گرافِک ناولز اور کامِک بُکس

سعادت

تکنیکی معاون
کیا آپ گرافِک ناولز یا کامِک بُکس پڑھتے ہیں؟ :)

اگر ہاں، تو آپ کے پسندیدہ ٹائٹلز کون کون سے ہیں؟ اگر نہیں، تو کیا آپ کو پڑھنے کا اشتیاق ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
کامِکس کے ساتھ میرا تعارف بچپن میں ہی ہوا تھا، لیکن اب یہ یاد نہیں کہ کس کامِک کے ذریعے ہوا تھا۔

بچپن میں ہر مہینے دو رسالے آیا کرتے تھے، ’تعلیم و تربیت‘ اور ’آنکھ مچولی‘۔ تعلیم و تربیت میں اردو کامِکس کا ایک قسط وار سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں محمد بن قاسم، شیر شاہ سوری، اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر مبنی کامِکس مجھے یاد ہیں۔ یہ کامِکس بعد میں فیروز‌سنز نے کتابی شکل میں بھی شائع کیے تھے۔ کامِکس کے اسی سلسلے میں محمد علی جناح کا کامِک بھی شروع ہوا تھا، لیکن جہاں تک مجھے یاد ہے، وہ بیچ میں منقطع ہو گیا تھا۔ کافی عرصے کے بعد تعلیم و تربیت کے ایک شمارے میں جناح کے کامِک کی ایک قسط دوبارہ نظر آئی تھی؛ تب تک تعلیم و تربیت میں میری دلچسپی تقریباً ختم ہو چکی تھی، اس لیے علم نہیں کہ وہ کامِک مکمل بھی ہوا تھا یا نہیں۔

کیا آپ نے کبھی اردو میں کامِکس پڑھے؟ کیا تعلیم و تربیت کے علاوہ بھی کہیں اردو کامِکس پر کوئی کام ہوا ہے؟ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
بلیک پینتھر کی نئی سیریز کافی اچھی ہے

ڈونلڈ ڈک، مارول کامکس، ڈی سی کامکس وغیرہ پڑھتا رہتا ہوں
مزے کی بات یہ ہے کہ مارول سنیمیٹِک یونیورس سے پہلے مجھے مارول کا کچھ خاص شوق نہیں رہا۔ ’کیپٹن امیریکا: سِول وار‘ سے پہلے جوش سوار ہوا تھا کہ مارول کامِکس کی سِول وار کہانیوں کو پڑھا جائے، لیکن پھر ویکیپیڈیا ہی پر پڑھ کر گزارا کر لیا۔
 
arifkarim

معطل

میں نے بھی ان فنی ٹی وار کا اختتام دیکھنے کیلئے پڑھنے شروع کئے ہیں۔ ویسے تو اسکی اینی میشن بھی موجود ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک زمانے میں روزنامہ نوائے وقت میں روزانہ تصویری کہانی شائع ہوتی تھی جو کہ ایک مصور محمود احمد قاضی کی تخلیق تھی۔ میں نہ صرف یہ کہانی روزانہ شوق سے پڑھتا تھا بلکہ ہر روز اخبار سے اس کے تراشے الگ کرکے ان کی فائل بھی بناتا تھا۔ لیکن یہ غالبا آج سے چالیس سال پہلے کی بات ہے۔ :) اس وقت گوگل پر تلاش کرنے پر مجھے محمود احمد قاضی پر کوئی معلومات بھی نہیں مل سکی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مزید کچھ تلاش کرنے پر اسی فورم پر اپنی ایک پوسٹ نظر آئی ہے۔ اس پوسٹ میں میں نے 30 سال پہلے کے عرصے کا ذکر کیا ہے۔ لیکن یہ پوسٹ بھی قریبا دس قبل کی ہے، تو اندازہ بھی قریبا درست ہی ہے۔ :)
 
کیا آپ نے کبھی اردو میں کامِکس پڑھے؟ کیا تعلیم و تربیت کے علاوہ بھی کہیں اردو کامِکس پر کوئی کام ہوا ہے؟
بچپن میں نوائے وقت گھر آتا تھا۔ اس میں بچوں کے صفحہ پر سلسلہ وار کارٹون آتے تھے۔ اب تو نام بھی ذہن میں نہیں رہا۔ غالباً کوئی "شبو" کیریکٹر بھی تھا۔
 
arifkarim

معطل
جی ہمارے بچپن میں بھی شبو ہی تھی کوئی سوپر مین وغیرہ نہیں تھا۔ پھر یہاں مغرب آکر ڈونلڈ ڈک اور دیگر کامکس پڑھنے کا اتفاق ہوا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
اس وقت گوگل پر تلاش کرنے پر مجھے محمود احمد قاضی پر کوئی معلومات بھی نہیں مل سکی ہیں۔
ویسے یہ انتہائی افسوسناک ہے، ایسی چیزوں کا ایک آرکائیو یا ریکارڈ ہونا چاہیے۔ تعلیم و تربیت کے کامِکس کے بارے میں بھی مجھے ویب پر کچھ بھی نہیں مل سکا۔ شاید نوائے وقت اور فیروز‌سنز کے فزیکل آرکائیوز میں کچھ مل سکے۔
 
