گرین لائن ٹرین کا سفر - - - ایک خوشگوار تجربہ

ہم نے بھی کراچی تا لاہور سفر قراقرم ایکسپریس میں کیا۔ چڑھتے ہی اوپر سوگئے۔ صبح کو لاھور آیا تو اٹھے۔۔۔۔
بات کچھ ہضم نہیں ہوئی یعنی 22 گھنٹے سوتے رہے ہیں
ٹی ٹی نے بھی نہیں اٹھایا بھائی ٹکٹ دیکھا دو
 
سجاد علی

محفلین
بات کچھ ہضم نہیں ہوئی یعنی 22 گھنٹے سوتے رہے ہیں
ٹی ٹی نے بھی نہیں اٹھایا بھائی ٹکٹ دیکھا دو
ھاھاھا۔۔۔ زیادہ تر وقت سوتے گزارا۔۔ تھوڑا سا تڑکا لگانا پڑتا ہے، ورنہ آپ نے نوٹس تھوڑا ہی کرنا تھا۔
22 گھنٹے سے تو کم وقت لگا۔ پورے چار بجے کراچی اسٹیشن سے چڑھا 10ٌ بجہ کر 50 منٹ پر لاہور پنہچے۔ سفر چونکہ رات کا تھا اس لئے باہر کا نظارہ دیکھہ نہیں پایا۔ مگر بہت اچھی سروس لگی۔
 
یہ اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوتی ہے۔ جو کہ بہت چھوٹا سا سٹیشن ہے، یہاں تک کہ ہمیں اپنا ڈھیروں سامان کیبن تک پہچانے کے لیے قلی کی ضرورت نہ پیش آئی۔
IMG-20160106-WA0001_zpssgxho2oe.jpg
کنجوسی میں ڈگری تولے نہیں رکھی نہ :LOL:
ویسے کیمرہ کی ریزولیشن بتانے کےلیے تصویر دی ہے نہ، نوٹ فایف لگتاہے:D
تصاویر اورآپ کے نقشہ کھینچنے سے میں توبلٹ ٹرین سمجھا:p ایک آدھ انڈرگرونڈ تصویر ہی دیدتےنظربد سے بچنے کےلیے:sneaky:
خواجہ کوداد نہ دینا بے انصافی ہوگی، شالیمار بھی کافی بہترین آرادم دہ، ایکورڈ ٹائم اوربہت ہی کم سٹاپ میں مشہور ہے۔
 
ایکسپریس فراٹے بھرتی تو ریل ٹریک سے کچھ ایسی آواز آتی 'چلاں گے تے پہنچاں گے، چلاں گے تے پہنچاں گے
کچھ عرصہ قبل کراچی سے فقط صادق آبادتک کا سفرعوامی ایکسپریس میں کیا تولگ پتہ گیا:) ہرآدھ گھنٹے بعد ایک سٹاپ نانی ہمیں یاد آگئی
توبہ کلی پرمجبورکردیا:p چھالوں کاتوپوچھوں مت بیٹھ بیٹھ کربراحال ہوگیااورلیٹ لیٹ کرچھانک چھانک کربھی ٹیشن آنے کونام نہ لیتا۔:D
 
کنجوسی میں ڈگری تولے نہیں رکھی نہ :LOL:
سوال واضح کریں تاکہ بتا سکوں کہ ڈگری لی ہے یا نہیں۔:LOL:
ویسے کیمرہ کی ریزولیشن بتانے کےلیے تصویر دی ہے نہ، نوٹ فایف لگتاہے:D
دونوں اندازے غلط ہیں۔ آپ فیل۔ :D
تصاویر اورآپ کے نقشہ کھینچنے سے میں توبلٹ ٹرین سمجھا:p ایک آدھ انڈرگرونڈ تصویر ہی دیدتےنظربد سے بچنے کےلیے:sneaky:
کراچی سے پنڈی چلنے والی ٹرینوں میں اب تک کی سب سے کم دورانیے والی ٹرین ہونے کے ناطے پاکستان کی بلٹ ٹرین ہی ہے۔:p آپ کی اتنی اعلیٰ نظر سے بچنے کے لئے ہی تو نہیں دی۔ :sneaky:
خواجہ کوداد نہ دینا بے انصافی ہوگی، شالیمار بھی کافی بہترین آرادم دہ، ایکورڈ ٹائم اوربہت ہی کم سٹاپ میں مشہور ہے۔
جی بالکل دعا دی ہے خواجہ کو۔ شالیمار کی تعریف بھی سنی ہے۔

