گانوں کے بول

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو: ڈرتے ڈرتے ایک گزارش کر رہا ہوں کہ ہندوستانی اور پاکستانی ، فلمی اور غیر فلمی گانوں کے بول پوسٹ کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے :oops: ۔ اگر آپ کو بات نہیں پسند آتی تو کوئی بات نہیں، نہیں کرتے :lol: ۔ دراصل میں پرانے گانے شوق سے سنتا ہوں، سوچا کہ شاید اس محفل کے حاضرین میں سے کچھ لوگ یہ شوق رکھتے ہوں۔
 
منہاجین

محفلین
ایسے نہ تھے ہم ۔ ۔ ۔

۔

ایسے نہ تھے ہم جیسی ہماری کی رسوائی لوگوں نے
کچھ تم نے بدنام کیا کچھ آگ لگائی لوگوں نے

۔
 
صابرحسین

محفلین
پرانے گانے

منہاجین بھائی بہت اچھے بہت اچھے چندپرانے گانوں کا لنک ہمیں بھی دے دیں۔ ہم بھی آپ کے شریک سفر ہیں۔
 
منہاجین

محفلین
کچھ گانوں اور پیروڈی بارے

سنتے تو شاید سبھی ہوں گے مگر اندر کا چور دل کی بات زبان پر لانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اگر نبیل کو کسی طرف سے مثبت جواب نہیں ملتا تو اختلاف بھی شاید کوئی نہیں کرے گا۔ کیا خیال ہے؟ ایسے امور میں خاموشی بھی ہاں ہوتی ہے۔

میری رائے میں بس ایک بات کا دھیان رہے کہ گانوں والی اور پیروڈی والی چوپالوں میں منتظمین کی طرف سے گاہے گاہے نظرثانی ہوتی رہے تاکہ غیراخلاقی اور سفلی جذبات کو ہوا دینے والا سطحی مواد اس خوبصورت ویب میں در نہ آئے۔ باقی سب ٹھیک ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین: اجی لاحول ولا قوۃ الا باللہ

ویسے آپ کٹ حجتی کرنے والوں سے کیسے نپٹ سکتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بلو کے گھر والے گانے میں عشق حقیقی کا پہلو دیکھتے ہیں۔
 
منہاجین

محفلین
سفلی جذبات اور عشق حقیقی

آج کے سائنسی دور میں شیطان بھی ذرا ماڈرن ہو گیا ہے، فقط لاحول سے بھاگنے والا نہیں ہے وہ۔ اس کے لئے کوئی اور رستہ اختیار کرنا ہو گا۔

سفلی جذبات کو ہوا دینے والے گانوں سے میری مراد "بلو کا گھر" نہیں تھا۔ میرا مطلب وہ چند گانے ہیں جو صراحتاً سفلی جذبات کو ہوا دیتے ہوں۔ اب آپ کے اگلے سوال سے بچنے کے لئے مثال عرض ہے:

ہم تم اِک کمرے میں بند ہوں اور چابی کھو جائے

اب اس گانے میں کون سا عشقِ حقیقی چھپا ہے، یہ آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔
 
منہاجین

محفلین
عشق حقیقی اور عشق مجازی

۔

عشق حقیقی کا دعویٰ آسان ہے اور نبھانا نہایت مشکل۔ اور رہا عشق مجازی! اس میں خلوص اور پختگی سے عشقِ حقیقی کا سا نتیجہ ملتا ہے۔ کلام حقیقی ہو یا مجازی روا ہے، بس سفلی اور سطحی نہ ہو، اس سے زیادہ میرا کچھ مقصد نہ تھا۔

قیس (مجنوں) لیلیٰ کے خیال میں مست چلا جا رہا تھا کہ ایک نمازی کے آگے سے گزر گیا۔

نمازی نے اس سے اعتراض کیا "دیکھتے نہیں! میں اللہ کی بارگاہ میں حالتِ نماز میں تھا اور تم نے میرے آگے سے گزر کر میری نماز خراب کر دی۔"

قیس نے جواب دیا: "میں تو اپنی لیلیٰ کے دھیان میں گم تھا، مجھے تم نظر ہی نہ آئے ، تم اللہ کے دھیان میں کیسے ہوتے ہو کہ مجھ جیسا دیوانہ آگے سے گزر جانے سے تمھاری نماز خراب ہو جاتی ہے"!!!

علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں:

وفاداری بشرطِ استواری اصلِ ایماں ہے
مرے بتخانے میں تو کعبے میں گاڑو برہم کو

۔
 
زیف سید

محفلین
علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں:

وفاداری بشرطِ استواری اصلِ ایماں ہے
مرے بتخانے میں تو کعبے میں گاڑو برہم کو

جناب۔ والا: مثال کے طور پر شعر تو آپ نے خوب پیش کیا لیکن شاعر کے نام میں تھوڑی ٹھوکر کھا گئے، یہ شعر علامہ اقبال کا نہیں بلکہ مرزا اسد اللہ خاں غالب کا ہے۔
خیر، یہ کٹ حجتی تو محض ایک بہانہ تھا، ہھاں آنے کا اصل مقصد اس فورم کے تمام کرتا دھرتا افرادکو مبارکباد پیش کرنا ہے۔ ہہ قدم میری نظر میں اردو کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

