گائے کی حفاظت کے لیے انسانوں پر حملے

squarened

معطل
درست کوئی قائل نہیں۔ اور عالم تمام گہوارۂ امن ہے۔

لوگ تو یہاں چور ڈاکو بھی پکڑ کر جلا دیتے ہیں تو لوگوں کا فعل جواز تو نہیں بن جاتا، غلط چیز غلط ہی ہے چاہے وہ انڈیا میں ہو یا پاکستان میں۔

ممتاز قادری کے پجاری آپ کے مسلمان بھائی ناپسندیدہ کی ریٹنگ لگا گئے ہیں ایسے کم از کم درجن تو محفل ہی پر موجود ہیں

اگر کوئی دین کا درست فہم نہیں رکھتا تو اس میں قصور دین کا نہیں۔ مشعال کیس کے بعد سے اب تک مستقل علماء کرام بار بار لکھ رہے ہیں. یہ کل کے ایک کالم کا حصّہ

capturepzp.png
 
آخری تدوین:

squarened

معطل
باقی میں تو پہلے ہی صاف صاف لکھ چکی ہوں کہ جب بھی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ میرے لیے باعث شرم ہے، جن کا خیال ہے کہ اپنی گندگی نظر نہیں آتی، انہیں غالبا میری پوسٹ نظر نہیں آتی
مذہبی اعتبار سے گوشت کھانا اہم بھی میرے خیال میں کسی نے نہیں لکھا، بلکہ یہی بات ہوئی ہے کہ جب انڈیا میں جہاں جیسا قانون ہے اسی پر عمل کیا جائے
خود انڈیا والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ قانون توڑے بغیر زیادتیاں ہو رہی ہیں مگر غلط کو غلط کہنے کے لیے بھی شاید " جگر" چاہیے ہوتا ہے
 
زیک

مسافر
لوگ تو یہاں چور ڈاکو بھی پکڑ کر جلا دیتے ہیں تو لوگوں کا فعل جواز تو نہیں بن جاتا، غلط چیز غلط ہی ہے چاہے وہ انڈیا میں ہو یا پاکستان میں۔

اگر کوئی دین کا درست فہم نہیں رکھتا تو اس میں قصور دین کا نہیں۔ مشعال کیس کے بعد سے اب تک مستقل علماء کرام بار بار لکھ رہے ہیں

capturepzp.png
یعنی اگر انڈیا میں قانون بنا کر گائے ذبح کرنے والوں کو موت کی سزا دی جائے تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں؟
 
squarened

معطل
یعنی اگر انڈیا میں قانون بنا کر گائے ذبح کرنے والوں کو موت کی سزا دی جائے تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں؟

قانون کسی بنیاد پر بنتا ہے، گائے کا ایسا تقدس خود ہندو ثابت نہیں کر سکتے
آپ لڑی کو بیجا رخ پر پھیر کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
 
عثمان

محفلین
قانون کسی بنیاد پر بنتا ہے، گائے کا ایسا تقدس خود ہندو ثابت نہیں کر سکتے
آپ لڑی کو بیجا رخ پر پھیر کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
ہندووں کو اپنے اعتقاد کا تقدس آپ کے آگے ثابت نہیں کرنا اور نا آپ قائل ہوسکتے ہیں۔ بالکل جیسے کہ جن باتوں پر قتل کے آپ لوگ قائل ہیں اس کے وہ قائل نہیں۔
زیک کا سوال بالکل منطقی ہے کہ اگر وہ آپ ہی کی طرح قانون بنا ڈالیں تو آپ کے پاس کیا اعتراض رہ جائے گا ؟
 
squarened

معطل
ہندووں کو اپنے اعتقاد کا تقدس آپ کے آگے ثابت نہیں کرنا اور نا آپ قائل ہوسکتے ہیں۔
میں نے اپنے سامنے ثابت کرنے کا نہیں کہا، قانون سازی کرنے والوں کے سامنے ثابت کرنے کا مقصد تھا ورنہ انتہاپسند ہندو اس کا مطالبہ تو کرتے ہی ہیں