جی یہ ’’بُرقع ایونجرز‘‘ سے بہت پہلے کی بات ہے۔ اخبار جہاں کے نونہالان سیکشن میں بھی کامکس ہوتے تھے۔ اسکے علاوہ دیگر معروف اخبارات و جریدوں میں معمول تھا کہ بچوں کی تفریح کیلئے کامکس ڈالے جائیں۔ یہ زیادہ تر مقامی کرداروں پر مبنی ہوتے تھے۔ جناتی و مافوق الفطرت کامکس پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
 
محمد امین

لائبریرین
ایک زمانے میں روزنامہ نوائے وقت میں روزانہ تصویری کہانی شائع ہوتی تھی جو کہ ایک مصور محمود احمد قاضی کی تخلیق تھی۔ میں نہ صرف یہ کہانی روزانہ شوق سے پڑھتا تھا بلکہ ہر روز اخبار سے اس کے تراشے الگ کرکے ان کی فائل بھی بناتا تھا۔ لیکن یہ غالبا آج سے چالیس سال پہلے کی بات ہے۔ :) اس وقت گوگل پر تلاش کرنے پر مجھے محمود احمد قاضی پر کوئی معلومات بھی نہیں مل سکی ہیں۔

40 سال قبل آپ یہ کام کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ اتنے بوڑھے ہیں :O
 
دوست

محفلین
اپنے کو تو کہانیوں کا شوق ہے کہیں سے مل جائیں۔ چسکے دار مصالحے دار کہانیاں۔ عمران سیریز سے ایم اے راحت اور محی الدین کی دیوتا، خواتین کے ناولز اور پھر انگریزی کی فینٹیسی ایپک صنف (ہیرپوٹر، وہیل آف ٹائم، کوڈیکس الیرا) اور اس کے بعد سٹار ٹریک، سٹار گیٹ، سٹار وارز اور جو بھی سائنس فکشن فلم مل جائے سب رگڑی جاتی ہیں۔
ماروِل کی سِول وار دیکھنے کو ابھی تک دل نہیں کیا، ان کہ کہانیوں میں چسکا نہیں ملتا اب۔
 
سین خے

محفلین
مارول کامکس سے میرا واسطہ میٹرک میں پڑا تھا۔ والد نے اسپائیڈر مین اور ہلک کر کچھ کامکس لا کر دئیے تھے۔ بس اس وقت جو مارول کامکس کا چسکا پڑا تو آج تک ختم نہیں ہوا۔ سلسلے وار تو کامکس مجھے کم کم ہی ملتے تھے لیکن خیر اردو بازار میں جو بھی مل جاتے تھے میں خرید لاتی تھی۔

پڑھائی کے دوران تو کم ہی پڑھنے کا موقع ملا۔ اسپائیڈر مین کے کامکس پڑھنے کا شوق میں نے پانچ سال پہلے پورا کرنا شروع کیا۔ انٹرنیٹ سے 1963 سے لے کر1998 تک شائع ہوئے The Amazing Spider-Man کے کامکس اور 1976 سے لے کر 1998 تک شائع ہوئے Peter Parker, The Spectacular Spider-Man کے کامکس سی بی آر فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کئیے۔

میری سب سے پسندیدہ اسٹوری لائن Kraven's Last Hunt رہی ہے۔ انٹرنیٹ کمیونیٹیزمیں اسپائیڈرمین فینز اس اسٹوری لائن پر آج تک مووی بننے کے لئے کافی خواہشمند نظر آتے ہیں۔ ہوم کمنگ والی مووی میں جب تک سب ولنز کے ناموں کا اعلان نہیں ہوا، بہت سارے فینز نے یہ شور مچائے رکھا کہ کراوِن آیا ہی آیا۔ ٹام ہولنڈ بھی کراوِن کا کردار موویز میں لانے کے لئے بے چین ہے۔

اس کے علاوہ مجھے ذاتی طور پر Venom اور Carnage کی اسٹوری لائینز بہت پسند آئی تھیں۔
 
واہ، بہت خوب! :)

جو کہانی آپ کی اور سپائیڈر-مین کی ہے، اسی سے کچھ مِلتی جُلتی میری اور بیٹ‌مین کی ہے۔ بچپن میں میری پھوپھی نے بیٹ‌مین کا ایک کامِک تحفے میں دیا تھا۔ اس کے کچھ عرصے بعد بیٹ‌مین: دی اینیمیٹد سیریز کی وڈیو کیسٹ ہاتھ لگ گئی، جس کو دیکھنے کے بعد بیٹ‌مین میرے پسندیدہ کرداروں میں شامل ہو گیا۔ پھر انٹرنیٹ آیا، تو بیٹ‌مین کے کئی کامکس پائریٹ کر ڈالے: The Killing Joke، Batman: Year One، The Long Halloween، The Dark Knight Returns، وغیرہ۔ آجکل اِن اور مزید کامِکس کی فزیکل کاپیز حاصل کرنے کا بھوت سوار ہوا ہے، سو دیکھیے کیا بنتا ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
ہندوستان میں شاید ساٹھ کی دہائی میں مالیگاؤں سے ایک پرچہ نکلتا تھا ’اردو کامک‘ کے نام سے ہی۔ میرے پاس اس کے کچھ شمارے مل سکے تھے۔ شاید مہاراشٹر کے کسی محفلین کے پاس اس کے کچھ شمارے ہوں تو سکان پوسٹ کریں۔@ریحان انصاری
 
Top