ایک مشورہ: نیچے دیے گئے چارٹ میں “دو زبر“ کی بجائے لفظ “تنوین“ زیادہ مناسب رہے گا۔ اس کے علاوہ علامت “کھڑی زیر“ بھی نظر نہیں آرہی جو “بعینہ“ جیسے الفاظ میں استعمال ہوتی ہے۔

مزید برآں، “سبمٹ“ کے بجائے اگر لفظ “ارسال“ استعمال کیا جائے تو کیسا رہے گا؟

امید ہے اب اکثر ملاقات ہوتی رہے گی۔ میرا تھوڑ بہت تعلق اردو لسانیات اور ادب سے ہے۔ اس ضمن میں اگر میں کسی کام آسکا تو مجھے نہایت خوشی ہو گی۔

آداب عرض ہے،

زیف
 
منہاجین

محفلین
اللہ تعالی نے بانگِ درا میں فرمای

توجہ دلانے کا شکریہ۔ اپنی اِس نادانی پر وہ مثل یاد آ رہی ہے:

اللہ تعالی نے بانگِ درا میں فرمایا:

کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی

آپ کو اِس اردو محفل میں خوش آمدید۔ خوب گزرے گی، ان شاء اللہ۔
 
اجنبی

محفلین
لاحول

لاحول ولا قوت الا باللہ ۔ اللہ تعالیٰ نے تو بانگِ درا میں نہیں فرمایا ۔ آپ نے تمام انفارمیشن کی ہڈی پسلی توڑ دی ہے :shock:
 
منہاجین

محفلین
بانگِ دار نہیں، زبورِ عجم

او ہو! تو میں ایک بار پھر بھول گیا۔

لو اب میں صراحت کئے دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے بانگ درا میں نہیں بلکہ " زبورِ عجم" میں فرمایا تھا۔ اب ٹھیک ہے؟
 
تیشہ

محفلین
عزیز دوستو: ڈرتے ڈرتے ایک گزارش کر رہا ہوں کہ ہندوستانی اور پاکستانی ، فلمی اور غیر فلمی گانوں کے بول پوسٹ کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے :oops: ۔ اگر آپ کو بات نہیں پسند آتی تو کوئی بات نہیں، نہیں کرتے :lol: ۔ دراصل میں پرانے گانے شوق سے سنتا ہوں، سوچا کہ شاید اس محفل کے حاضرین میں سے کچھ لوگ یہ شوق رکھتے ہوں۔

بہت اچھا آئیڈیا ہے ۔ ۔۔ پسند آیا :hatoff:
 
عزیز دوستو: ڈرتے ڈرتے ایک گزارش کر رہا ہوں کہ ہندوستانی اور پاکستانی ، فلمی اور غیر فلمی گانوں کے بول پوسٹ کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے :oops: ۔ اگر آپ کو بات نہیں پسند آتی تو کوئی بات نہیں، نہیں کرتے :lol: ۔ دراصل میں پرانے گانے شوق سے سنتا ہوں، سوچا کہ شاید اس محفل کے حاضرین میں سے کچھ لوگ یہ شوق رکھتے ہوں۔

ڈرتے ڈرتے ۔۔۔؟:rolleyes: اور نبیل۔۔۔;)۔۔۔پرانے گانے تو میں بھی شوق سے سنتا ہوں مگر بول ہی کیوں ۔۔؟ کیوں نہ پورے کا پورا گانا ہی اپ لوڈ کر دیں

جیسے کہ یہ

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=n2T65QvyaM8"]YouTube - Mohammed Rafi / Hafiz - Yaad na jaye[/ame]
 
ابوشامل

محفلین
عزیز دوستو: ڈرتے ڈرتے ایک گزارش کر رہا ہوں کہ ہندوستانی اور پاکستانی ، فلمی اور غیر فلمی گانوں کے بول پوسٹ کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے :oops: ۔ اگر آپ کو بات نہیں پسند آتی تو کوئی بات نہیں، نہیں کرتے :lol: ۔ دراصل میں پرانے گانے شوق سے سنتا ہوں، سوچا کہ شاید اس محفل کے حاضرین میں سے کچھ لوگ یہ شوق رکھتے ہوں۔
حیرت ہو رہی ہے یہ پڑھ کر کہ نبیل بھائی بھی ڈرتے تھے ؟؟ :)
 
طالوت

محفلین
منہاجین: اجی لاحول ولا قوۃ الا باللہ

ویسے آپ کٹ حجتی کرنے والوں سے کیسے نپٹ سکتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بلو کے گھر والے گانے میں عشق حقیقی کا پہلو دیکھتے ہیں۔
قہقہ !!!
اچھا سلسلہ ہے نبیل ، لیکن ڈرنے کی وجہ بھی بیان کرتے تو آپ کو ڈرایا بھی جا سکتا تھا ۔۔۔۔ لیکن سلسلہ تو شروع نہیں ہوا ادھر ادھر کی باتیں ہی ہو رہی ہیں فقط۔۔۔۔۔ اور میں بھی یہی کچھ کر کے چلا :blush: ۔۔۔۔۔ آپ آگے بڑھائیں پھر چلے گا سلسلہ ۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوستوں نے شاید غور نہیں کیا کہ یہ دھاگہ ساڑھے تین سال پرانا ہے۔ :) اب موسیقی کا زمرہ موجود ہے اور وہاں گانوں کی آڈیو، ویڈیو اور ان کے بول پوسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

:) :)

:)
 
Top