ایاز صدیقی گردِ رہِ مدینہ کے قابل نہیں رہا

مہ جبین

محفلین
گردِ رہِ مدینہ کے قابل نہیں رہا​
"جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا"​
عجزِ سخن ، کمال ہے مدحت کے باب میں​
اس فن میں کوئی میرا مقابل نہیں رہا​
اُن کے کرم سے کھل گئے سب عقدہ ہائے شوق​
اب کوئی مرحلہ مجھے مشکل نہیں رہا​
اب میں ہوں اور عشقِ شہنشاہِ بحر و بر​
اب کوئی رنج مدِّ مقابل نہیں رہا​
ہونٹوں پہ ہر نفس ہے وظیفہ حضور کا​
میں اک نفس بھی آپ سے غافل نہیں رہا​
ہاں آپ کے خیال کی دولت ہے میرے پاس​
ہاں میں نشاطِ دہر کا سائل نہیں رہا​
گُم ہوگئے ایاز مدینے کی راہ میں​
احساسِ نارسائیِ منزل نہیں رہا​
ایاز صدیقی​
 

سید زبیر

محفلین
گُم ہوگئے ایاز مدینے کی راہ میں
احساسِ نارسائیِ منزل نہیں رہا
سبحان اللہ ۔۔۔۔ مزہ آگیا ۔۔۔جزاک اللہ
 

مہ جبین

محفلین
گُم ہوگئے ایاز مدینے کی راہ میں
احساسِ نارسائیِ منزل نہیں رہا
سبحان اللہ ۔۔۔ ۔ مزہ آگیا ۔۔۔ جزاک اللہ
بہت بہت شکریہ زبیر بھائی
آپکی ستائش نے مجھے بڑا حوصلہ دیا ہے
اگر آپ سب کی حوصلہ افزائی ساتھ نہ ہوتی تو میں یہ سب ٹائپنگ نہ کرپاتی
کبھی کبھی تعریف کے چند بول ہماری ہمت کو کچھ بہت اچھا کرنے پر اکساتے ہیں
اس لئے آپ سب محفلین کی پسندیدگی کے لئے بہت ممنون ہوں
جزاک اللہ خیراً
 

باباجی

محفلین
اُن کے کرم سے کھل گئے سب عقدہ ہائے شوق
اب کوئی مرحلہ مجھے مشکل نہیں رہا

اب میں ہوں اور عشقِ شہنشاہِ بحر و بر
اب کوئی رنج مدِّ مقابل نہیں رہا

ماشاءاللہ
خوش رہیں
 

مہ جبین

محفلین
اُن کے کرم سے کھل گئے سب عقدہ ہائے شوق
اب کوئی مرحلہ مجھے مشکل نہیں رہا

اب میں ہوں اور عشقِ شہنشاہِ بحر و بر
اب کوئی رنج مدِّ مقابل نہیں رہا

ماشاءاللہ
خوش رہیں

بہت شکریہ باباجی
نعت کی پسندیدگی کے لئے

جزاک اللہ
 
Top