نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ اس ویک اینڈ پر آپ لوگوں کے لیے زیادہ کام تو نہیں کر سکا۔ زیادہ وقت میرا دراصل آپ دوستوں کی ایک دیرینہ خواہش کی تکمیل میں گزرا۔ اب آپ ہر ویب پیڈ ایڈٹ کنٹرول میں CTRL+SPACE پریس کرکے اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو میں سویچ کر سکیں گے۔ اب ویب پیڈ کے اردو یا انگریزی mode ظاہر کرنے کے لیے visual cues استعمال کیے جائیں گے۔ جیسا کہ آپ استعمال کے دوران مشاہدہ کریں گے کہ اردو ٹائپنگ کے دوران ویب پیڈ کا پس منظر [bcolor=#80FF80:6d60c1278d]سبز[/bcolor:6d60c1278d] ہوگا جبکہ انگریزی ٹائپ کرنے دوران پس منظر [bcolor=#BFBFFF:6d60c1278d]نیلا (یا بنفشی)[/bcolor:6d60c1278d] ہوگا۔ مختصراً یہ کہ مستقبل میں باربار ماؤس کے ذریعے اردو سے انگریزی اور واپس تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس مقصد کے لیے موجود آپشن بٹن کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔ مذکورہ بالا پس منظر کے رنگ میں نے اپنی مرضی سے ڈال دیے ہیں۔ آپ چاہیں تو کوئی اور رنگ بھی تجویز کر سکتے ہیں۔ ایک اور امکان ایڈٹ کنٹرول کے کناروں (border) کا رنگ تبدیل کرنا بھی ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
اس کے علاوہ فائر فاکس پر بھی ویب پیڈ کے کچھ مسائل حل
ہوجانے چاہییں۔ میں یہ پوسٹ اس وقت ایکسپلورر میں ٹائپ کر رہا ہوں۔ اسی کا جواب فائر فاکس میں ٹائپ کرکے دیکھتا ہوں کیسے رہتا ہے۔ ابھی تک فائر فاکس پر کی بورڈ شارٹ کٹس کے ذریعے کاپی، کٹ اور پیسٹ کام نہیں کر رہے۔ ان پر بھی توجہ دیتا ہوں۔
جب میں ویب پیڈ میں ضروری تبدیلیاں کرکے فارغ ہوں گا تو اس کو علیحدہ سے ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کردوں گا۔ میں نے یہ بھی سوچا ہے کہ فورم کے صفحات کے بہتر لوڈ ہونے کے لیے ویب پیڈ کی جاواسکرپٹ کو کمپریس بھی کیا جا سکتا ہے۔