی پسندیدگی کا شکریہ فرخ۔۔۔ :)
ایسی آوارہ گردی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔۔۔ :grin:
 
ارم

محفلین
حساب کے طالب علم کا محبت نامہ۔۔۔۔۔ دیکھ کر مجھے کیمسٹری لیب کی یہ غزل یاد آ گئی۔۔۔ جو شاید کسی Fsc کے اسٹوڈینٹ نے لکھی ہے۔۔۔ :grin:

نہ کیمسٹری ہوتی، نہ میں اسٹوڈینٹ ہوتا
نہ یہ لیب ہوتی، نہ یہ ایکسڈینٹ ہوتا

ابھی Practical میں نظر آئی اک لڑکی
سندر تھی ناک اسکی Test Tube جیسی

باتوں میں اسکی Glucose کی مٹھاس تھی
سانسوں میں Ester کی خوشبو بھی ساتھ تھی

آنکھوں سے جھلکتا تھا کچھ اس طرح کا پیار
بن پئیے ہو جاتا تھا Alcohol کا خمار

Benzene سا ہوتا تھا اسکی Presence کا احساس
اندھیرے میں ہوتا تھا Radium کا احساس

نظریں ملیں Reaction ہوا
کچھ اس طرح Love کا Production ہوا

لگنے لگے اس کے گھر کے چکر ایسے
Nucleus کے گرد Electron ہو جیسے

اس دن ہمارے Test کا Confirmation ہوا
جس دن اس کے ڈیڈی سے ہمارا Introduction ہوا

سن کر ہماری بات وہ ایسے اچھل پڑے
Ignesiun Tube میں جیسے Sodium بھڑک اٹھے

وہ بولے ہوش میں آؤ، پہچانو اپنی اوقات
Iron مل نہیں سکتا کبھی Gold کے ساتھ

یہ سن کر ٹوٹا ہمارا ارمانوں بھرا Beaker
اور ہم چپ رہے Benzaldehyde کا کڑوا گھونٹ پی کر

اب اسکی یادوں کے سوا ہمارا کام چلتا نہ تھا
اور لیب میں ہمارے دل کے سوا کچھ جلتا نہ تھا

زندگی ہو گئی Unsaturated Hydrocarbon کی طرح
اور ہم پھرتے ہیں آوارہ Hydrogen کی طرح

بہت اچھا لکھا ہے جس نے بھی لکھا ہے
 
Top