کیڈٹ کالج کے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے اکیڈمی

جاسمن

لائبریرین
کیڈٹ کالج میں آٹھویں میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے کسی بڑے شہر میں کسی اچھی سی اکیڈمی کا کسی کو پتہ ہو تو بتائے۔
 
یاز

محفلین
سوال نمبر ایک: کیڈٹ کالج کیا ہوتے ہیں؟
سوال نمبر دو: کیڈٹ کالج کیوں ہوتے ہیں؟
 
آپا، میں بڑے شہروں کی اکادمیوں سے تو واقف نہیں۔ آن لائن تحقیق کے دوران جو کچھ معلوم ہوا ان میں البتہ ایک ادارہ قابلِ اعتماد معلوم ہوتا ہے۔
زاویہ اکادمی
عموماً ڈاٹ ای ڈی یو ڈومین عام تعلیمی اداروں کے پاس نہیں ہوتی۔ کیڈٹ کالج کے لیے تیاری کروانے والی تو شاید یہ واحد اکادمی ہے جس کے پاس گویا ایک قسم کی حکومتی تائید موجود ہے۔
میرا مشورہ ہو گا کہ آپ ان سے فون پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر لیں۔ اگر تشفی ہو جائے تو بہتر، ورنہ متبادلات تو مل ہی جائیں گے۔
 
جزاک اللہ خیرا۔
میں انتہائی شکر گذار ہوں۔
اللہ آپ کی سب تمنائیں پوری کرے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے سمجھ نہیں آتی زکریا اور عارف کریم ہر وقت طنز کے موڈ میں کیوں رہتے ہیں۔کوئی مذہب پسند اگر اس طرح کی پوسٹ کرے تو آپ لوگ شدید بُرا مناتے ہیں۔ خود ہر وقت طنز،طعنے،مزاق اُڑانا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کس طرح کا مزاج ہے؟
یہاں اِس جگہ آپ لوگوں کو کیا کہا گیا ہے؟؟
 
محمدصابر

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک چوبیس، پچیس سالہ نوجوان اپنے والد کے ہمراہ ریل گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔۔۔وہ نوجوان بہت اشتیاق سے ریل گاڑی کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا،
"بابا دیکھیں درخت کیسے پیچھے کی طرف جارہے ہیں" اچانک نوجوان پُرمسرت انداز میں چلایا۔۔۔۔۔ باپ اپنے بیٹے کا اشتیاق دیکھ کر مسکرا دیا۔ لیکن ایک جوڑا جو ساتھ سفر کر رہا تھا اس نے کافی عجیب سی نظروں سے اس بچکانہ رویہ کو دیکھا۔
کُچھ ہی دیر بعد نوجوان دوبارہ چلایا، "بابا دیکھیں بادل ہمارے ساتھ ساتھ بھاگ رہے ہیں"، وہ جوڑا اس مرتبہ خود کو روک نہ سکا، اور اس کے بوڑھے والد سے کہا؛
"آپ اپنے بیٹے کو کسی اچھے ڈاکٹر کو کیوں نہیں دکھاتے ؟؟"
بوڑھا باپ یہ سن کر مسکرایا اور پھر کہا؛
"میں نے دکھایا ہے اور ہم بس ابھی ہاسپٹل سے ہی واپس جارہے ہیں، میرا بیٹا پیدائشی نابینا تھا جس کو آپریشن کے بعد آنکھیں ملی ہیں اور وہ دیکھنے کے قابل ہوا ہے۔۔۔۔۔"
 
ربیع م

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آتی زکریا اور عارف کریم ہر وقت طنز کے موڈ میں کیوں رہتے ہیں۔کوئی مذہب پسند اگر اس طرح کی پوسٹ کرے تو آپ لوگ شدید بُرا مناتے ہیں۔ خود ہر وقت طنز،طعنے،مزاق اُڑانا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کس طرح کا مزاج ہے؟
یہاں اِس جگہ آپ لوگوں کو کیا کہا گیا ہے؟؟

یہ چیز اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ محض اسلام ہی نشانہ نہیں بلکہ ہماری ہر چیز ان کے نزدیک مضحکہ خیز ہے، حالانکہ پاکستانی فوج ایک خاصہ متوازن ادارہ ہے جہاں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، اس کے باوجود طنز و مزاح کی یہ بارش کافی معنی خیز ہے۔
 
ربیع م

محفلین
جی ہاں تبھی کرائے کے سپاہیوں کی تصاویر تو بڑے فخر سے شئیر کی جاتی ہیں لیکن اگر کوئی پاکستانی فوج جیسے نظریاتی ادارے میں جانے کا سوچے(اگرچہ نظریاتی طور پر چند جزئیات سے اختلاف رائے کا آپ حق رکھتے ہیں) تو اس طنز و طعنہ کی تیر اندازی کی جاتی ہے۔
 
Top