میری انگریزی کچھ کمزور ہے۔ یہ ایکورڈ ٹائم کا کیا مطلب ہے؟
 
قلی کی ضرورت نہ پیش آئی ۔۔۔۔پرکہاگیا تھا:)
فیل ہونے کااپنا مزہ ہے آپ کیا جانو! :D پھربتابھی دو نہ
کم دورانیے والی ٹرین ہونے کے ناطے پاکستان کی بلٹ ٹرین ہی ہے
بلٹ ٹرین کوبدنام کرنے کی سازش ہوہی ہے :p
اتنی اعلیٰ نظر سے بچنے کے لئے ہی تو نہیں دی۔
دال میں کچھ کالا ہے:LOL:
شالیمار کی تعریف بھی سنی ہے۔
بس پرائیوٹ ہے بعض لوگ پاکستان کوفائدہ پہنچاننے کی بہت فکرکرتے ہیں ان کےلیے شاید مضرہو:sneaky:
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت معلوماتی دھاگہ ہے تابش صاحب ہمیں بھی سال بھر بعد سسرال حاضری کے لیے اسلام آباد تا کراچی کینٹ کا سفر درپیش رہتا ہے جس کے لیے پہلے تیز گام کی سستی سے واسطہ رہتا تھا اب کچھ امید بندھی ہے
 
آخری تدوین:

ایم اے راجا

محفلین
سب کچھ ٹھیک اور خواجہ کے لیئے داد و دعا مگر اکانومی اکانومی ہے، جس نے اکانومی میں سفر نہیں کیا اس نے سفر کیا ہی نہیں
 
آج گرین لائین کا ملاحظہ کرنے کا اتفاق ہوا۔
اگر صرف آپ کی فیملی ہی پورے کیبن میں براجمان ہے تو مناسب ہے، لیکن اگر کوئی اور فیملی بھی ساتھ ہے تو پھر کیبن کا سائز نہایت چھوٹا لگے گا۔
گیلری انتہائی تنگ ہے، ایک آدمی بھی بڑی مشکل سے گزر سکتا ہے۔
جتنا بھی عملہ ملا کسی کو بھی نیٹ کا پاسورڈ معلوم نہیں تھا۔
 
اگر صرف آپ کی فیملی ہی پورے کیبن میں براجمان ہے تو مناسب ہے، لیکن اگر کوئی اور فیملی بھی ساتھ ہے تو پھر کیبن کا سائز نہایت چھوٹا لگے گا۔
جی، برتھ بھی پرانی ٹرینوں کی نسبت تنگ ہے۔
گیلری انتہائی تنگ ہے، ایک آدمی بھی بڑی مشکل سے گزر سکتا ہے۔
اور خاص طور پر جب لوگ درمیان والی چھوٹی سیٹس پر بیٹھے ہوں تو۔
جتنا بھی عملہ ملا کسی کو بھی نیٹ کا پاسورڈ نہیں معلوم نہیں تھا۔
جب میں نے سفر کیا تھا تو پاسورڈ نہیں لگا ہوا تھا۔ اوپن تھا۔
 
جی، برتھ بھی پرانی ٹرینوں کی نسبت تنگ ہے۔
اکانومی کلاس کی برتھ کے سامنے اس بزنس کلاس کی برتھ یوں ہی ہے جیسے اونٹ کے سامنے بکری۔

گرین لائین کے مسافروں کے لیے لاہور سٹیشن پر بہت اچھی انتظار گاہ بنی ہوئی ہے۔ اے سی کے چھ سٹینڈنگ یونٹ چل رہے تھے، نماز کے لیے صفیں موجود تھیں اور پینے کے لیے ڈسپنسر واٹر بھی۔
امید ہے خواجہ صاحب اسے مزید بہتر کرتے جائیں گے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
آج گرین لائین کا ملاحظہ کرنے کا اتفاق ہوا۔
اگر صرف آپ کی فیملی ہی پورے کیبن میں براجمان ہے تو مناسب ہے، لیکن اگر کوئی اور فیملی بھی ساتھ ہے تو پھر کیبن کا سائز نہایت چھوٹا لگے گا۔
گیلری انتہائی تنگ ہے، ایک آدمی بھی بڑی مشکل سے گزر سکتا ہے۔
جتنا بھی عملہ ملا کسی کو بھی نیٹ کا پاسورڈ معلوم نہیں تھا۔
مجھے تو چھوٹے کمرے میں، اے سی کوچ کی چند اگلی سیٹیں چھوڑ کر پچھلی سیٹوں پر وین وغیرہ میں پیچھے کی سیٹوں پر ٹرین کی برتھ پر رات کو جب درمیانی سیٹ کھلے اور جہاز میں چند سال سے سخت گھٹن ہوتی ہے میرے لیئے تو گرین لائن کا سفر موت ہے پھر تو
 
Top