گرم آغوش نرم بانہوں سا ۔۔ ایک غزل اصلاح کے لئے

اساتذہ اکرام اور محفلین کی خدمت میں ایک غزل اصلاح ے لئے پیش ہے۔
جناب الف عین سر
جناب راحیل فاروق
اور تمام محفلین
غزل کے افاعیل ہیں
فاعلاتن مفاعلن فعلن

گرم آغوش نرم بانہوں سا !
مجھ کو یہ گھر ہے سیرگاہوں سا !

اپنے اندر سفر کا عالم ہے
در حقیقت سراب گاہوں سا !

میری فرزانگی مری دشمن
ہر گلی کوچہ درسگاہوں سا !

وقت نے کر دیا ہے قد محراب
اب تو ہر در ہے بارگاہوں سا !

ہے سماعت کو جامِ سرگوشی
نشہ افزا تری نگاہوں سا !

اس کی رنگیں بیانیوں کی قسم
سچ بھی پر لطف ہے گناہوں سا !

زاویوں میں الجھ کے، آنچل پر
بَل ہے پربت پہ شاہراہوں سا !

اس کی مِنّت کرے ہے دل لیکن
رکھ کے انداز بادشاہوں سا !

گنگناؤ جو تم غزل کاشف
پھر سماں ہو شراب گاہوں سا !
سیّد کاشف
 
تشنگی رہ گئی؟ کس شعر کے بعد؟
کیا چاہتے تھے بھائی آپ ؟:p
اس پر تبصروں کی بھر مار کو ئی لفڑا ۔۔۔ہاہاہاہاہاہا۔۔۔
میری چاہت پے کو ن غزل لکھتا ہے بھلا میری چاہت پے تو کوئی اک لولا لنگڑا شعر بھی نہیں کہتا ۔۔۔۔
کاش آپ اس کی جگہ مدحت نبی ﷺ کرتے ۔۔آپکا بھی بھلا ہوتا اور ہمیں بھی دلی تسکین ملتی ۔۔۔
سلامت رہیں۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین

لبید غزنوی صاحب اتنا بھی دل پر مت لیں اب ۔ ہر رنگ کی لڑیاںمحفل پر موجود ہیں اور یہ رنگا رنگی ہی اسے محفل بناتی ہے۔ چند دن پہلے وٹس ایپ پر ایک سادہ سا مگر زبردست نعتیہ کلام موصول ہوا کوشش کروں گا اہلِ محفل کی نظر کر سکوں :)
 
کوئی اور منتظر ہو نہ ہو میں ضرور رہوں گا ۔۔۔مجھے ضرور ٹیگ کریں ۔۔اور محترم بھائی جان میرے نام کے ساتھ سید لگا رہنے دیں۔۔۔یہ نسبت ہی تو میرے لیے باعث فخر ہے ۔۔آپ دعا بھی کریں کہ اللہ مجھے ایسا بنا دیں کے لوگ رشک کریں یہاں بھي اور وہاں بھی ۔۔(دنیا ، آخرت)
 
اس پر تبصروں کی بھر مار کو ئی لفڑا ۔۔۔ہاہاہاہاہاہا۔۔۔
میری چاہت پے کو ن غزل لکھتا ہے بھلا میری چاہت پے تو کوئی اک لولا لنگڑا شعر بھی نہیں کہتا ۔۔۔۔
کاش آپ اس کی جگہ مدحت نبی ﷺ کرتے ۔۔آپکا بھی بھلا ہوتا اور ہمیں بھی دلی تسکین ملتی ۔۔۔
سلامت رہیں۔۔۔
دعا کریں کہ اللہ مجھے بھی اس کی توفیق سے بھی سرفراز فرمائے۔ آمین
 
کاشف بھائی یہ سادہ لفظوں میں آپ کو مروانا چاہتے تھے آپ کی شاعری کو تعلیمِ بالغاں بنوا کر :)
صحیح کہا آپ نے ویسے یہاں اس محفل پر میرے والد صاحب نہیں آتے اس لئے مجھے کچھ سہولت ہے ورنہ انھوں نے تو "تیر بحدف" کر ہی دیا تھا ۔۔۔۔:LOL:
 
الف عین

لائبریرین
نوازش۔
لیکن ابھی غزل کا پوسٹ مارٹم ہونا باقی ہے !!
اب تمہاری غزل پوسٹ مارٹم کے اہل نہیں رہی۔ (’بھی اہل ‘نہیں کہہ رہا!!)۔
بس یہ شعر کچھ مزید واضح ہوتا تو اچھا تھا۔ سمجھ میں تو آ گیا ہے میرے، لیکن ممکن ہے کہ کوئی مجھ سے زائد غبی ہو۔
وقت نے کر دیا ہے قد محراب
اب تو ہر در ہے بارگاہوں سا !
 
بہت بہتر استاد محترم...
غبی ہونے کا بے جا فخر تو مجھے خود ہے.
میں ضرور کوشش کروں گا کہ اسے اور رواں اور متوازن کر سکوں.
جزاک اللّہ
 
الف عین

لائبریرین
Top