جس طرح ہمیں خود ہندوؤں کے گوشت کھانے کی خبر ملتی ہے، جس طرح سے وہاں سے گائے اسمگل ہوتی ہے میرا نہیں خیال کہ ان کی کسی مذہبی کتاب میں گائے کا اس درجہ تقدس ہو سکتا ہے

بالفرض و محال "سیکولر انڈیا" میں ایسا قانون بنتا ہے تو وہاں رہنے والوں کو اس کا بھی احترام کرنے چاہیے اور قانون ہاتھ میں لینے سے اجتناب کرنا چاہیے
 
اے خان

محفلین
میرے خیال میں اگر انڈیا میں گائے کا گوشت کھانے پر پابندی ہے. تو نہیں کھانا چاہیے. بکرے کا گوشت کھائیں. مرغی کا کھائیں. بھینس کا کھائیں. کیونکہ مسلمان وہاں اقلیت میں ہے. یا وہاں کے مسلمان پھر سے ہمت کر کے تقسیم ہند کا نعرہ لگا کر پاکستان ٹو بنائے. .
 
squarened

معطل
میرے خیال میں اگر انڈیا میں گائے کا گوشت کھانے پر پابندی ہے. تو نہیں کھانا چاہیے

١٠ صفحے ہو گئے یہی کہتے ہوئے کہ جہاں پابندی ہے وہاں عمل کیا جائے، کسی کو خود کشی کرنی ہوگی تو وہ کھلے عام گائے ذبح کرے گا. یہ سب واقعات سیاسی مقاصد سے ہندو ووٹ اکٹھا کرنے کے لیے ہو رہے ہیں. گائے خرید کر لے جاتے ہوئے دیکھا تو مار دیا، بکرے کا گوشت گھر میں پکا تو مار دیا، مویشی چراتے ہوئے مار دیا
 
زیک

مسافر
لوگ تو یہاں چور ڈاکو بھی پکڑ کر جلا دیتے ہیں تو لوگوں کا فعل جواز تو نہیں بن جاتا، غلط چیز غلط ہی ہے چاہے وہ انڈیا میں ہو یا پاکستان میں۔

اگر کوئی دین کا درست فہم نہیں رکھتا تو اس میں قصور دین کا نہیں۔ مشعال کیس کے بعد سے اب تک مستقل علماء کرام بار بار لکھ رہے ہیں. یہ کل کے ایک کالم کا حصّہ

capturepzp.png
یہ متحدہ علما کونسل کیا کہہ رہی ہے؟

Former K-P speaker, others lead rally demanding release of Mardan lynching suspects - The Express Tribune
 
شاید میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ میرا ایک دوست تھا ہندو نیپالی۔ ایک دن ہم ساتھ کھارہے تھے تو دیکھا کہ وہ گائے تو نہیں کھارہا پر پورک کھارہا ہے۔ پوچھا کہ ہندو تو ماس نہیں کھاتے اور کیوں بیف نہیں کھارہا۔ کہنے لگا بس کلچر کا مسئلہ ہے۔
 
میرا بھی ایسا ہی مشاہدہ ہے، ہندو لوگ جب بھی اپنے مذہب کی بات کرتے ہیں تو اسے کلچر طور پر ذکر کرتے ہیں، حتی کہ مسلمانوں کے مذہب کو بھی مسلمانوں کا کلچر کہتے ہیں۔
 
squarened

معطل

یہ کون سی کونسل ہے مجھے اس کا حدود اربعہ نہیں پتہ، نام ہی آج پہلے بار سنا ہے

اس واقعہ کے بعد کے بیانات
دیوبند مکتبہ فکر
299546details.png

بریلوی مکتبۂ فکر
299973details.png

اہل حدیث مکتبۂ فکر
299876details.png
 
Top