کی بورڈس سے متعلق ایک سوال

طمیم

محفلین
مخصوص حروف کی یونی کوڈ قدریں

جیسا کہ بیان کیا گیا ہے کہ ایک ہی حرف کی اردو اور عربی میں‌مختلف قدریں ہیں۔
کیا کوئی ان حروف کی قدریں بتا سکتا ہے تاکہ میں‌اپنے کی بورڈ کو چیک کرلوں اسی طرح دوسروں کا بھی فائدہ ہوجائے گا۔
حرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عربی قدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو قدر
 
بلال

اردو "ک" 06a9

عربی "ك" 0643

اردو "ہ" 06c1

عربی "ه" 0647

اردو "ی" 06cc

عربی "ي" 064a
 
الف عین

لائبریرین
عارف، چارٹ سے یہ کہاں معلوم ہوتا کہ کون سا وہ ک ہے یا کون سی ہ، جو اردو میں استعمال ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر طمیم کو وہی معلومات چاہئے تھی۔
 
arifkarim

معطل
عارف، چارٹ سے یہ کہاں معلوم ہوتا کہ کون سا وہ ک ہے یا کون سی ہ، جو اردو میں استعمال ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر طمیم کو وہی معلومات چاہئے تھی۔

باباجانی، اس چارٹ میں ہر ویلیو کے آگے اسکی زبان بھی لکھی ہوتی ہے۔ اور اردو / عربی / فارسی کی ویلیوز ظاہر ہے مختلف ہیں اور ہر سال نئی شامل ہوتی رہتی ہیں۔ اسلئے اس چارٹ کو سمجھنا اور اپڈیٹ رکھنا بہت ضروری ہے:
b073.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

طمیم

محفلین
اردو "ک" 06a9

عربی "ك" 0643

اردو "ہ" 06c1

عربی "ه" 0647

اردو "ی" 06cc

عربی "ي" 064a
کیا ان حروف کے علاوہ بھی کوئی ایسے حروف ہیں جن کی اردو اور عربی کی قدروں میں‌فرق ہے ۔
کیا فارسی زبان میں‌پائے جانے والے اردو حروف کی قدریں عربی کے مطابق ہیں یا اردو کے مطابق۔
 
arifkarim

معطل
کیا ان حروف کے علاوہ بھی کوئی ایسے حروف ہیں جن کی اردو اور عربی کی قدروں میں‌فرق ہے ۔
کیا فارسی زبان میں‌پائے جانے والے اردو حروف کی قدریں عربی کے مطابق ہیں یا اردو کے مطابق۔

جی ہاں، اور بھی ہیں۔ مثلاً :
ۂ، ۃ
وغیرہ، مکمل لسٹ تو اوپر فراہم کر چکا ہوں۔ اسے کھولیں اور اوپر Urdu سرچ کر لیں۔ تمام اردو ویلیوز واضح ہو جائیں گی۔ یہی عمل فارسی اور عربی کیلئے دہرا لیں۔
یاد رہے کہ خالی حروف تہجی کے علاوہ علامات، القابات میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔ مثلاً اردو جزم مختلف ہے عربی والی سے!
 
بلال

محفلین
کیا ان حروف کے علاوہ بھی کوئی ایسے حروف ہیں جن کی اردو اور عربی کی قدروں میں‌فرق ہے ۔
کیا فارسی زبان میں‌پائے جانے والے اردو حروف کی قدریں عربی کے مطابق ہیں یا اردو کے مطابق۔

یہ رہا اردو حروف کی یونیکوڈ قدروں کا چارٹ۔۔۔ باقی اگر آپ کے کی بورڈ کی قدریں مختلف ہیں تو انہیں آپ اگر چاہیں تو اردو کے مطابق کر سکتے ہیں۔
14-urdu-unicode-values.gif
 
طمیم

محفلین
Lrm/rlm

کی بورڈ بناتے ہوئے lrm/rlm سے کیا مراد ہے کیا اس کے ساتھ ٹیکسٹ کی سمت منتخب کی جاتی ہے یا اس کا کچھ اور مقصد ہے
ایک جگہ اس کی ویلیو u+200f اور u+200e ملیں تھیں۔
 
