قتیل شفائی گرمئی حسرتِ ناکام سے جل جاتے ہیں - قتیل شفائی

محمداحمد

لائبریرین
اس "یہی" سے کیا مراد ہے؟
مضبوط حوالے کے لیے آپ کو دو مشورے دیے گئے ہیں۔۔۔ ایک پر پیسے لگتے ہیں دوسرا مفت
آپ نے یہی سے کون سا مشورہ مراد لیا ہے؟ :laughing:

فاتح بھائی! اگر ترتیب سے دیکھا جائے تو سوال و جواب کچھ یوں بنتے ہیں۔ :D

دورِ عشق میں یہ شعر بہت استعمال کیا ہم نے:p

جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ
جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں

یہی کرنا پڑے گا اب تو :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی! اگر ترتیب سے دیکھا جائے تو سوال و جواب کچھ یوں بنتے ہیں۔ :D
اووووووووووووووووووووووہ تو اس جانب اشارہ تھا ان محترمہ کا۔۔۔ ٹھیک ہے ٹھیک ہےبالکل کریں بلکہ یہی واحد فائدہ بچا ہے اشعار کا اب دنیا میں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اووووووووووووووووووووووہ تو اس جانب اشارہ تھا ان محترمہ کا۔۔۔ ٹھیک ہے ٹھیک ہےبالکل کریں بلکہ یہی واحد فائدہ بچا ہے اشعار کا اب دنیا میں۔

جی کم سے کم ایک فائدہ تو ہے اشعار کا۔ :)

ویسے ہمارا واسطہ تو ایک ایسے صاحب سے بھی ہے جو شاعری سے سخت نالاں ہیں اور اُن کا کہنا یہ ہے کہ مجھے اگر کوئی شعر سنائے تو مجھے لگتا ہے کسی نے مجھے گالی دے دی۔ :)

اب اُن کے حلقہ ء احباب میں سب سے زیادہ "گالیاں" ہمیں یاد ہیں اور ہم اُنہیں اکثر وبیشتر بے مزہ ہونے یا نہ ہونے کا موقع دیتے رہتے ہیں۔ :D
 
بد قسمتی سے ہمارے درجنوں عشقوں میں سے کسی میں بھی یہ فائدہ حاصل نہ ہو پایا۔۔۔ خدا نے جو معشوقین عطا فرمائے سب ایک سے بڑھ کر ایک بد ذوق ہی عطا فرمائے۔۔۔ الا ما شاء اللہ :laughing: ویسے یہ بھی ہے کہ اگر خدا نخواستہ ان کا ذوق اچھا ہوتا تو ہم سے عشق ہی کیوں ہوتا انھیں۔۔۔ :laughing:
 
:rollingonthefloor: :D

دراصل باذوق تو عدم کے ہاں بھی دو ہی تھے اور دونوں ہی دریا کے اِس پار تھے اور دونوں ہی پار لگنے کے خواہاں تھے۔ :)

اور اردو محفل میں تو اور بھی کال پڑا ہوا ہے کہ یہاں بس ایک ہی باذوق ہیں۔ :p
 
فاتح

لائبریرین
Top