گرمیوں کی چھٹیاں

لاریب مرزا

محفلین
ارے بھئی میں تو معمر خاتون ہوں، ربع صدی دیکھ چکی ہوں اور ماسٹرز کر رہی ہوں الیکٹریکل انجینئرنگ میں۔ ادھر امریکہ میں یونیورسٹی کو سکول کہا جاتا ہے۔ ریحان کی بات البتہ واقعی اور ہے :):)
ارے!! یہ بھی خوب کہا۔ معمر تو تب ہوتیں جب نصف صدی دیکھ چکی ہوتیں۔ :) بہرحال، اچھا لکھتی ہیں آپ۔ ایک دو تحریر نظروں سے گزری ہے۔ کچھ دن تک ہم بے حد مصروف ہیں۔ فراغت ملتی ہے تو آپ کی تحریریں کھنگالتے ہیں۔
شاد رہیں۔ :)
 
نمرہ

بھئی دنیا دیکھنے کو ربع صدی بھی ضرورت سے زیادہ ہے :) بہرحال، شکریہ۔
 
عثمان

محفلین
آپ کو نہیں پتا؟؟ وہ محض سولہ سال کے ہیں۔ اب شاید سترہ کے ہو گئے ہوں۔ کچھ عرصہ قبل تک انہوں نے اپنی عمر چھپا نہیں رکھی تھی۔ اب چھپا لی ہے۔ شاید نظر لگنے کے خوف سے :glasses-cool:
ہوسکتا ہے اندراج کے وقت ایسے رینڈملی عمر لکھ دی ہو۔ مراسلوں سے تو وہ سولہ برس کے نہیں لگتے۔:) محمد ریحان قریشی
 
عثمان

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
نہیں۔ مگر تصاویر پوسٹ کی ہوئی تھیں۔ دوسری بات یہ کہ مجھے کبھی ایسا تجسس نہیں رہا۔ :)
تابش بھائی!! آپ کو کبھی تجسس نہیں رہا جبھی تو وہ آپ کو ثبوت دکھا چکے ہیں۔ :D

کیا فیس بک آئی ڈی مصدقہ ہوتی ہے ؟
ویسے تصدیق کی ضرورت تب پڑتی جب کوئی خاتون ایسا دعویٰ کرتیں۔ :grin:

شاید ریحان بھائی نے بھی اسی لیے عمر مخفی کر لی ہے کہ کس کس کو مطمئن کریں گے۔ :)
 
زیک

مسافر
جی ہاں، واقعی زبردست جگہ ہے۔ نہیں پارک کا کچھ حصہ بند تھا ، گیزر دیکھے البتہ۔ گرینڈ ٹیٹون کا فلورا بھی دیکھا اور فانا بھی۔
زبردست! سکول کے زمانے میں میں ڈرائیو کر کے ادھر گیا تھا۔ خوب انجوائے کیا۔

گرزلی دیکھے؟

تصاویر لیں؟
 
نمرہ

محفلین
زبردست! سکول کے زنانے میں میں ڈرائیو کر کے ادھر گیا تھا۔ خوب انجوائے کیا۔

گرزلی دیکھے؟

تصاویر لیں؟
ارے واہ، یہ تو گریڈ سکول سے بھاگنے والوں کی مشترکہ پناہ گاہ ہے کچھ۔ کہاں سکول جاتے تھے آپ؟
گرزلی سے ملاقات کی خوب دعائیں مانگیں مگر یہ نہ تھی ہماری قسمت۔ ایک جگہ لوگ دیکھ رہے تھے شاید مگر میرے پاس دوربین نہیں تھی۔
تصویریں کچھ لیں مگر لیتی نہیں زیادہ اس لیے سینس نہیں۔
 
میں جارجیا ٹیک میں تھا اور گرمیوں میں سان ہوزے کیلیفورنیا میں جاب کا پروگرام تھا۔ لہذا لمبا پلان بنایا اور کراس کنٹری ڈرائیو کی۔ ماؤنٹ رشمور، ییلوسٹون، گرینڈ ٹیٹون، سالٹ لیک سٹی۔ اس طرح تقریباً 4000 میل بعد سان ہوزے پہنچے۔

علم نہ تھا کہ آپ کی فیلڈ بھی ای ای ہے۔
 
Top