گرمیوں کی چھٹیاں

عثمان

محفلین
نہیں۔ عام طور پہ جون سے اگست کے وسط تک جاتی ہیں۔ لیکن ہر مرتبہ تھوڑی بہت تبدیلی ہوجاتی ہے۔ گرمی کی شدت اور رمضان کی وجہ سے۔
پرائویٹ اداروں کو بھی پچھلے سال سے حکومت کی طرف سے اس پابندی کا سامنا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ چھٹیاں کریں۔
تاہم کچھ ادارے سمر کیمپ کے نام پہ کھل جاتے ہیں۔
نوے کی دہائی میں تقریباً تین ماہ کی چھٹیاں ہوتی تھیں۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

بچوں کی چھٹیاں پچھلے ہفتہ شروع ہوئی ہیں اور 5 ستمبر کو پھر سکول کالج کھل جائیں گے اور بچے نئی کلاسوں میں چلے جائیں گے، میں نے اس مرتبہ ستمبر میں 13 ورکنگ ڈے کی چھٹیاں لی ہیں جو 17 دن بنیں گے اور پاکستان کا تیاری ہے ایک دن ترکی میں سٹاپ اوور بھی ہے۔

والسلام
 

زیک

مسافر
بیٹی کل ہی دو ہفتے کیمپس میں گزار کر واپس آئی ہے۔ ابھی چھٹیوں کے دو ہفتے باقی ہیں۔ پھر سکول
آج بیٹی کی چھٹیوں کا آخری دن ہے تو سوچا کہ گھر سے کام کیا جائے۔ ویک اینڈ کے بعد ہائی سکول شروع۔

کل سکول میں اورینٹیشن تھی۔ کلاس شیڈول ملا اور دیگر کاغذی کارروائی کی
 
Top