الف عین

لائبریرین
زیک نے ایک جگہ یوعنی کوڈ کنٹرول کیریکٹر کے بارے میں ٹیوٹوریل پیش کیا تھا، اسے تلاش کرنا پڑے گا، خود ہی تلاش کر لیں۔
مختصر یہ کہ جب اردو کے درمیان انگریزی یا کوئی دوسری زبان جو بائیں سے دائیں لکھی جائے، تو تسلسل گڑبڑا جاتا ہے ٹیکسٹ کا۔ اس کے لئے یہ مارکس (لیفٹ ٹو رائٹ lrmاور پھر واپس آنے کے لئے رائٹ ٹو لیفٹ مارک rlm استعمال کیا جاتا ہے۔
 
طمیم

محفلین
جیسا کہ اسلام " ا س ل ا م " حروف کے ساتھ لکھا جاتا ہے کیا اس کو " ا س لا م " کی طرح بھی لکھا جاسکتا ہے ۔ اگر ایسا صحیح ہے تو "لا" کی کیا یونی کوڈ قدر ہے میں نے یونی کوڈ کی قدر " U+fefb " استعمال کی ہے لیکن " لا " کا لیگیچر نستعلیق فونٹ میں‌صحیح نظر نہیں آتا بلکہ ٹائمز فونٹ میں ہوجاتا ہے۔ کیا یہ صرف میرے ساتھ ہی ہے یا یہ بھی ویلیو غلط درج کی ہے ۔
یہ رہا اردو حروف کی یونیکوڈ قدروں کا چارٹ۔۔۔ باقی اگر آپ کے کی بورڈ کی قدریں مختلف ہیں تو انہیں آپ اگر چاہیں تو اردو کے مطابق کر سکتے ہیں۔
14-urdu-unicode-values.gif
 
الف عین

لائبریرین
’لا‘ لا لگیچر شاید کسی نستعلیق فانٹ میں ہے ہی نہیں، اسی لئے ا س لا م نسخ فانٹ میں نظر آئے گا۔
اس کے علاوہ اس پر غور کیا ہے کہ ا ل ل ہ لکھیں تو درست اللہ بنتا ہے، اگر ’ا ل شدہ کھڑا زبر ہ‘، تو درست نہیں آتا۔ الّٰہ ہو جاتا ہے۔
 
فاتح

میری نظر میں اس کی وجہ یہی ہے کہ ’ا ل شدہ کھڑا زبر ہ‘ اللہ کے غلط ہجے ہیں۔ اللہ میں دو لام ہیں ہیں اور اس کے درست ہجے ’ا ل ل شد کھڑا زبر ہ‘ ہیں اور یوں لکھنے پر نتیجہ "اللّٰہ"کی صورت میں نکلتا ہے۔
 
راقم

محفلین
آپ اس طرح لکھ کر دیکھیے۔

ایک مسئلہ ہے۔ ۔ ۔میں کرلپ کا کی بورڈ استعمال کررہا ہوں۔ تشدید اور کھڑا زبر ٹائپ نہیں ہو پاتے اسکے علاوہ ہمزہ جع واوء کے اوپر آنا چاہیئے وہ اس سے آگے آتا ہے مثال کے طور پر ہواوءں یا فضاوءں۔۔۔کچھ علاج اسکا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں ہے؟

السّلام علیکم، محترم محمود احمد غزنوی صاحب!
آپ ہواؤں اور فضاؤں لکھنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کر کے دیکھیے، شاید آپ کا مسئلہ حل ہو جائے۔
"owawShift7n "
سرخ رنگ واؤ کے اوپر ہمزے کے لیے ہے۔ یعنی "ؤ"

بڑی "ے "کے اوپر والے ہمزے کے لیے اس طرح لکھ کر دیکھیے۔
"Shift4y"
برائے "ئے"
والسّلام
 
الف عین

لائبریرین
بھائی میں تو اسلام کا طریقہ اپناتا ہوں، یعنی جہاں دو راستے ہیں، ان میں سہل اپناتا ہوں۔ ’ؤ‘ یہاں شفٹ ڈبلیو پر ہے جو واحد کیریکٹر ہے ایک ہی کی سٹروک سے بننے والا، اور وہی درست ہے۔ ’ئو‘ یا ’وْ‘ غلط ہیں، اگرچہ دیکھنے میں درست نظر آئیں۔ ’ئو‘ یعنی یو اور ڈبلیو تو بہر حال غلط ہی نظر آتا ہے۔
 
Top