گرج برس ساون گھر آیو

عمر سیف

محفلین
بارشوں کے موسم میں
تم کو یاد کرنے کی
عادتیں پُرانی ہیں
اب کی بار سوچا ہے
عادتیں بدل ڈالیں
پھر خیال آیا کہ
عادتیں بدلنے سے
بارشیں نہیں رُکتیں ۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
ساون!
بارش کی خوبصورت رم جھم کرتی بوندیں!
بارش کسے پسند نہیں ہوتی؟
لیکن جب یہ بارش آتی ہے تو مٹی کی سوندی خوشبو کے ساتھ یادیں بھی امڈ آتی ہیں!
یادیں مہکنے لگتی ہیں۔
یہی رم جھم کرتی بوندیں کچھ دلوں کو مسکرانے اور کچھ دلوں کو غمگین کرنے پر مجبور کردیتی ہیں۔
مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ بارش اور یادوں کا بہت گہرا تعلق ہے!
کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے؟
اگر لگتا ہے تو بارش کے حوالے سے اپنی زندگی کی کوئی بھی یادیا واقعہ ضرور بانٹئے!
:stormycloud:

ابھی یہ دھاگہ پورا نہیں پڑھا
اس پہلی پوسٹ کو پڑھ کو جو واقعہ سب سے پہلے دماغ میں آیا
وہ حاضر ہے :)
 
آئی لو دس سعود بھیا
میں ساری پکس سیو کرلوں ناں
اور ناں بھیا ڈھیر ساری پکس اور دکھائیے ناں ایسی والی
ننھی پری، آپ نے تو شاید یہ ساری تصاویر پہلے ہی دیکھ رکھی ہیں۔ آپ کے پاس تو پورے البم کا ربط تھا غالباً۔ :) :) :)
 

مقدس

لائبریرین
آفس کے دنوں میں بارش کا ہونا مجھے اتناااااااا برا لگتا ہے کہ ناں ہی پوچھیں۔۔
کل شام بھی گھر بھیگتی ہوئی گئی تھی اور پھر سر میں درد اور بخار بھی ہوا تھا۔ ٹیبلٹس لی تو کچھ فرق پڑا۔۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آفس کے دنوں میں بارش کا ہونا مجھے اتناااااااا برا لگتا ہے کہ ناں ہی پوچھیں۔۔
کل شام بھی گھر بھیگتی ہوئی گئی تھی اور پھر سر میں درد اور بخار بھی ہوا تھا۔ ٹیبلٹس لی تو کچھ فرق پڑا۔۔
اف توبہ!
اب وہاں تو بارش بن بلائی مہمان ہے
ہم سے پوچھیئے کیسے منا منا کر لاتے ہیں:happy:
 

مقدس

لائبریرین
مزے کے بات بتائی۔۔ کبھی کبھی تیمور جب کہتے ہیں ناں کہ ہم پاکستان میں موو کریں گے تو سم ٹائم آئی اسٹاپ بریدینگ۔۔ لولززز
آئی کانٹ امیجن لونگ سم ویر ایلس
 

تعبیر

محفلین
واہ بہت ہی خوب
مزے کا تھریڈ ہے اور دلچسپ گفتگو اور تصاویر واہ واہ
میں بعد میں لکھوں گی کبھی عینی
ٹیگ کے لیے شکریہ :)
 

تعبیر

محفلین
اللہ نے سمندر آپ لوگوں کو اس لئے دیا ہے کیونکہ اور کچھ تھا ہی نہیں کراچی میں۔ :p
یہاں لاہور میں دیکھیں ذرا ہر طرف بہاریں ہی بہاریں، نظارے ہی نظارے! :)
آپ نے وہ مضمون نہیں پڑھا ناں جو میں نے شئیر کیا تھا؟ آپ کو ٹیگ بھی کیا تھا اس میں۔

مجھےبھی وہ مضمون پڑھنا ہے :) لنک پلیز
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
واہ بہت ہی خوب
مزے کا تھریڈ ہے اور دلچسپ گفتگو اور تصاویر واہ واہ
میں بعد میں لکھوں گی کبھی عینی
ٹیگ کے لیے شکریہ :)
بلکل اپی جب چاہیں لکھ لیجئے گا لیکن پاکستان کی بارش کے بارے میں کیونکہ وہاں کی بارش سے تو آپ تنگ ہیں:happy:
 
Top