کینیڈا کی طرف ہجرت

قیصرانی

لائبریرین
بھائی جان بتا چکا ہوں۔ جیسا کہ لگتا ہے کہ آپ کےدوست سعودیہ میں اچھی جاب کر رہے ہیں اور معقول کما رہے ہیں۔ تو اگر تو ان کی کل ترجیح مزید پیسا کمانا ہے تو میں انہیں کینیڈا یا کسی بھی دوسرے ملک محض اس وجہ سے ہجرت کرنے کا مشورہ ہرگز نہیں دوں گا۔
کینیڈا بالخصوص اور ترقی یافتہ ممالک بالعموم ، محض اس ایک ترجیح کے لئے مناسب نہیں۔
اگر پوچھیں کہ میں یہاں کیوں ہوں تو میرا مقصد محض زیادہ پیسا کمانا نہیں۔ نہ محض جسمانی و نفسانی عیاشی میرا نصب العین ہے۔ جو کچھ مجھے چاہیے اور جو میری ترجیحات ہیں وہ آپ کی سعودی طرز فکر میں سمجھ نہیں آئے گا۔ :)
یہ عسکری پر ظلم ہے کہ وہ تو اس سعودی سوچ کے خلاف ہیں اور آپ انہیں الٹا سعودی سوچ کا کہہ رہے ہیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر اس نیت سے وہ بندہ جانا چاہ رہا ہے تو پھر اسے کسی ایجنٹ کے ذریعے یونان بھجوا دیں۔ ساری مستی ناک کے راستے بہہ جائے گی۔ یعنی ایک پنتھ دو کاج :)
اگر چاہیں تو پس پردہ خود ہی ایجنٹ بن جائیں۔ پیسے بھی کھرے اور دوست کو سبق بھی کھرا :) اگر اتنا اچھا دوست نہیں تو اسے سڑک کے راستے ایران بھجوا دیں۔ راستے میں ہی کام ہو جائے گا
 
Top